غامدی صاحب بھی امریکہ منتقل ہو گئے

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو دین پر عمل کرنا ہوگیا۔۔۔
ہم دین کی وہ بنیادی باتیں جاننا چاہ رہے ہیں جس کی بنا پر معلوم ہوسکے کہ دینی رہنمائی کرنے والا اس کا اہل ہے یا نہیں۔۔۔
یہ دین کی باتیں پیش کررہا ہے یا اپنے نفس کی۔۔۔
جنت کی طرف لے جارہا ہے یا کہیں اور!!!

یہ جو باتیں بتائی ہیں حقیقت میں یہی وہ باتیں ہیں جن پر عمل کرنے والے کو پرکھا جائے گا کہ کوئی کس قدر رہنما ہونے کے لائق ہے۔
اور یہ کام ہماری اور آپ کی عقل کا ہی ہے کہ انہی اصولوں کی " گہرائیوں" کا کماحقہ ادراک کرے اور فیصلہ کرے ۔
 
سید عمران

محفلین

ان میں خدا کو ماننا ہے، مگر رسول کا کوئی ذکر نہیں، بنی الاسلام علی خمس نہیں ہے، وغیرہ۔۔۔
کیا ان باتوں کے بغیر بھی کسی کو دینی رہنما بناسکتے ہیں؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
محفل کے علماء سے تو بات واضح نہیں ہوپارہی۔۔۔
اب اصلی علماء اور مفتیان جو محفل پر ہیں وہی اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔۔۔
کہ کسی کو دینی رہنما بنانے کے لیے اس میں بنیادی چیزیں کیا دیکھنی چاہئیں تاکہ اس کی پیروی کرنے میں کسی بھی قسم کی راہ مارے جانے کا خطرہ نہ ہو؟؟؟
عبید انصاری ، امان اللہ خان ، بافقیہ ، افتخاررحمانی فاخر ، ٹرومین !!!
 
محفل پر عرصہ سے میرا روزانہ خاصا وقت گزرتا ہے۔ میری ذاتی رائے جو ذاتی تجربات کی بنیاد پر مبنی ہے یہ ہے کہ محفل کسی بھی قسم کے مباحثوں کے لیے بوجوہ غیر موزوں ہے چاہے وہ مذہبی ہوں، سیاسی ہوں یا کچھ اور۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں دوسرے کا موقف جاننے کی نسبت زیادہ زور عام طور پر اپنی بات کو اونچا رکھنے پر ہوتا ہے۔
سو ہمیں تو معاف ہی رکھا جائے۔
ویسے بھی یہاں انسانوں کے مابین گفتگو چل رہی ہے جبکہ مکرمی خلیل الرحمٰن ہمیں "فرشتہ" فرما چکے۔

صحیح۔۔۔
بہرحال حق بات واضح کرنا اور چیز ہے اور کسی سے اپنی بات منوانا اور!!!
 
ٹرومین

محفلین
محفل کے علماء سے تو بات واضح نہیں ہوپارہی۔۔۔
اب اصلی علماء اور مفتیان جو محفل پر ہیں وہی اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔۔۔
کہ کسی کو دینی رہنما بنانے کے لیے اس میں بنیادی چیزیں کیا دیکھنی چاہئیں تاکہ اس کی پیروی کرنے میں کسی بھی قسم کی راہ مارے جانے کا خطرہ نہ ہو؟؟؟
عبید انصاری ، امان اللہ خان ، بافقیہ ، افتخاررحمانی فاخر ، ٹرومین !!!
بھیا ایک طرف تو آپ نے اصلی علماء ومفتیان کرام سے راہنمائی چاہی ہے اور دوسری طرف ان کے ساتھ ہمیں بھی ٹیگ کردیا۔ :)
تفصیلاً تو مفتیان کرام ہی بتاسکتے ہیں البتہ اپنے محدود علم کے مطابق اتنا عرض کرسکتا ہوں کہ (ایک مسلمان کے لیے) کسی کو اپنا دینی راہنما بنانے کے لیے ظاہری طور پر تو ان کا حلیہ دیکھنا چاہیے کہ آیا ان کا لباس، وضع قطع، عادات واطوار شریعت کے مطابق ہے یا نہیں۔ اس کے بعد ان کی نشست وبرخاست کن لوگوں کے ساتھ ہے؟ ان کی زندگی میں سنتوں کا کس قدر اہتمام ہے؟ فرائض کی ادائیگی کا کتنا اہتمام کیا جاتا ہے؟ حقوق اللہ کی اہتمام سے ادائیگی کے ساتھ بندوں اور دیگر مخلوق کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہے۔ پریشانی اور راحت کے وقت ان کی توجہ خالق کی طرف ہوتی ہے یا مخلوق واسباب کی طرف۔ اس کے بعد دینی علوم پر دسترس کتنی ہے؟ جن جن علوم اور مسائل وفضائل کا علم ہے یا جن کے بارے میں دوسروں کو تاکید کرتے ہیں، کیا خود بھی ان پر عمل کرتے ہیں وغیرہ۔
اس کے علاوہ کچھ دیگر چیزیں بھی ہیں جو یا تو دیگر مذاہب میں بھی کامن ہیں یا کسی خاص شخصیت کے ساتھ مخصوص ہوتی ہیں اس لیے ان کا تذکرہ دانستاً نہیں کیا۔:)
 
