بہت ہی اچھی غزل ہے۔ میں تو تصوف کے رنگوں میں ڈوب کر پڑھ رہا تھا کہ وہ شعر آ گیا تو ارتکاز ٹوٹا۔
بہرحال بہت مبارکباد۔ لکھتے رہیے۔ اللہ قبول فرمائے اور برکت دے۔
آپ کی تعارف کی لڑی ڈھونڈتا ہوں۔
خوبصورت خوبصورت!!!
یار لوگ تو جنازہ نکالتے ہیں مگر آپ نے تو پوسٹ مارٹم کرکے جنازہ نکالا ہے.منہاج بھائی کیسے ہیں ؟
اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہو جائے گا
پیچِ بادِ صبح اک دم میں ہَوا ہوجائے گا
پیچ کھلنا محاورہ ہے لہٰذا بجائے "ہوا ہونا" کہ "وا ہونا" زیادہ جچتا ہے -یوں ایک صورت دیکھیے :
دیکھنا ہر پیچِ بادِ صبح وا ہوجائے گا
یا
ایک دم ہر پیچ ..........
اُس گلی میں منتشر کردے ہماری خاک کو
کچھ تو عرضِ مدّعا بادِ صبا ہوجائے گا
واہ -
پھر جگر کو لطفِ یک تیرِ مژہ درکار ہے
’کارِ غمخواری، نگاہِ آشنا ہوجائے گا‘ (مصرعۂ مدنیؔ)
مجھے تو گرہ ڈھیلی لگی --مدنی کا پورا شعر کیا ہے ؟
وصل میں بندِ قبا کو منّتِ انگشت کیا
گرمیٔ انفاس کی اک رَو سے وا ہوجائے گا
ایسے شعروں کا واحد علاج شادی ہے -ابّا سے کہیں شادی کرا دیں ،وہ اگر کہیں کہ بیٹا ابھی تمھاری عمر ہی کیا ہے،تو یہ شعر پیش کر دیں ان شاء الله وصال کی صورت نکلے گی -
ہے لبِ لعلیں دمِ گفتار ابھی گُل کی طرح
دیکھنا خاموش ہو تو غنچہ سا ہوجائے گا
"دم گفتار " سے آپ کی مراد "گفتار کے وقت" ہے تو "ابھی" زائد از ضرورت ہے -یوں دیکھیں :
ہے لبِ لعلیں دمِ گفتار جو گُل کی طرح
ویسے آپ کی مشق سخن زبردست ہے-
شادی ایک علاج ہے مگر اس سے پہلے علاج کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے.ایسے شعروں کا واحد علاج شادی ہے -ابّا سے کہیں شادی کرا دیں ،وہ اگر کہیں کہ بیٹا ابھی تمھاری عمر ہی کیا ہے،تو یہ شعر پیش کر دیں ان شاء الله وصال کی صورت نکلے گی
میں تو جھٹ سے الگ ہو گیا تھا آپ پھنس کے کہیں اور جا نہیں پا رہے تھے -پھنسے آپ بھی وہیں جہاں میں پھنسا تھا
موبائل پر ہوں گے تو آٹو کریکٹ کی کرامات ہوتی رہتی ہیں۔ بصورت دیگر نکتہ پیدا ہی ٹھہرا۔ورنہ اعجاز صاحب نے بھی ایک خاص نقطہ غائب کر کے نکتہ پیدا کیا ہے
کیا vulgarity کسی چیز کا نام ہے یا نہیںبہت خوب، نہائت اعلیٰ پائے کی شاعری پڑھنے کو ملی، اور اتنی ہی اعلیٰ پائے کی بحث،
بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اتنا متنوع مزاج ہو چکا ہے کہ ایک بات جو ایک طبقہ کے نزدیک عین آداب و تمدن کے مطابق ہوتی ہے وہی دوسرے طبقے کے لئے انتہائی غیر مناسب لگتی ہے۔
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ یہ فورم اتنا بالغ النظر ہونا چاہیئے کہ محض ادبی پہلوؤں پر گفتگو ہو اور اخلاقیات ہر ممبر کا ذاتی مسئلہ رہنا چاہیئے، والسلام
اگر برا نہ محسوس ہو تو عرض کروں کہ ولگیریٹی (یا فحاشی) یقیناََ کسی چیز کا نام ہے، لیکن وہ چیز ہر معاشرے، تمدن اور زمانے میں مختلف معیار لئے ہوئے ہوتی ہے۔ آج کے دور کا مسئلہ یہ ہے کہ "عالمی گاؤں" کے باسی ہوتے ہوئے ایک ہی زمانے میں معیارات اتنے متنوع ہو چکے ہیں کہ ایک طبقے کی فحاشی دوسرے طبقے کے نزدیک قبولِ عام رکھتی ہے۔ اسی جانب میں اپنے پہلے کمنٹ میں توجہ دلا رہا تھا۔اور بد مزگی سے بچنے کے لئے یہ مشورہ دیا تھا کہ یہاں بحث شعری اور ادبی پہلو تک محدود رہے تو مناسب ہوگا۔کیا vulgarity کسی چیز کا نام ہے یا نہیں
آپ بحث کو محدود کرنا چاہتے ہیں. بہت شکریہ.شعری اور ادبی پہلو تک محدود رہے
اگر برا نہ محسوس ہو تو عرض کروں کہ ولگیریٹی (یا فحاشی) یقیناََ کسی چیز کا نام ہے، لیکن وہ چیز ہر معاشرے، تمدن اور زمانے میں مختلف معیار لئے ہوئے ہوتی ہے۔ آج کے دور کا مسئلہ یہ ہے کہ "عالمی گاؤں" کے باسی ہوتے ہوئے ایک ہی زمانے میں معیارات اتنے متنوع ہو چکے ہیں کہ ایک طبقے کی فحاشی دوسرے طبقے کے نزدیک قبولِ عام رکھتی ہے۔ اسی جانب میں اپنے پہلے کمنٹ میں توجہ دلا رہا تھا۔اور بد مزگی سے بچنے کے لئے یہ مشورہ دیا تھا کہ یہاں بحث شعری اور ادبی پہلو تک محدود رہے تو مناسب ہوگا۔
تعارف و انٹرویو | اردو محفل فورم (urduweb.org)آمین آمین
شکریہ جناب۔
تعارف کی لڑی سے کیا مراد ہے آپ کی؟
آپ نے نوازنہ کم کیا ہوا ہے؟واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، منہاج علی صاحب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی کلام سے نوازتے رہیں گے ۔
آپ نے نوازنہ کم کیا ہوا ہے؟واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، منہاج علی صاحب!
بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی کلام سے نوازتے رہیں گے ۔
نوازنا تو کم نہیں کیا فاخر بھائی ۔ بس ان دنوں وقت کم ہوتا ہے تو دوستوں کا لکھا پڑھنے اور ان پر تبصرے لکھنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ نئی غزلیں اور نظمیں تو کئی جمع ہوگئی ہیں جب بھی مہلت ملی تو پیشِ خدمت کروں گا ۔آپ نے نوازنہ کم کیا ہوا ہے؟