اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ نہ صرف یہ کہ آپ کو محفل کی فضا خواشگوار محسوس ہوگی اور آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا بلکہ ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ نیز بر آں کہ آپ کو محفلین کا تعاون حاصل رہے گا اور کسی بھی مشکل کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں گی۔
محفل میں خوش آمدید۔۔
خوش آمدید غزل ناز غزل صاحبہ
خوش آمدید غزل ناز غزل صاحبہ اور محمود مغل صاحب کا شکریہ تعارف کیلیے۔
لو بھئی اب بھائی سے شکریہ بھی کہا جائے گا ۔ توبہ توبہاُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
بہت بہت شکریہ مغل بھائی
محمد وارث صاحب بہت شکريہ آپکا جناب
ميری خوش قسمتی ہے کہ اس پياری محفل ميں مجھے يوں ويلکم کيا جا رہا ہے اور سب ساتھی يہاں ميری پذيرائی کر کے ميری اتنی عزت افزائی کر رہے ہيں واقعی یھ ميرے لئيے ايک اعزاز سے کم نہيں
ميں بھی محمود کی ممنون ہوں کہ اس کے توسط سے ميں اس پياری سی محفل کا حصہ بنی
( بہت شکريہ محمود )
ہم اپنی ہم تخلص بڑی باجی غزل نازغزل صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں یقیناً ہم سب کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اللہ رب العزت زندگی میں خوشیاں اور آسودگیاں عطا ہوں۔ الہی آمین
ارے ارے ارے ۔۔ غزل میں نے کب کوئی بات خود سے کہی ہے سبھی دوست جانتے ہیں کہ میں بے لاگ سا بندہ ہوں ویسے بھی میرا مزاج تو پتہ ہی ہے، مجھے تو خود شرمندگی سی ہے کہ میں تعارف کا حق ادا نہیں کر پایا۔ انشا اللہ ہم سب کو سیکھنے کو ملے گا اردو محفل پورے خاندان کی طرح ہے ، ابتدا میں مراسلت میں مشکلات آہی جاتی ہیں مگر یہ مسئلہ نہیں۔ انشا اللہ جلد ہی یہاں کی فضا سے بہت مانوسیت ہو جائے گی۔۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے اپنے مخلص دوست اور معتبر شاعرہ کو اردو کے شیدائیوں کی بزم دوستوں سے متعارف کروانے کا شرف حاصل ہوا۔ بہت عرصہ قبل میں نے دعوت دی تھی مگر میری بھی کچھ خانگی مجبوریاں تھیں کہ میں بزم میں باقائدہ نہ آسکا۔۔ انشا اللہ میں یہاں باقائدگی سے حاضر رہوں گا ۔ اور کسبِ علم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہاں محمد احمد اور سرور عالم راز بھی موجود ہیں انشا اللہ اجنبیت کی فضا نہ رہے گی۔۔ گاہے بگاہے میں بزم کے شعبہ جات سے متعارف بھی کرواتا رہوں گا۔۔ غزل امید ہے کہ محفل میں باقائدگی سے حاضری رہے گی، کلام اور نگارشات کے شعبہ جات میں بھی انتظار رہے گا۔۔
مخلص:
م۔م۔مغل
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
امید ہے کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
بہت بہت شکریہ مغل بھائی
خوش آمدید غزل صاحبہ! ۔ ۔ ۔ ۔ مغل جی آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے انہیں محفل سے متعارف کرایا
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
محمود مغل صاحب کا شکریہ تعارف کیلیے۔
اُردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید غزل اپیا
اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں ؟؟؟
یہ تو آپ عاجزی سے کام لے رہی ہیں نا اپیاپیاری بہن ناعمہ عزیز یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے اتنے پیار اور خلوص سے مجھے خوش آمدید کہا اور عزت بڑھائی
اپنے میں کیا بتاؤں سس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"کہاں تک سنوگی کہاں تک سناؤں"
کافی سارا تو محمود نے بتادیا ہے میرے بتانے کو ویسے اتنا کچھ بچا بھی نہیں ۔
شعروشاعری اور موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے لیکن بے ہنگم و بے معانی موسیقی سے شدید نفرت
خود بھی کچھ تھوڑا بہت لکھ لیتی ہوں اگرچہ کبھی اپنے لکھے کو اس قابل نہ سمجھا کہ شاعری کہہ سکوں
شعروادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا دل سے احترام کرتی ہوں۔
میرے خیال میں اسی پہ اکتفا کرتی ہوں کہ باقی ساتھی کہیں اکتا نہ جائیں۔
آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو بسم اللہ
خوش رہيے ہمیشہ
غزل ناز غزل
ہاہاہہا ۔۔ گڑیا ۔۔۔یہ تو آپ عاجزی سے کام لے رہی ہیں نا اپیا
ویسےاپیا آپ نے تعلیم کہاں تک حاصل کی ؟؟ یا ابھی سلسلہ جاری ہے؟؟؟
وہ تو آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لالہہاہاہہا ۔۔ گڑیا ۔۔۔
اس لڑی کا ابتدائی مراسلہ غور سے پڑھو میں نے تعارف میں تفصیل سے لکھا ہے ۔۔۔
ویسے علم تو انسان مہد (گود) سے لحد (گور/قبر) تک حاصل کرتا ہی رہتا ہے۔۔
ہاہا ہا ۔۔ ہاں یہ تو ہے میں نے ذکر گول کردیا تھا۔ لیکن بٹیا وہ کیا کہتے ہیں موئی انگریزی میں ’’ آئم سوری‘‘ ۔۔ آپ کی غزل اپیا نے ایم اے اردو، بی ایڈ اور ایم ایڈ کیا ہے ۔۔۔ یعنی اب آپ شمشاد بھائی سے کام نکلواؤ ۔ ہاہاہاوہ تو آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لالہ
مگر تعارف میں آپ نے ان کی تعلیم کا تو ذکر نہیں کیا ویسے میں اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ شاید انہوں نے انگلش میں ایم اے کیا ہو تو میرا بھی کام ہو جائے تھوڑا بہت ہی ہی ہی