بہت شکریہ بابا جانی ، آپ کا مشورہ میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔بہت عمدہ غزل ہے محمود، مبارک ہو، اور اس کو سمت میں شامل کر دو، اب تو تم کو ہی اس کی ادارت کرنا ہے، لیکن مشورہ تو میں دے سکتا ہوں نا!!!
شکریہ زھرا بہن جیتی رہو۔شادوکامران رہوبہت ہی عمدہ غزل ہے بھیا ، بہت داد قبول کیجیے ۔۔
بہت شکریہ زیف بھائی ۔ ’’زمین ‘‘ سے یہ تاثر ابھرا کہ پہلے کہیں اس ’’زمین ‘‘ میں شعر موجود ہیں ۔سراپا سپاس ہوں۔برابر اردو شاعری میں اکثر “مسلسل“ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حسرت موہانی کا شعر تو سب کو یاد ہو گا
الٰہی ترکِ الفت پر وہ کیوں کر یاد آتے ہیں
بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں
یا پھر فیض ہی کو لے لیجیے
رندوں کے دم سے آتشِ مے کے بغیر بھی
ہے مے کدے میں آگ برابر لگی ہوئی
مغل صاحب: میں جاگیر والی زمین کی نہیں بلکہ غزل کی زمین (بحر+ قافیہ + ردیف) کی بات کر رہا تھا۔ سنگلاخ زمین سے مراد یہ تھی کہ اس ردیف “بنا رہا ہے مجھے“ میں شعر کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ ہر شعر میں “مجھے بنانے“ کے التزام کے ساتھ ساتھ فعل جاریہ “رہا ہے“ کا بھی اہتمام کرنا پڑتا ہے۔لیکن آپ کی غزل میں کہیں یہ گمان نہیں گزرتا کہ شاعر کو کسی قسم کا تردد کرنا پڑا ہو۔ (سوائے مطلعے کے مصرع اولیٰ کے)۔
یہاں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ لازمی نہیں ہے کہ شعر زبردست آمد کے وفور ہی میں لکھا ہوا ہو ۔۔۔ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے ۔۔۔ بلکہ پڑھنے والے کو ایسا لگے کہ شعر ڈھلا ڈھلایا اوپر سے اترا ہوا ہے ۔۔۔ چاہے اس کے لیے شاعر کو کتنے ہی پاپڑ نہ بیلنے پڑے ہوں ۔۔۔ یا بیگم کی طرف سے بیلنے کھانے پڑے ہوں کہ کوئی ڈھنگ کا کام کیوں نہیں کرتے!!!
زیف
یہ تو آپ کے حسنِ کرشمہ ساز کا معاملہ ے حضور، محبتوں کے لیے ممنون ہوں ۔ خال و خد کے معاملے پر تو بات ہوہی چکی۔کیا زبردست پیش کش ہے بھئی واہ لطف آ گیا۔ سراہنے کے لئے بھی مجھے اپنا قد چھوٹا محسوس ہوتا ہے۔ خاص کر سوارگان اور محور والے اشعار کا تو جواب ہی نہیں۔ ویسے آج مجھے اس شعر سے کچھ سیکھنے کو بھی ملا کہ "خد و خال" میں د مشدد نہیں ہوتا حالانکہ پہلے میں اسے گال کے معنی میں عربی والا خدّ سمجھتا اور پڑھتا تھا۔
بہت شکریہ بہنا ،سلامت رہیں ۔ کافی عرصے بعد دیکھا آپ کو محفل میں ، خیریت تو رہی۔؟؟اتارتا ہی نہیں چاک سے مجھے فنکار
ازل سے کوئی برابر بنا رہا ہے مجھے
بہت اچھی غزل ھے مغل بھیا ،،،، بہت خوب!
بہت خوب برادرم محمود مغل صاحب
مطلع و مقطع کمال ِ حسن سخن ھے ، خصوصاً مقطع بہت خوب ھی نہیں لاجواب ھے
دوسرے شعر کے مصرع اول میں بہتری کی گنجائش ھے تاکہ معنوی اعتبار سے مذید کھل جائے
میں مبتدی اس مصرے کو یوں لکھتا ۔۔۔۔۔۔
،، یہ کس کی یاد کی رم جھم کا بھیگا موسِم ہے،،
لیکن آپ زبان و سخن پر دسترس رکھنے والے قادر الکلام شاعر ھیں سو یقیاناً مجھ سے بہتر کوئی صورت نکالیں گے ۔۔۔۔۔
سدا سلامت و خوش آباد ۔۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدہ سارا غزل بہن ، سلامت رہیں آپ کی توجہ میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔ مالک و مولیٰ دینوی دنیاوی اور اخروی فلاح و فوز سے ہمکنار کرے، آمین ۔بہت خوبصورت کلام، ساری غزل ہی بہت اعلی ہے،میرے خیال میں سر فاروق درویش کے تجویذ کردہ رم جھم سے بہتر اور خوبصورت کِن مِن ہی ہے، باقی الفاظ کے انتخاب کے بارے محمود مغل بھائی مجھ سے بہتر علم رکھتے ہیں ، سچ مچ اردو الفاظی کے جادوگر ہیں ۔ سلامت رہیں
شکریہ امین میاں سلامت رہیں ، اللہ تعالی خوب برکتیں عطا فرمائے ۔۔ آمینبہت خوب محمود صاحب، یہ غزل شاید میرے مرتب کردہ انتخاب میں بھی ہے