محمد بلال اعظم
لائبریرین
واہ فاتح بھائی
کیا خوب غزل کہی ہے آپ نے۔
کیا خوب غزل کہی ہے آپ نے۔
برادرم! آپ کی اس قدر خوبصورت داد نے نہال کر دیا۔۔۔ حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں۔ خوش رہیے۔واہہہہہہہہہہہہ
سبحان اللہ
" قلم فاتح " پر کیا خوب مہربان ہوا ہے وہ سچا "فتاح العلیم "
کتنی بار پڑھی جب بھی اس پر کچھ لکھنا چاہا ۔۔۔
تو " حاصل کن " کو " بقا کے سلسلے " میں اسیر پاتے اور اس پر " یزداں " کے " قہقے "
میرا وجدان و خیال " چاک ہست و بود " کے " دائرے " میں " بلمپت لے " پر
دیوانہ وار رقص کرنے لگتا ہے ۔۔۔ ۔۔ اور بھول جاتا ہوں کہ کیا لکھنا ہے۔۔۔ ۔۔۔
۔۔۔ ۔۔۔
محبت ہے آپ کی لیکن اس قدر مبالغے سے کام مت لیں کہ ہمیں سوائے شرمندگی کے کچھ سجھائی نہ دے۔بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
بہت شکریہ جنابواہ فاتح بھائی
کیا خوب غزل کہی ہے آپ نے۔
پذیرائی پر ممنون ہوں۔واہ واہ جناب کیا خوب غزل کہی ہے۔ طبیعت خوش ہوگئی۔ ڈھیروں ڈھیر داد حاضر ہے۔
غالب کی کیفیت عالم ارواح میں اس تبصرے کے بعد۔بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
غالب کی کیفیت عالم ارواح میں اس تبصرے کے بعد۔بہت ہی اعلی ہے جناب! معلوم ہوتا ہے کہ غالب اتر آئے ہیں فورم میں،
محبت ہے آپ کی لیکن اس قدر مبالغے سے کام مت لیں کہ ہمیں سوائے شرمندگی کے کچھ سجھائی نہ دے۔
برادرم! محبت ہے آپ کی۔۔۔ پذیرائی پر ممنون ہوں۔بہت ہی پیاری غزل ہے۔ سارے ہی شعر لاجواب ہیں کسی ایک کا ذکر کیا۔
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں
لاجواب۔مجھ نالائق کی طرف سے بھی بہت داد وصول کیجئے۔
ارے آپ بھی راجپوت ہیں۔ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔مزمل میاں! آخر کو کروا ہی دیا نا ایک راجپوت کو دوسرے کے ہاتھوں شرمندہ۔۔۔
ہا ہا ہا۔مزمل میاں! آخر کو کروا ہی دیا نا ایک راجپوت کو دوسرے کے ہاتھوں شرمندہ۔۔۔
ارے آپ بھی راجپوت ہیں۔ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔
خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں گے رانے دو۔
اب آپ ہزار کہہ لیں کہ مذاق تھا مگر صاحبان میں سے کون ماننے والا ہے جناب۔۔۔ سب نے یہی کہنا کہ یہی حقیقت تھی اور دل کی بات لبوں پر آ گئی۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا ہا ہا۔
بھائی صاحبان کوئی سنجیدگی سے نہ لے۔ صرف اور صرف مذاق تھا۔ کبھی کبھی فورا ہی کوئی بات ذہن میں آتی ہے تو نالائق ذہن کی میموری کم ہونے کی وجہ سے ٹکتی نہیں وہ بات زہن میں آئی ہوئی۔
ایسا اتفاق سے ہی ہو جاتا ہے اور شاید اس کی وجہ اساتذہ کے کلام کا مطالعہ کرنے کے باعث ان کے استعمال کردہ الفاظ زبان پر چڑھ جانا ہے۔ویسے فاتح بھائی آپ شاعر حضرات بعض اوقات اتنی مشکل غزلیں کہتے ہیں کہ ہم جیسے بے چارے تو اپنی نالائقی کے احساس تلے دب کر داد دینے کے لئے آتے ہوئے بھی شرماتے ہیں۔
بڑی محبت ہے بھائی۔۔۔واہ بہت ہی خوب استاد محترم
کلاسیکی شاعری کا سا انداز آجکل بہت کم ملتا ہے
میں خداؤں کا ہوں مسکن اور خدائی کا ثبوتگو مثالِ اہرمَن ہوں، بت کدے میں قید ہوں
واہ واہ۔ بہت خوب!کَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
چاکِ ہَست و بُود کے کب دائرے میں قید ہوں
میں ازَل سے اک نظر کے زاویے میں قید ہوں
ہجر کی گھڑیاں ہوئی ہیں سب زمانوں پر محیط
وقت رک جائے جہاں اس ثانیے میں قید ہوں
فاتح بھائیکَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
جاسمن بہن، یہ آپ کی محبت ہے کہ ان مدفون غزلیات کو نکال کر لے آتی ہیں ورنہ اب تو یہ عالم ہے کہ بعض اوقات اپنا شعر بھی سنوں تو یہ پوچھتا ہوں کہ "کچھ سنا سنا سا لگ رہا ہے، کس کا شعر ہے؟"واہ واہ۔ بہت خوب!
کچھ اشعار میں الفاظ کے معنی ابھی ڈھونڈنے ہیں۔ پہلے بھی ایک دن پڑھی تھی۔ اب پھر پڑھی ہے۔
جو اشعار میرے لئے سمجھنے آسان ہیں اُن پہ بس سر دھن رہی ہوں۔
اللہ نے کمال کا ذہن دیا ہے آپ کو۔ اللہ بہت بہت خوش رکھے۔ آمین!
جب صحیح طرح سمجھ لوں گی تو پھر آؤں گی انشاء اللہ!
بہت شکریہ بھائی، سلامت رہیے۔بہت عمدہ
فاتح بھائی
دوستوں میں بیٹھا تھا باتوں باتوں میں آپ کی غزل بھی سنائی پچھلی والی سب نے تعریف کی آپ کے لئے بہت داد وصول کی . پھر ایک گرماگرم سیاسی بحث کا آغاز ہو، دریں اثنا میں میں موبائل پر محفل میں ادھر سے ادھر گھوم رہا تھا. ادھر دوستوں سے گرم گفتاری بھی جاری تھی....
اتنے میں ناگہاں آپ کی یہ غزل سامنے آگئی .........
میں دوستوں میں بیٹھا بیٹھا جھومنے لگا. سب نے پوچھا بھئی یہ تغیر کیسا ؟ ابھی تو بانچھوں سے تھوک آرہا تھا اور اب لطف سے جھومتے ہو؟
میں نے جواباََ آپ کی یہ غزل سنا دی ........
اب ایک نہیں چار افراد بیٹھے جھوم رہے ہی. ...
کاش میں وہ سب تعریفی کلمات ریکاڑ کر کے آپ کو سنوا سکتا....
یعنی ایک غزل نے پورے مشاعرے کا سما باندھ دیا....
واہ .... واہ .... فاتح بھائی واہ ...
مزہ آگیا یار ......
کیا کہنے کیا کہنے .....
یقین مانیے کہ اس قدر بھرپور پذیرائی اور ذرہ نوازی نے سیروں خون بڑھا دیا۔ نہال کر دیا آپ کی محبت بھری داد نے۔ابھی ایک مشترکہ قرارداد منظور ہوئی ہے کہ اس نشست میں اس غزل کے بعد کوئی شعر نہیں پڑھا جائے گا...
آج کی نشست کا حاصل یہی غزل ہے اور بس ...