جگر غزل۔ مقاماتِ اربابِ جاں اور بھی ہیں۔

فاتح

لائبریرین
یاللہ تیرا شکر ہے لاکھ لاکھ شکر بلکہ جتنا بھی شکر کروں کم ہے ۔
رب العالمین تو بے حد غفور و رحیم و رحمان ہے۔
تیری رحمت لا محدود و بے انتہا ہے۔
یاللہ یہ رحمت مزید جاری رکھنا اور ایسے ہی کچھ لوگوں کو کہیں اٹکائے رکھنا۔
آمین
ثم آمین۔
تم نے کوئی راز راز رہنے نہ دینا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اچھا (یاللہ دوستوں کے شر سے بچنے کی کوئی دعا بھی لکھی ہوئی مل سکتی ہے کیا )
میں اوپر ایک پوسٹ میں اس بچت پر ڈھیر سارا شکر ادا کر چکا ہوں اور اللہ تمہاری میٹنگز میں برکت ڈالے اور تمہیں دن رات ایسی میٹنگیں عطا فرمائے اور یوں ہی تمہیں مصروف و مشغول رہو۔
آمین
ثم آمین ۔
یاللہ بہت دل سے دعا کی ہے ، لازمی قبولیت چاہیے۔
شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ​
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں​
دیکھ لو محب تمھاری محبت بھری دعائیں مجھے واپس کھینچ ہی لائیں۔۔۔ مجھے دورانِ سفر محسوس ہوا کہ تم یقیناً مجھے بے انتہا مس کر رہے ہو گے اور میں نے سوچا کہ میٹنگ کے مقام تک پہنچتے پہنچتے تمھیں اپنے روئے مبارک کا دیدار کرواتا جاؤں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لگتا ہے میں کوشش کروں نہ کروں فرحت کیانی کے بیانات پڑھ کر ہر کوئی یہ ہی سمجھنا شروع ہو جائے گا۔

میں ذرا سا بھی سنجیدہ اور سیدھا جواب لکھ دوں تو لوگ کہتے ہیں کہ میں زود رنج ہوں ۔ شگفتہ اور ہلکے پھلکے پیغامات ہوں تو بیچارگی ۔

کہاں جاؤں ، کس در کو کھٹکھٹاؤں۔
میرے اللہ!
اب میں یہاں بچوں والی سمائیلی لگانے لگی ہوں۔ کوئی کچھ نہ کہے پلیز :laugh: :laugh: :laugh: :laugh:
اس پوسٹ کے بعد تو آپ کی پوسٹس سچ مچ 'سرٹیفائڈ بیچاری' ہو گئی ہیں :laugh:
 
شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ​
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں​
دیکھ لو محب تمھاری محبت بھری دعائیں مجھے واپس کھینچ ہی لائیں۔۔۔ مجھے دورانِ سفر محسوس ہوا کہ تم یقیناً مجھے بے انتہا مس کر رہے ہو گے اور میں نے سوچا کہ میٹنگ کے مقام تک پہنچتے پہنچتے تمھیں اپنے روئے مبارک کا دیدار کرواتا جاؤں۔

یا للہ اتنی دل سے کی دعائیں بھی کیا بارگاہ قبولیت تک نہ پہنچی۔ یہ بھی روز محشر کے لیے رکھ لی ؟؟؟؟؟؟؟

ہاں یار میں سوچ رہا تھا کہ آج تم سے زیادہ بات ہی نہ ہو سکی، اتنی جلدی چلے گئے تم۔ سوچ کر ہی اداسی و بے وجہ پریشانی ہو رہی تھی کہ آج کی رات کیسے بیتے گی تم سے باتیں کیے بغیر۔

بہت بہت اچھاکیا ، ایسے ہی کرتے رہنا :cry:
 
میرے اللہ!
اب میں یہاں بچوں والی سمائیلی لگانے لگی ہوں۔ کوئی کچھ نہ کہے پلیز :laugh: :laugh: :laugh: :laugh:
اس پوسٹ کے بعد تو آپ کی پوسٹس سچ مچ 'سرٹیفائڈ بیچاری' ہو گئی ہیں :laugh:

