فاتح
لائبریرین
بہت شکریہ ابن رضا صاحب۔بہت اعلٰی جناب. لاجواب کلام ہے
بہت شکریہ ابن رضا صاحب۔بہت اعلٰی جناب. لاجواب کلام ہے
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ محبت ہے آپ کی۔واہ واہ فاتح بھائی ! زبردست!! کیا بات ہے اس غزل کی!
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں
کیا خوبصورت کہا ہے !! کیا سلیقہ ہے ! واہ!! شاد و آباد رہیئے !!
فاتح بھائی غزل تو بلاشبہ لاجواب ہے ....درخواست ہے کے quoted مصرع کی تشریح کردیں اور دوسرے اپنی کوئی تازہ بہ تازہ غزل ارسال کریں ...کافی غزلیں دیکھیں مگر اتنے عمدہ تبصرے تھے کے صرف پڑھ کے رہ گیا ....میں کہ یزداں کے لگائے قہقہے میں قید ہوں
بہت شکریہ اکمل بھائی۔ محبت ہے آپ کی۔ تازہ غزل کی بابت تو ابھی ظہیر بھائی کو جواب لکھا تھا کہفاتح بھائی غزل تو بلاشبہ لاجواب ہے ....درخواست ہے کے quoted مصرع کی تشریح کردیں اور دوسرے اپنی کوئی تازہ بہ تازہ غزل ارسال کریں ...کافی غزلیں دیکھیں مگر اتنے عمدہ تبصرے تھے کے صرف پڑھ کے رہ گیا ....
رہی بات تشریح کی تو یہ کام قاری اور نقاد کا ہے کہ کس جانب لے کر جاتے ہیں۔ شاعر اپنے شعر کا حیطہ اتنا وسیع رکھتا ہے مختلف سوچ کے حامل افراد اپنی اپنی سوچ کے مطابق اس کا لطف اٹھا سکیں۔یہ ان پرانی غزلوں میں سے ہے جو محفل پر ارسال ہونے سے رہ گئی ہیں ورنہ قلم کی روشنائی اگر نہیں بھی سوکھی تو اس دور سے ضرور گزر رہا ہوں جسے شعرا قلمی بانجھ پن کہتے ہیں اور یہ دور کتنا طویل یا مختصر ہو گا کسی کو نہیں معلوم۔ آپ خود ایک با کمال شاعر ہیں اور ایسے عہد سے ضرور گزرتے ہوں گے تو آپ کے لیے سمجھنا آسان ہے۔
جی سمجھ آگئی ...آپ کی بات ...مطلب آپ کی نہ لکھنے کی وجہ کو اگر آج کل کی اصطلاح میں بیان کیا جائے تو آپ پر بھی شاہد آفریدی والی کیفیت ہے .....بہت شکریہ اکمل بھائی۔ محبت ہے آپ کی۔ تازہ غزل کی بابت تو ابھی ظہیر بھائی کو جواب لکھا تھا کہ
رہی بات تشریح کی تو یہ کام قاری اور نقاد کا ہے کہ کس جانب لے کر جاتے ہیں۔ شاعر اپنے شعر کا حیطہ اتنا وسیع رکھتا ہے مختلف سوچ کے حامل افراد اپنی اپنی سوچ کے مطابق اس کا لطف اٹھا سکیں۔
یہ شاید کسی لے کا نام ہے۔۔۔۔۔اور شاید ہندی لفظ ہے۔
یہ شاید برائی یا الیوین۔۔۔۔۔۔
اور اس طرح اشاروں کنایوں میں بھی بات کرنا غلط ہے .... ہم نے کون سا کسی کنیا سے اس کی عمر دریافت کی ......تھی ...ویسے شاعر سے کسی شعر کا مطلب دریافت کرنا یا اسے" بطور لغت لینا" بہت غلط بات ہے۔
بلمپت: کسی راگ کو دھیمی لے میں لمبا لمبا کھینچ کے گانا۔یہ شاید کسی لے کا نام ہے۔۔۔۔۔اور شاید ہندی لفظ ہے۔
یہ شاید برائی یا الیوین۔۔۔۔۔۔
ویسے شاعر سے کسی شعر کا مطلب دریافت کرنا یا اسے" بطور لغت لینا" بہت غلط بات ہے۔ لیکن۔۔۔۔شعر حسین نظر آتا ہے اگر فاتح کا ہو،حسین ترین نظر آتا ہے اگر سمجھ بھی آ جائے۔۔۔
اشاروں کنایوں میں تو کئی مقامات پر خدا بھی بات کر رہا ہوتا ہے۔ وہاں آپ کو اعتراض نہیں ہوتا بلکہ اسے خوبی کے طور پر لیتے ہیں۔ یہاں آپ اشاروں کنایوں میں بات کرنے پر غلط کا ٹھپا لگا رہے ہیں۔اور اس طرح اشاروں کنایوں میں بھی بات کرنا غلط ہے .... ہم نے کون سا کسی کنیا سے اس کی عمر دریافت کی ......تھی ...
