غزل میری سراب کی سی ہے (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
بے حد شکریہ استاد محترم۔ شاعری بے حد پسند ہے مجھے اور اگر آپ یوں توجہ دیتے رہے تو شاید ایک دن ہم بھی شاگردی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
موزوں شعر کہنے پر مبارکباد قبول کریں۔ ویسے آپ پہلے بندے دیکھے ہیں جن کی ڈیفالٹ(default) بحر ، بحرِ خفیف ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی طبیعت میں موزونیت ہے اس لیے اوزان پرکھنے کے لیے عروض ڈاٹ کام کا رخ کریں۔
 

Abbas Swabian

محفلین
آج پھرایک حفیف بحر کے ساتھ حاضر ہوں۔ اصلاح فرمائے۔
عشق کا نام کر دیا بدنام
آج کل حوس کے پجاری نے
 

Abbas Swabian

محفلین
(آپ چیک کرے ذرا پلیز)
1
عشق کا نام کر دیا بدنام
جہاں میں اب ہوس کے پجاری نے
2
عشق کا نام کر دیا بدنام
ہر جگہ اب ہوس کے پجاری نے
 
(آپ چیک کرے ذرا پلیز)
1
عشق کا نام کر دیا بدنام
جہاں میں اب ہوس کے پجاری نے
2
عشق کا نام کر دیا بدنام
ہر جگہ اب ہوس کے پجاری نے
نہیں جناب. ابهی بهی موزوں نہیں ہے. کوشش جاری رکهیں. میر کی غزل(ہستی اپنی حباب کی سی ہے ) کے اشعار پڑهیں اور اس کے مطابق شعر کہیں.
 

Abbas Swabian

محفلین
نہیں جناب. ابهی بهی موزوں نہیں ہے. کوشش جاری رکهیں. میر کی غزل(ہستی اپنی حباب کی سی ہے ) کے اشعار پڑهیں اور اس کے مطابق شعر کہیں.
تکلیف دینے کے لیے معذرت۔ اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟​
نفس کی راہ کے مسافر نے​
عشق کا نام کر دیا بدنام​
 
ریحان ایک بات میرے ذہن میں ابھی ابھی آئی ھے کہ خود کے لئے دعا مانگی جاتی ھے دی نہیں جاتی
یا دونوں طرح ٹھیک ہے ؟
کیا کہتے ہیں آپ
خود سے آپ ایک اور کردار فرض کر لیں۔

یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کے وجدِ ذوق میں
زخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک

ویسے اقبال نے بھی میں اور خودی کو دو الگ چیزیں قرار دیا ہے۔
یہ جناب دراصل ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تو کلامِ موزوں فی الحال پہلی سیڑھی ہے جو انھیں چرھنی ہوگی۔ مادری زبان ان کی غالباََ اردو نہیں ہے۔
 

عباد اللہ

محفلین
مرنے کی دعا مانگتے ہیں بحر میں فٹ ہو سکتا ہے بھیا
اور شاید وہی زیادہ چست لگے ۔۔
یہ جس کیفیت کی آپ بات کر رہے ہیں ہنوز دلی دور است
 
Top