غالب کے اڑیں گے پُرزے

الف عین

لائبریرین
بہت خوب چھوٹے میاں، بس ذرا عروض کی پابندی اور ہوتی تو سونے پر سہاگا! اب تو عروض سیکھ لو، ورنہ بڑے بھائی بھی یہی کہیں گے کہ میاں کوئی قرآن حدیث ہے جو اس طرح پڑھی جائے!!
 
چھوٹے بھائی! ہماری صلاح حاضر ہے ،ہر چندکہ یہ اصلاحِ سخن کی لڑی نہیں ۔ ہمیں امید ہے آپ کو برا نہ لگے گا
لیلیٰ مرے پیچھے ہے تو لبنیٰ مرے آگے :blushing:
ہوتا ہے شب وروز ہی جھگڑا مرے آگے
کل جس نے رچائی تھی بڑی دھوم سے شادی
روتا ہے(اب) دن و رات وہ دولہا مرے آگے:cry2:
تیزی سے میں گاڑی کو بھلا کیسے گزاروں
کھوکھا مرے پیچھے ہے تو رکشا مرے آگے:auto:
کیا موسم برسات:stormycloud: ہے ، کہنے لگا (یوں) واعظ
اے کاش !! (کہ) لے آئے کوئی حلوہ مرے آگے:pizza:
چھین کے لے گئے موبائل میرا دن دیہاڑے
بس چھین لیا ہاتفِ جیبی مرا اُس نے:mobilephone:
ہر چند کہ تھا (اس وقت) کینٹ کا تھانہ مرے آگے:boy:
قسمت نے دکھائے ہیں ابھی دن کو ہی تارے
"آتا ہے ابھی دیکھئے کیا کیا مرے آگے":shocked:
چھکوں سے (میں غالبؔ )چھڑاتا ہوں یونہی اس کےمیں چھکے:beating:
بولنگ جو کرائے (کبھی ،) کوئی" کھبا "مرے آگے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لیلیٰ مرے پیچھے ہے تو لبنیٰ مرے آگے :blushing:
ہوتا ہے شب وروز ہی جھگڑا مرے آگے
کل جس نے رچائی تھی بڑی دھوم سے شادی
روتا ہےاب دن رات وہ دولہا مرے آگے:cry2:
تیزی سے میں گاڑی کو بھلا کیسے گزاروں
کھوکھا مرے پیچھے ہے تو رکشا مرے آگے:auto:
کیا موسم برسات:stormycloud: ہے ، کہنے لگا یوں واعظ
اے کاش !! کہ لے آئے کوئی حلوہ مرے آگے:pizza:
چھین کے لے گئے موبائل میرا دن دیہاڑے:mobilephone:
ہر چند کہ تھا اس وقت کینٹ کا تھانہ مرے آگے:boy:
قسمت نے دکھائے ہیں ابھی دن کو ہی تارے
"آتا ہے ابھی دیکھئے کیا کیا مرے آگے":shocked:
چھکوں سے میں غالبؔ چھڑاتا ہوں اس کے چھکے:beating:
بولنگ جو کرائے کبھی ، کوئی" کھبا "مرے آگے

کیا بات ہے، آپ بھی دو دو کے پیچھے، پہلے خلیل صاحب کی غزلوں میں یہ خواہش ٹپکتی تھی۔ اب آپ کے۔
بہت خوب پیروڈی ہے۔
 
محمد وارث

لکھ تو لی غزل اک میں نے فرمائشی، پر اب
گھونسہ مرے پیچھے ہے تو مکّا مرے آگے :grin:

خوب نیٹ پریکٹس ہے بھئی، :)

اعجاز صاحب کا مشورہ صائب ہے غور فرمائیے گا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لکھ تو لی غزل اک میں نے فرمائشی، پر اب
گھونسہ مرے پیچھے ہے تو مکّا مرے آگے :grin:

خوب نیٹ پریکٹس ہے بھئی، :)

اعجاز صاحب کا مشورہ صائب ہے غور فرمائیے گا
:):) کوئی جو سمجھا مرے سکوے تو رضواں سمجھا:grin::grin:
سر اعجاز اور آپ دونوں کا کہا سر آنکھوں پر
بس آج سے "میں اور اندیشہ ہائے دور دراز":thinking2:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عین عین کی فرمائش کے عین مطابق کوہستانَ نمک سے در آمد شدہ گجل پیش کی لیکن داد ہے عین صاحب کی کنجوسی کو کہ عین موقع پر جُل دے گئے اور منہ زبانی داد پر منہ چڑا کر بھاگ گئے ، بھائی صاھب شرافت سے آکے زبردست پر کلک کرو نہیں تو درویش کی دعا سے جیسے غین کا نقطہ اڑ کر عین ہواتھا ویسے ہی اب نون کا نقطہ بھی اڑ جائے گا، اور "عیں عیں" رہ جائے گا
وہ حدیث شریف نہیں سنی کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کیا بات ہے، آپ بھی دو دو کے پیچھے، پہلے خلیل صاحب کی غزلوں میں یہ خواہش ٹپکتی تھی۔ اب آپ کے۔
بہت خوب پیروڈی ہے۔
اس کی ذمہ داری سراسر جناب وڈے بھائی جان ( یوسف صاحب) کے سر ہے، جن کا مکالمہ پڑھتے ہی سب "زناں" کا درد ہمارے جگر میں گھس بیٹھا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب چھوٹے میاں، بس ذرا عروض کی پابندی اور ہوتی تو سونے پر سہاگا! اب تو عروض سیکھ لو، ورنہ بڑے بھائی بھی یہی کہیں گے کہ میاں کوئی قرآن حدیث ہے جو اس طرح پڑھی جائے!!
آپ دعا کرتے رہیں، وارث مرزا دوا کرتے ہیں، اور میں مغز ماری کرتا ہوں:clown:
انشا ء اللہ
 