حقیقت ہے۔۔۔بعض اوقات ہم واقعی اک ثانیے میں قید رہتے ہیں۔ آہ!ہجر کی گھڑیاں ہوئی ہیں سب زمانوں پر محیط
وقت رک جائے جہاں اس ثانیے میں قید ہوں
مزہ آ گیا۔ بہت خوبصورتی سے یہ لفظ الگ الگ معنوں میں استعمال کیا ہے۔ کبھی کبھی کسی کلاسک شاعر کا کوئی شعر ایسا پڑھتے تھے۔ اب عرصے بعد اس طرح کا شعر پڑھنے،محسوس کرنے کو ملا ہے۔ بہت ہی خوب!عارضہ! ہا! لطف آ گیا۔۔۔واہ واہ!کَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
بہت ہی محسوس کیا جانے والا شعر۔۔۔۔بہت خوب!چاکِ ہَست و بُود کے کب دائرے میں قید ہوں
میں ازَل سے اک نظر کے زاویے میں قید ہوں
دوسرے مصرع کے مضمون سے ملتا جلتا کسی کلاسک شاعر کا بھی شعر ہے شاید۔ بہت خوب!حاصلِ کُن ہوں بقا کے سلسلے میں قید ہوں
میں کہ یزداں کے لگائے قہقہے میں قید ہوں
ہاں مجھے یاد آ گیا۔۔۔اہرمن۔۔۔بالکل۔۔۔۔کبھی پڑھا تھا۔۔۔بلمپت: کسی راگ کو دھیمی لے میں لمبا لمبا کھینچ کے گانا۔
اہرمن: زرتشتیوں کے نزدیک شر کا خالق، بدی کادیوتا، شیطان، ابلیس، یزداں کے بالمقابل
ارے فاتح بھائی .... محترمہ جاسمن صاحبہ کو آپ سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں جانتا میں .... ایسے ہی مزاقاً لکھا تھا ....اشاروں کنایوں میں تو کئی مقامات پر خدا بھی بات کر رہا ہوتا ہے۔ وہاں آپ کو اعتراض نہیں ہوتا بلکہ اسے خوبی کے طور پر لیتے ہیں۔ یہاں آپ اشاروں کنایوں میں بات کرنے پر غلط کا ٹھپا لگا رہے ہیں۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے۔ آمین!جاسمن بہن، یہ آپ کی محبت ہے کہ ان مدفون غزلیات کو نکال کر لے آتی ہیں ورنہ اب تو یہ عالم ہے کہ بعض اوقات اپنا شعر بھی سنوں تو یہ پوچھتا ہوں کہ "کچھ سنا سنا سا لگ رہا ہے، کس کا شعر ہے؟"
آپ کے اس جملے سے آپ کے جاسمن کو کم یا زیادہ جاننے کا کیا تعلق ہے؟ارے فاتح بھائی .... محترمہ جاسمن صاحبہ کو آپ سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں جانتا میں .... ایسے ہی مزاقاً لکھا تھا ....
آپ نے مجھ سے ہی مصرع کی تشریح دریافت کی تھی۔ اور اس کا جواب میں نے ہی یہ دیا تھا کہ شاعر اپنے شعر میں مفہوم و معانی کا دائرہ وسیع رکھتا ہےاور اس طرح اشاروں کنایوں میں بھی بات کرنا غلط ہے .... ہم نے کون سا کسی کنیا سے اس کی عمر دریافت کی ......تھی ...
