غزل برائے اصلاح و تنقید (7)

انیس جان

محفلین
نہ کرتے سامنے دشمن کے چاہے پھر کبھو کرتے
بھری محفل میں مجھ کو تم نہ یوں بےآبرو کرتے

کٹی ہے عمر میری سب کی سب جنگل بیاباں میں
تمہاری دید کی خاطر، تمہاری جستجو کرتے

ضرورت کیا تھی بھالا مارنے کی بس یہ کافی تھا
نظر ہی ٹیڑھی ترچھی مجھ پہ تم اے جنگجو کرتے

(( مری جاں گنجی ہی ہوجاتی تو اس کام میں آخر
جو تارِ زلف سے صد چاک دل کو تم رفو کرتے))

بجائے ہاتھوں کے پھر کاٹتی گردن زنانِ مصر
اٹھا کے پردہ تیرے کو جو، ان کے دوبدو کرتے
((( بجائے ماہِ کنعاں کے جو تجھ کو دوبدو کرتے)))

مجھے دشنام ہی دیتے غرض ہوتے نہ یوں غافل
کسی عنوان آخر میرے سے بھی گفتگو کرتے

نزع سے باہر آ جاتا نزع کے وقت جو انیس
عیادت کو حسیں آتے مجھے دم ماہ رو کرتے

الف عین
یاسر شاہ
محمد ریحان قریشی
محمد خلیل الرحمٰن
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
نہ کرتے سامنے دشمن کے چاہے پھر کبھو کرتے
بھری محفل میں مجھ کو تم نہ یوں بےآبرو کرتے
۔۔۔ نہ سامنے کرتے کے مقابلے میں نہ پیچھے کرتے کا محل تھا، یہ پھر کبھو کہاں سے آ گیا؟

کٹی ہے عمر میری سب کی سب جنگل بیاباں میں
تمہاری دید کی خاطر، تمہاری جستجو کرتے
درست، محبوب کیا جنگلی ہے؟

ضرورت کیا تھی بھالا مارنے کی بس یہ کافی تھا
نظر ہی ٹیڑھی ترچھی مجھ پہ تم اے جنگجو کرتے
'بھالا' کی بجائے کچھ 'خوش نما' ہتھیار لاؤ

(( مری جاں گنجی ہی ہوجاتی تو اس کام میں آخر
جو تارِ زلف سے صد چاک دل کو تم رفو کرتے))
دوسرا مصرع کیا طرحی تھا؟ کوئی اچھی گرہ لگائی جائے مزاحیہ کیوں؟

بجائے ہاتھوں کے پھر کاٹتی گردن زنانِ مصر
اٹھا کے پردہ تیرے کو جو، ان کے دوبدو کرتے
((( بجائے ماہِ کنعاں کے جو تجھ کو دوبدو کرتے)))
بجائے انگلیوں کے کاٹتیں' بہتر ہو گا
ثانی مصرع قوسین والا ہی بہتر ہے

مجھے دشنام ہی دیتے غرض ہوتے نہ یوں غافل
کسی عنوان آخر میرے سے بھی گفتگو کرتے
میرے سے؟ یہ کون سا محاورہ ہے؟
مجھ سے بھی وہ گفتگو....... بہتر ہو گا

نزع سے باہر آ جاتا نزع کے وقت جو انیس
عیادت کو حسیں آتے مجھے دم ماہ رو کرتے
نزع کی ز پر جزم ہونا چاہیے
شعر سمجھ میں بھی نہیں آیا
 
نہ کرتے سامنے دشمن کے........
یعنی دشمنوں کے سامنے تو میری لاج رکھ لیتے چاہے پھر کبھی(کبھو میرتقی میر کا زمانہ) کردیتے لیکن یوں سرِ محفل تو مجھے بےآبرو نہ کرتے

جنگلی ہی تھا تبھی تو اس نے بھالا مارا
(نیزہ بجائے بھالا
،،ضرورت کیا تھی خنجر پھیرنے کی)
کوئی اور مصرع موزوں کرتا ہوں اس کے لیے
ہر دو شعر کیلیے وہی جو آپ نے کہا

مقطع
یعنی ہنگام و تکلیفِ نزع سے بھی میں اچھا ہوجاتا زندہ ہوجاتا
گر میری عیادت کو حسین آئے ہوتے اور مجھے دم ماہ رو کرتے

پہلے شعر میں چاہے لفظ وہ مطلب سمجھنے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے
.نزع والے شعر میں نزع کے تلفظ کے علاوہ 'دم ماہرو' کا ابلاغ نہیں ہو سکا
 
انیس جان

محفلین
الف عین
مطلع کے لیے یہ صحیح رہے گا؟

نہ کرتے رسوا آگے دشمنوں کے پھر کبھو کرتے

مقطع
نزع کے وقت(( جاں کنی وقت )) میں انیس دوبارہ ہی لوٹ آتا
جو دم مجھ کو حسیں کرتے عیادت ماہ رو کرتے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کبھو والا شعر اب کچھ سمجھ میں آنے لگا ہے لیکن نزع والا نہیں۔ اصل مسئلہ دوسرے مصرعے میں ہے
 
Top