شمشاد

لائبریرین
عین عین کی فرمائش کے عین مطابق کوہستانَ نمک سے در آمد شدہ گجل پیش کی لیکن داد ہے عین صاحب کی کنجوسی کو کہ عین موقع پر جُل دے گئے اور منہ زبانی داد پر منہ چڑا کر بھاگ گئے ، بھائی صاھب شرافت سے آکے زبردست پر کلک کرو نہیں تو درویش کی دعا سے جیسے غین کا نقطہ اڑ کر عین ہواتھا ویسے ہی اب نون کا نقطہ بھی اڑ جائے گا، اور "عیں عیں" رہ جائے گا
وہ حدیث شریف نہیں سنی کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو

اب نون کا نقطہ اڑانے کی بجائے اگر اسے کھینچ کر عین پر رکھ دیا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔
 
:):) کوئی جو سمجھا مرے سکوے تو رضواں سمجھا:grin::grin:
سر اعجاز اور آپ دونوں کا کہا سر آنکھوں پر
بس آج سے "میں اور اندیشہ ہائے دور دراز":thinking2:
کوہستانَ نمک سے در آمد شدہ گجل پیش کی لیکن داد ہے کنجوسی کو کہ عین موقع پر جُل دے گئے اور منہ زبانی داد پر منہ چڑا کر بھاگ گئے ، بھائی صاھب شرافت سے آکے زبردست پر کلک کرو نہیں تو درویش کی دعا سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ حدیث شریف نہیں سنی کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو

چھوٹے بھائی ! نہ سلام ، نہ کلام، نہ یہ کہ اچھا لگا، نہ یہی کہ برا لگا، کہیں خفا تو نہیں ہوگئے کہ آپ کی غزل کو اصلاحِ سُخن کی لڑی سے باہر ہی چھیڑ دیا۔
بھائی صاحب، ہمیں بھی داد چاہیے یا غصہ۔ اس سے کم پر راضی نہ ہوں گے۔ ہاں۔
ختم کیجے نہ تعلق ہم سے​
کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی​
 
9۔غالب کے کلام کی پیروڈی​
ایک سیاسی غزل​
محمد خلیل الرحمٰن​
اِک الیکشن جیت کر آنے کی حسرت دِل میں ہے​
اور وزارت بھی یہیں پانے کی حسرت دِل میں ہے​
اِک پجیرو، ایک بنگلہ اور اِک دربان ہو​
آج عُدو کو ایسے تڑپانے کی حسرت دِل میں ہے​
کچھ ملیں پرمٹ ہمیں بھی اور کچھ بھتہ ملے​
اس طرح سے خود کو منوانے کی حسرت دِل میں ہے​
ملک سارا گو ابھی تک ہم نے دیکھا ہی نہیں​
یوں تو فارن بھی ہمیں جانے کی حسرت دِل میں ہے​
روکھی سوکھی کھاچکے ہیں دال روٹی اور کباب​
کیا کہیں کیاکیا ابھی کھانے کی حسرت دِل میں ہے​
جیل سے قصرِ صدارت تک تو ہم دیکھا کیے​
اب تو بس اپنے ہی گھر جانے کی حسرت دِل میں ہے​
کاش بے پیندے کے لوٹے ہم بھی بن جائیں خلیل​
ووٹ کو پھر یونہی بھنوانے کی حسرت دِل میں ہے​
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹے بھائی ! نہ سلام ، نہ کلام، نہ یہ کہ اچھا لگا، نہ یہی کہ برا لگا، کہیں خفا تو نہیں ہوگئے کہ آپ کی غزل کو اصلاحِ سُخن کی لڑی سے باہر ہی چھیڑ دیا۔
بھائی صاحب، ہمیں بھی داد چاہیے یا غصہ۔ اس سے کم پر راضی نہ ہوں گے۔ ہاں۔
ختم کیجے نہ تعلق ہم سے​
کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی​
قہرِ درویش بر جانِ درویش:lol:
یہ کیا کم داد ہے کہ آخر کار مجھے عروض سیکھنے پر راضی کر لیا گیا
مبارک باد اسدؔ غمخوارِ جانِ دردمند آیا
اور آپ سے عداوت؟؟؟؟ توبہ توبہ۔۔۔۔۔ سودا نہیں ، جنوں نہیں، وحشت نہیں مجھے
 
انتہا

محفلین
صائم پڑا ہوا ترے گھر پر نہیں ہوں میں
خاک ایسی زوجگی پہ کہ نوکر نہیں ہوں میں
کیوں ورزشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل
انسان ہوں لوہا و پتھر نہیں ہوں میں
رکھتے ہو تم مٹن میرے ہاتھوں سے کیوں دریغ
رتبے میں پہلوان سے بدتر نہیں ہوں میں
کرتے ہو مجھے منع چکن بوس کس لیے
خانساماں کے بھی کیا برابر نہیں ہوں میں؟
غالب یوں ہی خوار رہو بوا کو دو دعا
وہ دن گئے جو کہتے تھے شوہر نہیں ہوں میں

نہایت معذرت کے ساتھ کہ مجھے تو اس کوچہ کی کچھ بھی شدبد نہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
کل جس نے رچائی تھی بڑی دھوم سے شادی
روتا ہے شب و روز وہ دولھا مرے آگے
بہت افسوس ہوا یہ سن کر بھائی! ویسے دن کی بات تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن شب کو آپ شیشہ میں خود کو کیسے دیکھ لیتے ہیں۔ لائٹ جلا نے پر کسی کو اعتراض نہیں کرتا :silent3:
 
Top