جزاک اللہ۔۔۔
کافی کچھ کا احاطہ کرلیا۔۔۔
اب یہ بھی بتائیے کہ دینی علوم میں دسترس کیسی ہو، کیا معیار ہو کہ یہ صحیح و مستند دینی علوم پیش کررہا ہے یا ان میں اپنے نفس کی آمیزش بھی کرتا جارہا ہے؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں دوسرے کا موقف جاننے کی نسبت زیادہ زور عام طور پر اپنی بات کو اونچا رکھنے پر ہوتا ہے۔
یہ آپ کا گمان بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ اس "گمان" کے باوجود بھی اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ درست قاری تک پہنچ کر ایک مثبت عامل بن جائے ۔
ایک پبلک فورم پر آپ اپنے خدشات کو حتمی نہیں سمجھ سکتے ۔ بہر حال یہ میرا خیال و گمان ہے ۔ :)
 
ٹرومین

محفلین
دینی علوم میں دسترس کیسی ہو، کیا معیار ہو کہ یہ صحیح و مستند دینی علوم پیش کررہا ہے یا ان میں اپنے نفس کی آمیزش بھی کرتا جارہا ہے؟؟؟

مختلف مسائل میں عموماً عامۃ العلماء کی مخالفت کرتے ہیں یا موافقت کرتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
ثابت کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، اس کے لیے میرے جوابات ہی کافی ہیں۔ :) کیا محفل پر میری پوسٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی اصلی تو نقلی عالم کی بھی ہوسکتی ہیں؟ :D
آپ ان پوسٹس سے نقلی عالم ثابت نہیں ہوئے۔۔۔
مقدمہ خارج کیا جاتا ہے!!!
 
ٹرومین

محفلین
کیا مطلب؟؟؟
کون کرتے ہیں؟؟؟
شاید جواب کچھ تشنہ رہ گیا، اسے اپنے اقتباس کے ساتھ ملا کر پڑھیں۔
یا اسے یوں کردیتے ہیں:
کسی کو دینی رہنما بنانے کے لیے دیگر باتوں کے ساتھ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ (جسے اپنا دینی راہنما بنانے جارہا ہے) مختلف مسائل میں عموماً عامۃ العلماء کی مخالفت کرتے ہیں یا موافقت کرتے ہیں۔
 
اگر مخالفت کرتے ہوں تو؟؟؟
 
ٹرومین

محفلین
اگر مخالفت کرتے ہوں تو؟؟؟
کسی کو دینی رہنما بنانے کے لیے اس میں بنیادی چیزیں کیا دیکھنی چاہئیں تاکہ اس کی پیروی کرنے میں کسی بھی قسم کی راہ مارے جانے کا خطرہ نہ ہو؟؟؟
راہ مارے جانے کا خطرہ ہے۔ :)
 
ٹرومین

محفلین
اگر کوئی ائمہ اربعہ کے مقابلے میں نیا مسلک بنا لےیا صحابہ، تابعین، تبع تابعین سے لے کر آج تک امت کے تعامل کے خلاف نئی بات پیش کرے تو کیسا ہے؟؟؟
اپنی محدود عقل کے مطابق میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ اپنے ساتھ اپنے متبعین کی بھی راہ کھوٹی کربیٹھے گا۔:(:(:(
 
Top