یہ "سرٹیفائڈ بیچاری" کی اصطلاح اچھی ہے۔

میں اب کس طرح سے پوسٹ کروں کہ اس بیچارگی سے نکلوں ، یہ مرض خطرناک ہے اور بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
 
فاتح

لائبریرین
یہ "سرٹیفائڈ بیچاری" کی اصطلاح اچھی ہے۔
اوریکل سرٹیفائیڈ نہ سہی کم از کم بے چارے و بے کل سرٹیفائیڈ تو ہو ہی گئے۔
میں اب کس طرح سے پوسٹ کروں کہ اس بیچارگی سے نکلوں ، یہ مرض خطرناک ہے اور بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
تم بھی شاید اختر شیرانی کی طرح دل کے ٹکڑوں کو بغل بیچ لیے پھرتے ہو کہ
دِل کے ٹُکڑوں کو بغل بیچ لئے پھرتا ہوں​
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں ہے​
 
کوئی موقع چھوٹ نہ جائے ۔
(یاللہ کوئی تو دعا قبول ہو جائے آج کے دن)

اب کس کس کا ماتم کروں ، کہاں اوریکل اور کہاں بیچارگی ۔

یہ سرٹیفیکیٹ بھی ملنے تھے ایک دن ، اب تو واجب ہے مجھ پر بذات خود بیچارگی کا رونا رونا۔

انقلابات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ "سرٹیفائڈ بیچاری" کی اصطلاح اچھی ہے۔

میں اب کس طرح سے پوسٹ کروں کہ اس بیچارگی سے نکلوں ، یہ مرض خطرناک ہے اور بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
بڑھنا ہی تھا ناں کہ آپ جس کو 'دوا' کہہ رہے ہیں اصل میں وہ 'فغاں' ہے بھائی۔ :openmouthed:

اوریکل سرٹیفائیڈ نہ سہی کم از کم بے چارے و بے کل سرٹیفائیڈ تو ہو ہی گئے۔

اور نہیں تو کیا :heehee: ۔ محب علوی آپ اداس نہ ہوں۔ مقصود تو سرٹیفائیڈ ہونا تھا۔ کام تو ہو گیا ،جیسے بھی اور جہاں بھی ہو۔:smile2:
 
بڑھنا ہی تھا ناں کہ آپ جس کو 'دوا' کہہ رہے ہیں اصل میں وہ 'فغاں' ہے بھائی۔ :openmouthed:

اور نہیں تو کیا :heehee: ۔ محب علوی آپ اداس نہ ہوں۔ مقصود تو سرٹیفائیڈ ہونا تھا۔ کام تو ہو گیا ،جیسے بھی اور جہاں بھی ہو۔:smile2:

میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ

ہم نے بخشی ہے خموشی کو زباں
درد مجبور فغاں تھا پہلے

کام تو ہو گیا ویسے اور جیسے اور جہاں ہوا اس کے بعد تو مقامات آہ و فغاں اور بھی بڑھ گئے ہیں۔

بقول میرے روم میٹ

رلا دیا بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنسو ہیں کہ چھلکا ہی چاہتے ہیں۔
 
Ahmed raza khan

محفلین
مقاماتِ اربابِ جاں اور بھی ہیں
مکاں اور بھی ، لامکاں اور بھی ہیں

مکمل نہیں ہے جنونِ تجسس
مسلسل جہاں در جہاں اور بھی ہیں

یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیں
مہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں

محبت کی منزل ہی شاید نہیں ہے
کہ جب دیکھیے امتحاں اور بھی ہیں

محبت نہیں صرف مقصودِ انساں
محبت میں کارِ جہاں اور بھی ہیں

فقط توڑ کر مطمئن ہو نہ بلبل!
قفس صورتِ آشیاں اور بھی ہیں

بہت دل کے حالات کہنے کے قابل
ورائے نگاہ و زباں اور بھی ہیں

نہیں منحصر کچھ مے و مے کدہ تک
مری تشنہ سامانیاں اور بھی ہیں

خوشا درسِ غیرت ، زہے عشقِ تنہا
وہاں میں نہیں ہوں، جہاں اور بھی ہیں

صبا! خاکِ دل سے بچا اپنا دامن
ابھی اس میں چنگاریاں اور بھی ہیں

انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبت
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں

کلام: جگر مُراد آبادی
 
Top