غزل (فاعلاتُ مفاعیل فعولن ) برائے اصلاح۔

نوید ناظم

محفلین
ہم نے رختِ سفر باندھ لیا ہے
تجھ کو کس نے مگر باندھ لیا ہے

اب نہ جائیں گے اٹھ کر یہاں سے ہم
ہم نے ایک ہی در باندھ لیا ہے

قید اس سے بڑی اور نہیں ہے
تجھ کو دنیا نے گر باندھ لیا ہے

مجھ کو بھی چھپا صیاد کہیں پر
پھیل چکی خبر باندھ لیا ہے

وہ ستارے بھی گردش میں لے آیا
اور دیکھو قمر باندھ لیا ہے
 
غالب نے جن بحور کا استعمال کیا وہ درج ذیل ہیں:

فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن(رمل مثمن محذوف)
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن(مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)
فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن(ہزج مثمن اشتر)
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن(ہزج مثمن سالم)
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن(ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف)
مفعول مفاعلن فعولن(ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف)
فعولن فعولن فعولن فعولن(متقارب مثمن سالم)
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلن(رمل مثمن مخبون محذوف)
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعِلن(مجتث مثمن مخبون محذوف)
فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن(رمل مثمن مشکول)
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن(مضارع مثمن اخرب)
فاعلاتن مفاعلن فعِلن(خفیف مسدس سالم مخبون محذوف)
فاعلاتن فعِلاتن فعِلن(رمل مسدس سالم مخبون محذوف)
مفتعلن فاعلات مفتعلن فع( منسرح مثمن مطوی منحور)
مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن (رجز مثمن مطوی مخبون)
مفاعیلن مفاعیلن فعولن(ہزج مسدس محذوف)
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن(رمل مسدس محذوف)
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن(ہزج مثمن اخرب)

انھیں ہی مانوس بحور سمجھیے اور ان میں ہی طبع آزمائی بھی کیجیے۔

غیر مانوس بحور کے اوزان پرکھنا مشکل کام ہے۔
 
نوید ناظم

محفلین
بے حد ممنون ہوں ۔۔۔۔ آللہ آپ کو اجرعطا فرمائے۔
محترم الف عین صاحب ۔۔۔۔ محترم راحیل فاروق صاحب اور آپ کی رہنمائی سے جو اب تک سیکھا وہ یہ کہ آپ نے جن بحور کی طرف اشارہ فرمایا ابھی ان کے علاوہ کسی بھی اور بحر میں شعر کہنے سے تائب ہوتا ہوں۔۔۔ تاہم نا مانوس بحور میں جو بھی لکھا وہ محض لا علمی کی وجہ سے تھا۔ اس پراساتذہ سے معزرت۔ امید ہے کہ دلجوئی ہو گی۔
 
نوید بھائی، ریحان میاں نے جن بحروں کے نام گنوائے ہیں وہ بھی فی الحال سب آپ کے کام کی نہیں۔ یہ غالبؔ کام میں لائے ہیں اور ان میں سے اکثر کے لیے مشقِ سخن شرط ہے۔ میری رائے ہو گی کہ آپ فی الحال صرف ذیل کی بحور میں طبع آزمائی کریں:
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن (ہزج مثمن سالم)
فعولن فعولن فعولن فعولن (متقارب مثمن سالم)
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن (متدارک مثمن سالم)
جب ان میں مہارت حاصل ہو جائے گی تو آگے بڑھنا بہت آسان ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔ :):):)
 
جی بہتر۔۔۔ عرض ہے کہ پہلا مصرعہ بغیرتردد کے کسی ایک بحرمیں ہوتا ہے پھراسی بحرمیں باقی اشعاربھی ہوتے جاتے ہیں تھوڑی کوشش کے ساتھ۔۔۔ اب حل یہی کہ اگر تو مصرعہ آپ کی بتائی ہوئیں تین بحور میں ڈھل سکا تو ٹھیک ورنہ اس پر مشق نہیں کروں گا۔ باقی آورد میں بھی آپ کے اگلے حکم تک مشق صرف انہی تین بحور تک مخصوص رہے گی انشاءاللہ۔
 
الف عین

لائبریرین
اسی غزل اور سی زمین کو فاعلاتن فعلاتن فعلن میں باندھا جا سکتا ہے،
میں نے بھی رخت سفر باندھ لیا
آپ کو کس نے مگر باندھ لیا
 
غالب نے جن بحور کا استعمال کیا وہ درج ذیل ہیں:

فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن(رمل مثمن محذوف)
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن(مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)
فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن(ہزج مثمن اشتر)
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن(ہزج مثمن سالم)
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن(ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف)
مفعول مفاعلن فعولن(ہزج مسدس اخرب مقبوض محذوف)
فعولن فعولن فعولن فعولن(متقارب مثمن سالم)
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلن(رمل مثمن مخبون محذوف)
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعِلن(مجتث مثمن مخبون محذوف)
فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن(رمل مثمن مشکول)
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن(مضارع مثمن اخرب)
فاعلاتن مفاعلن فعِلن(خفیف مسدس سالم مخبون محذوف)
فاعلاتن فعِلاتن فعِلن(رمل مسدس سالم مخبون محذوف)
مفتعلن فاعلات مفتعلن فع( منسرح مثمن مطوی منحور)
مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن (رجز مثمن مطوی مخبون)
مفاعیلن مفاعیلن فعولن(ہزج مسدس محذوف)
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن(رمل مسدس محذوف)
مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن(ہزج مثمن اخرب)

انھیں ہی مانوس بحور سمجھیے اور ان میں ہی طبع آزمائی بھی کیجیے۔

غیر مانوس بحور کے اوزان پرکھنا مشکل کام ہے۔
ایک بحر رہ گئی

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن (مجتث مثمن مخبون)
 
Top