کہا جاتا ہے کہ دہلی میں مشاعرہ تھا، غالب کے ایک دوست بھی کسی دوسرے شہر سے آئے ہوئے تھے۔ مشاعرے کے بعد غالب صاحب نے اپنے دوست کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ راستے میں ایک تنگ گلی میں گدھا کھڑا ہوا تھا تو غالب
گدھے کو ایک سائیڈ پر کرنے کے لیےاپنے ہاتھ میں پکڑے موزوں سے اسے ہلکا سا مارا۔ اسی اثنا میں ان کے دوست نے غالب پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”غالب صاحب! دہلی میں گدھے بہت ہیں“ غالب اس چوٹ کو سمجھ گئے اور واپس اس پر چوٹ کرتے ہوئے برجستہ جواب دیا ”نہیں، دہلی میں اتنے نہیں ہیں؛ بلکہ باہر سے زیادہ آ جاتے ہیں۔