تعارف غزل ناز غزل صاحبہ کو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاہا ہا ۔۔ ہاں یہ تو ہے میں نے ذکر گول کردیا تھا۔ لیکن بٹیا وہ کیا کہتے ہیں موئی انگریزی میں ’’ آئم سوری‘‘ ۔۔ ایم اے اردو، بی ایڈ اور ایم ایڈ کیا ہے ۔۔۔ یعنی تم شمشاد بھائی سے کام نکلواؤ ۔ ہاہاہ

موئی انگریزی :) ہاہاہہا ویسے لالہ آپ فکر نا کریں میں انشااللہ اردو میں بھی ایم اے کروں گی :happy:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
لو بھئی ۔۔ تم بھی شکریہ ادا کرو گی غزل تو ہمارا تو ہو گیا کام ۔۔ اتنے شکریہ کہاں رکھوں گا ۔۔ ہاہہاہ
میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ شعرکو حافظے میں ، پھول کو گلشن میں ، مہتاب کو فلک پہ۔ کنول کو جھیل میں اور شاعر ادیب کو اردو محفل میں ہونا چاہیے۔۔
سو اللہ نے کرم کیا تم نے میری بات رکھی، میں خود یہاں محبتیں سمیٹنے آیا تھا اور یہیں کا ہو کے رہ گیا۔ دیکھا میں نے کہا تھا کہ محفل ابتدا میں اجنبی سی لگے گی ۔
دو ایک دن ہی میں دیکھو سب مانوس ہیں جیسے ہم صدیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔۔ یہ ہے محفل کااعجاز،اس میں نبیل بھائی ،وارث صاحب، سعود میاں،
بابا جانی (الف عین یعنی اعجاز عبید صاحب ) سمیت سبھی دوست ایک ایک کا نام لینے میں کوئی نام رہ گیا تو مجھے شرمندگی ہوگی سو ایک ایک دوست جو محفل کا حصہ ہے
اس محفل کا حسن ہے، اب تو تم بھی شامل ہو ، ذرا ہاتھ رواں کر لو کی بورڈ پر تو پھر ادب کی لڑیوں کا رخ کرنا ہے۔۔


اوہو ميں تو بھول ہی گئی تھی کہ ذيادہ شکريہ ہضم نہيں ہوتا تم سے اور مجھے اپنا شکريہ
واپس لينا پڑتا ہے ہر بار،(ويسے کبھی کبھی تمھارا دھيان نہيں بھی ہوتا اور شکريہ چل جاتا ہے) ہاہاہاہاہا
ہاں ٹھيک کہا تھا تم نے ،ميري اجنبيت بھی رفتہ رفتہ ختم ہو ہی جائے گی اور اسں سلسلسے ميں
تمھارا اخلاص جتنا سراہا جائے کم ہے (شکريہ کا لفظ سوچ سمجھ کے استعمال نہيں کيا يعنی ہوشياری) ہاہاہاہاہا
تم نے جن شخصیات کا ذکر کیا ہے وہ بہت قابل احترام ہیں۔
ان سب کی یہاں موجودگی محفل کی شان میں گراں قدر اضافے کا باعث ہے۔
یہاں رہتے ہوئے ان سب معزز ہستیوں سےبہت کچھ سیکھنے کو ملے گا انشاءاللہ

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین


بہت شکريہ زکریا بھائی
آپ سب کا تعارف محمود نے کروایا تھا اور یہ بھی کہ یہاں بالکل گھر جیسا ماحول ہے۔
یہاں آکر آپ سب نے جتنے خلوص سے خیر مقدم کیا تو احساس ہوا کہ واقعی محمود نے غلط نہیں کہا تھا۔
ميں تہہ دل سے ممنون ہوں آپکی

غزل ناز غزل
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ تو آپ عاجزی سے کام لے رہی ہیں نا اپیا :)
ویسےاپیا آپ نے تعلیم کہاں تک حاصل کی ؟؟ یا ابھی سلسلہ جاری ہے؟؟؟:rolleyes:



