غزل میری سراب کی سی ہے (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
(السلام علیکم۔اگر اصلاح فرمائے اگرممکن ہو تو)
غزل میری سراب کی سی ہے
زندگی بھی تو خواب کی سی ہے
آنکھ ہر شخص سے چھپاتا ہوں
مگر اک کھلی کتاب کی سی ہے
عمر بے شک گزر گئی میری
خواہش اب بھی شباب کی سی ہے
میری قسمت کا ہے خبر تجھ کو؟
بخدا بڑے نواب کی سی ہے
ڈھونڈنا نہیں مشکل شاہین
تیری صورت کباب کی سی ہے
 
زندگی بهی تو خواب کی سی ہے
اور عمر والا شعر موزوں ہیں باقی جارج از بحر ہیں.
غزل میں غ اور ز دونوں پر زبر ہے. خبر مونث ہے.
اس زمین میں میر کی غزل بہت بلند ہے اور کی سی ہے کی قید کے ساته بحر خفیف میں اچهے اشعار کہنا مشکل ہے. غزل سراب کی سی ہونے میں وجہ شبہ کیا ہے؟
 
صدیق صادق

محفلین
ہستی اپنی حباب کی سی ہے
یہ نمائش سراب کی سی ہے
نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہے

میر تقی میر
 
محترم سر جی توجہ دینے کے لیے بے حد شکریہ۔
استاد محترم دراصل مجھے شاعری کا بہت شوق ہے لیکن زیادہ سمجھتا نہیں شاعری کے بارے میں۔ اور چونکہ میں پٹھان ہوں اس لیے مذکر مونث میں غلطی ہو جاتی ہے مجھ سے۔ خبر میں نے مذکر استعمال کیا، یہ اسی وقت بھی پتہ چلا لیکن پھر میں نے پوسٹ کردیا تھا۔ غزل سراب کی سے میں وجہ شبہ یہ ہے کہ اکثر اوقات جب کوئی میرا ایک شعر یا مصرع دیکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک اچھا شاعر ہوں لیکن جب پوری غزل پہ نظر پڑتی ہے تو حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے کہ میری غزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔:sad::sad::sad::sad::sad::sad:
ویسے مجھے امید ہے کہ اگر میری رہنمائی کی گئی اور بالکل ابتدائی اصول و قاعدوں کی کسی کتاب کا نام بتایا جائے تو انشااللہ ایک دن میں بھی شعر و غزل لکھنے کے قابل ہو جاؤنگا۔
 
Abbas Swabian

محفلین
ہستی اپنی حباب کی سی ہے
یہ نمائش سراب کی سی ہے
نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہے

میر تقی میر

(ہستی اپنی حباب کی سی ہے) اسی پر تین چار دن پہلے بڑے لوگوں کی ایک طرحی مشاعرہ تھا تو میں نے ویسے ہی غزل لکھنے کی ہمت کی اور یہاں اصلاح کے لیے پیش کی۔
 
محترم سر جی توجہ دینے کے لیے بے حد شکریہ۔
استاد محترم دراصل مجھے شاعری کا بہت شوق ہے لیکن زیادہ سمجھتا نہیں شاعری کے بارے میں۔ اور چونکہ میں پٹھان ہوں اس لیے مذکر مونث میں غلطی ہو جاتی ہے مجھ سے۔ خبر میں نے مذکر استعمال کیا، یہ اسی وقت بھی پتہ چلا لیکن پھر میں نے پوسٹ کردیا تھا۔ غزل سراب کی سے میں وجہ شبہ یہ ہے کہ اکثر اوقات جب کوئی میرا ایک شعر یا مصرع دیکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک اچھا شاعر ہوں لیکن جب پوری غزل پہ نظر پڑتی ہے تو حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے کہ میری غزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔:sad::sad::sad::sad::sad::sad:
ویسے مجھے امید ہے کہ اگر میری رہنمائی کی گئی اور بالکل ابتدائی اصول و قاعدوں کی کسی کتاب کا نام بتایا جائے تو انشااللہ ایک دن میں بھی شعر و غزل لکھنے کے قابل ہو جاؤنگا۔
اول میں بھی آپ ہی کی طرح کا طالب علم ہوں۔ اور سیکھنے کی غرض سے کچھ عرض کر دیتا ہوں۔دوم شاعری کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کا کلام دیکها جائے اور یاد کیا جائے. اس کے بعد پهر تنقیدی کتابیں پڑهیں اور بحور اور اوزان کو بهی دیکه لیجیے.
 
Abbas Swabian

محفلین
ایک مبتدی طالب علم ک لیے جو کتابیں مفید ہوں اگر اس کے متعلق بتائے تو مہربانی ہوگی۔
اول میں بھی آپ ہی کی طرح کا طالب علم ہوں۔ اور سیکھنے کی غرض سے کچھ عرض کر دیتا ہوں۔دوم شاعری کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کا کلام دیکها جائے اور یاد کیا جائے. اس کے بعد پهر تنقیدی کتابیں پڑهیں اور بحور اور اوزان کو بهی دیکه لیجیے.
 
اگر اوزان سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو مرزا یاس کی چراغِ سخن نیٹ پر موجود ہے اس کی طرف رجوع کریں۔ اساتذہ کی شاعری کا مطالعہ ہر صورت ضروری ہے۔
 
یہاں سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی مگر آپ کو پہلے سکریبڈ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا ایک ٹیکسٹ فائل اپلوڈ کرنے کے بعد ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ مگر آپ یہ کر سکتے ہوتے تو لنک مانگتے ہی ناں خود ہی کر لیتے(معذرت کے ساتھ)۔
 
آخری تدوین:
میں نے بھی اس زمین میں چند اشعار کہے تھے

جان لے ہمنشیں کہ بن تیرے
زندگی اک عذاب کی سی ہے

دل چرانے کے جیسے عنواں پر
ہر ادا اک کتاب کی سی ہے

لوگ کہتے ہیں خواب سچے ہیں
اور دنیا سراب کی سی ہے
 
Abbas Swabian

محفلین
اس کی بھی اگر اصلاح ممکن ہو تو فرمائے۔
خیریت سال بھر نہ پوچھی تھی
مدر ڈے اس نے بھی منایا آج
 
Abbas Swabian

محفلین
چلو میں کسی اور جگہ سے ڈاونلوڈ کرنے کی کوشش کرونگا۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی مگر آپ کو پہلے سکریبڈ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا اس کے بعد ایک ٹیکسٹ فائل اپلوڈ کرنے کے بعد ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ مگر آپ یہ کر سکتے ہوتے تو لنک مانگتے ہی ناں خود ہی کر لیتے(معذرت کے ساتھ)۔
 
مدر ڈے اس بحر میں نہیں آ سکتا کچھ اور کوشش کریں جیسے

سالوں سے نہ لی جس نے خبر حال کی میرے
امروز مناتا ہے وہ سنگ دل بھی مدر ڈے
 
ماں کا نعم البدل نہیں شاہین
با ادب ہو کے گفتگو کرنا
موزوں شعر کہنے پر مبارکباد قبول کریں۔ ویسے آپ پہلے بندے دیکھے ہیں جن کی ڈیفالٹ(default) بحر ، بحرِ خفیف ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی طبیعت میں موزونیت ہے اس لیے اوزان پرکھنے کے لیے عروض ڈاٹ کام کا رخ کریں۔
 
Top