یہ غزل پڑھنے کے بعد میں نے ارادہ کر لیا تھا کہ اگر کبھی اردو شاعری کی کوئی کتاب پڑھی تو وہ آپ کی ہو گی☺ایک تازہ غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر
حاصلِ کُن ہوں بقا کے سلسلے میں قید ہوں
میں کہ یزداں کے لگائے قہقہے میں قید ہوں
چاکِ ہَست و بُود کے کب دائرے میں قید ہوں
میں ازَل سے اک نظر کے زاویے میں قید ہوں
نفسِ مضموں کھُل نہ پایا کیوں کسی پر ذات کا
"بے معانی ہوں ابھی تک حاشیے میں قید ہوں"
اختیار و جبر گویا ہیں بلمپَت لَے میں راگ
سازِ استبداد کے ہر زمزمے میں قید ہوں
ہجر کی گھڑیاں ہوئی ہیں سب زمانوں پر محیط
وقت رک جائے جہاں اس ثانیے میں قید ہوں
میں خداؤں کا ہوں مسکن اور خدائی کا ثبوت
گو مثالِ اہرمَن ہوں، بت کدے میں قید ہوں
کَل نِبھا لوں گا تعلق روح کا میں، آج تو
عارضی سے عارضوں کے عارضے میں قید ہوں
جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا
آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں
فاتح الدین بشیرؔ
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ محبت ہے آپ کی۔
دراصل یہ غزل ایک فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لیے لکھی تھی۔ وہاں ہمارے دو بہت اچھے دوست شعرا بھی غزل لکھ رہے تھے اور ہم ساتھ ساتھ گفتگو بھی کر رہے تھے تو "کوئلے" کا قافیہ زیر بحث آیا اور اس پر ان دونوں دوست شعرا کی متفقہ رائے تھی کہ "کوئلے میں قید ہوں" کو باندھا تو جا سکتا ہے لیکن اس پر کوئی اچھا شعر نہیں نکل سکتا اور میرا خیال تھا کہ یہ صرف باندھنے پر موقوف ہے کہ کیسے باندھا جاتا ہے۔ اور یوں یہ شعر ہوا۔
یہ سراسر آپ کی محبت اور ذرہ نوازی ہے جاسمن بہن۔اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے فاتح بھائی کہ کسی نثر نگار کی صرف ایک تحریر سے آپ اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ پھر اُسے پڑھتے رہنا چاہتے ہیں۔۔۔جیسے محفل پہ نیرنگ خیال اور راحیل فاروق کی نثر نگاری مجھے بہت پسند ہے۔ اسی طرح کسی شاعر کی ایک غزل آپ کے دل میں اتر جاتی ہے اور آپ کا جی چاہتا ہے کہ اب اس شاعر کی کا کوئی "فن پارہ" آپ کی آنکھوں سے اوجھل نہ رہ جائے۔میں نے آپ کی ایک غزل پڑھی تھی کافی عرصہ پہلے ۔۔۔یہ اُن دنوں کی بات ہے جب آپ کے فن مجھے صرف"اکھاڑے" میں نظر آتے تھے بڑی حیران ہوئی۔۔۔ایک شخص کے اللہ پیارے نے کیا کیا روپ رکھے ہیں۔ ایسا بھی ہوتا ہے۔ یہ شخص اتنی خوبصورت شاعری کرتا ہے۔۔میں اس کی شاعری ضرور پڑھوں گی۔۔۔اور بھی خوبصورت اشعار ملیں گے۔۔۔(بس یہی لفظ مل رہا ہے خوبصورت)
تب سے میرا ارادہ تھا جو کبھی میری اپنی مصروفیات کی نظر ہو جاتا اور کبھی محفل گردی میں ایویں ادھر ادھر کی مٹر گشت میں
ایک اور وجہ بھی رہتی ہے کہ تھوڑا کلام پڑھوں ۔۔۔پہلے ایک کو تو محسوس کروں۔۔۔پھر اگلے کلام کی باری آئے۔۔کبھی جب کئی غزلیں پڑھ بیٹھتی ہوں تو پھر سے پڑھتی ہون کہ یہ کیا کر لیا۔۔۔اوں ہون ایک ایک کر کے بھلی مانس!
اتنی خوبصورت اور حوصلہ افزا داد پا کر نہال ہو گیاہوں۔ سلامت رہیں۔یہ غزل پڑھنے کے بعد میں نے ارادہ کر لیا تھا کہ اگر کبھی اردو شاعری کی کوئی کتاب پڑھی تو وہ آپ کی ہو گی☺