غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے.

یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری
تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری

بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری

خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
اسی اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری

یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟

پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر اُمّید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالتؐ میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے.

یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری
تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری

بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری

خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری

یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟

پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر امید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالت میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
بلاشبہ بہت عمدہ کلام ہے :)
بغیر پڑھے لکھ رہا ہوں
;)

شکر ہے اور کے بعد "دیگر" لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔ورنہ یہاں لڑائی ہو جانی تھی
 
آخری تدوین:
ہماری طرف سے داد قبول کیجیے، بہت خوب
بہت شکریہ جناب.
ماشاءاللہ تابش بھائی بہت عمدہ غزل ہے۔
جزاک اللہ
بلاشبہ بہت عمدہ کلام ہے :)
آداب
ماشاءاللہ بہت خوب تابش بھائی:)
جزاک اللہ ظہیر بھائی
سب احباب کی محبتوں کا شکریہ. :)
 
اچھی غزل ہے۔ مبارک ہو۔
آپ سے شرفِ قبولیت مل گئی. گویا محنت وصول ہو گئی. شکریہ استادِ محترم.
آج کل محفل میں مفاعیلن مفاعیلن کا وائرس پھیلا ہوا ہے شاید۔ محمد عظیم الدین بھی اسی بحر میں کہے جا رہے ہیں غزلوں پہ غزلیں
دن میں ایک شعر موزوں ہو گیا تھا. بس اسی پر چند اور گھڑ لیے. :)
 
واہ واہ واہ تابش بھائی.. بہت عمدہ کیا بر جستگی ہے. قبلہ آپ یونہی پردہ کئے بیٹھے تھے. ایسے نہ کریں یہ زیادتی ہےقدردانوں کے ساتھ.
محبت ہے آپ کی. آپ احباب نے مل کر دبی ہوئی چنگاریوں کو پھونک ماری ہے تو کچھ شرارے نکلے ہیں.
 
Top