سراج اورنگ آبادی غزل - خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی - سراج اورنگ آبادی

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔۔۔ نہ جنوں رہا نہ پری رہی۔۔۔کالج میں ہماری اردو کی پروفیسر نے کچھ پڑھاتے ہوئے ہمیں اس غزل کا حوالہ دیا تھا اور اسی وقت سے یہ میرے پسندیدہ ترین کلام میں شامل ہے ۔۔۔ بہت بہت شکریہ وارث :)
 
غزل-خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی(سراج اورنگ آبادی

خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہی
نہ تو ، تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہی

شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اک لباس برہنگی
نہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی

چلی سمت غیب سے اک ہوا کہ چمن سرور کا جل گیا
مگر اک شاخ نہال غم جسے دل کہیں سو ہری رہی

نظر تغافل کا گلہ کس زباں سے کروں بیاں
کہ شراب حسرت و آرزو خم دل میں تھی سو بھری رہی

وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخہ عشق کا
کہ کتاب عقل کی طاق پر جو دھری تھی سو دھری رہی

تیرے جوش حیرت حسن کا اثر اس قدر حسیں یہاں ہوا
کہ نہ آئینہ میںرہی جلا ، نہ پری کو جلوہ گری رہی

کیا خاک آتش عشق نے دل بے نوائے سراج کو
نہ خطر رہا نہ حذر رہا مگر ایک بے خطری رہی

سراج اورنگ آبادی
 
فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ پیاسا صحرا صاحب - نہائت ادب سے گذارش ہے کہ کوئی بھی کلام پوسٹ کرنے سے پہلے اسکی تلاش محفل میں کر لیا کریں کیونکہ آپ کا اکثر پوسٹ کیا ہوا کلام پہلے بھی پوسٹ ہوچکا ہوتا ہے - یہ غزل وارث صاحب بھی پوسٹ کر چکے ہیں - حوالے کے لئے دیکھیے یہ دھاگہ-
 
معذرت سخنور بھائی جی مجھے معلوم نہ تھا ۔ کہ یہ کلام یہاں بھی شئیر ہو چکا ہے غلطی کیلیے معذرت خواہ ہوں امید کرتا ہوں اس غلطی کو معاف فرمائیں گے ۔ آئندہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہ پائے گا ۔
 
قبلہ معذرت کی کوئی بات نہیں کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ تعداد پر نہیں بلکہ معیار پر دھیان دینا چاہیے - یقیناً آپ کا ذوق اچھا ہے لیکن دھڑا دھڑ پوسٹ کرنے سے یہی نقصان ہوتا ہے کہ آپ کسی دوسرے کی پوسٹ نہیں پڑھتے صرف اپنی پوسٹ بڑھانے پر ہی توجہ رکھتے ہیں - بہرحال بہت شکریہ! :)
 
محمد وارث

اجی بہت شکریہ فرخ صاحب، آپ کی اسی برملا گوئی کے ہم قتیل ہیں، جو بات میں پچھلے کئی ماہ میں نہ کہہ سکا آپ نے ایک لمحے میں کہہ دی :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اجی بہت شکریہ فرخ صاحب، آپ کی اسی برملا گوئی کے ہم قتیل ہیں، جو بات میں پچھلے کئی ماہ میں نہ کہہ سکا آپ نے ایک لمحے میں کہہ دی :)

حضور وارث صاحب اس دریدہ دہنی نے کہیں کا نہیں چھوڑا مگر چھٹتی نہیں ہے منہہ سے یہ کافر لگی ہوئی - :)
 
کاشفی

محفلین
خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلئے شکریہ محمد وارث صاحب!
خوش رہیئے۔۔
غزل
(سراج اورنگ آبادی)
خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی
نہ تو تُو رہا، نہ تو میں رہا، جو رہی سو بے خبری رہی

Top