پياری بہن ناعمہ
ميرے آتے آتے آپ کے سوال کا جواب پہلے ہی آچکا اور وہ بھی بالکل درست
محمود کو تو شکريہ بھی نہيں کہہ سکتی اس نے شکريہ ادا کرنےسے سخت پرہيز بتایا ہے،
چلو محمود ميں کہتی نہیں تم فرض کر لينا ميرا شکريہ ہاہاہاہاہاہاہا

غزل ناز غزل
 
یعنی پشتو اسپیکنگ!!!!
واہ مزا آگیا
عرصہ بعد تحریری شکل میں اتنی گاڑھی، اغلاط سے پاک، ادبی اور بامحاورہ پشتو پڑھنے کو ملی۔ :)
ستاسو پہ محفل کے اضافہ زمونگ دَہ پارہ ڈیرہ دہ سعادت خبرہ دہ۔ :)
امید دے چہ ستاسو دہ ذات نہ بہ مونگ ڈیرہ استفادہ اوکڑو۔ :)
اللہ ہم خوشحالہ لرہ :)
والسلام
 

مغزل

محفلین
یعنی پشتو اسپیکنگ!!!!
واہ مزا آگیا
عرصہ بعد تحریری شکل میں اتنی گاڑھی، اغلاط سے پاک، ادبی اور بامحاورہ پشتو پڑھنے کو ملی۔ :)
ستاسو پہ محفل کے اضافہ زمونگ دَہ پارہ ڈیرہ دہ سعادت خبرہ دہ۔ :)
امید دے چہ ستاسو دہ ذات نہ بہ مونگ ڈیرہ استفادہ اوکڑو۔ :)
اللہ ہم خوشحالہ لرہ :)
والسلام

لو جی سمیع بھائی کیا میں نے ازبک بولی تھی ۔۔ ہاہہاہا
بھئی پشتون تو پشتو ہی بولے گا نا۔۔۔
اب میں بھول گیا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھی بھول جاؤ۔۔
(ویسے مجھ فاتر العقل کے لیے ترجمہ بھی لگا دیا کریں تاکہ میری درستگی ہوتی رہے۔۔ )
میں تو سوچتا ہوں اپنی نازنین ناز گڑیا کو بھی کم از کم میری استادی کے منصب پر فائز ہونا چاہیے ۔۔
آپ تو سکھا ؤ گے نہیں ۔۔۔ ہاہہا۔
ویسے اچھی خاصی تو میں اب بھی بول ہی لیتا ہوں نا ؟؟ یاد ہے وہ نعت ؟
 
جی دل ودماغ میں رچ بس گئی ہے، ایک تو پشتو نعت اوپر سے آپ کی خوب صورت آواز میں مخصوص طرز :)
وہ میں کیسے بھول سکتا ہوں۔ :)
ترجمہ نازنین آکر بتائے گی۔ :)
ویسے آپ کو ترجمے کی ضرورت ہے بھی نہیں کیوں کہ آپ تو خود بھی پشتون ہیں اور آپ کی زبان سے پشتو سن بھی چکا ہوں، ہاں دیگر محفلین کے لیے نازنین ترجمہ کرے گی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت معذرت چاہتا ہوں کہ ابھی تک آپ کو خوش آمدید نہ کہہ سکا۔ نجانے کیوں یہ دھاگہ میری نظر سے اوجھل رہا۔ ایک دفعہ پھر انتہائی معذرت۔

میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہاں اردو محفل کا بھی ایک اسکول ہے۔ اس کی ہیڈ مسٹریس نجانے کہاں چلی گئی۔ چلیں اسی بہانے آپ اس اسکول کی بھی سرپرستی فرمائیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یعنی پشتو اسپیکنگ!!!!
واہ مزا آگیا
عرصہ بعد تحریری شکل میں اتنی گاڑھی، اغلاط سے پاک، ادبی اور بامحاورہ پشتو پڑھنے کو ملی۔ :)
ستاسو پہ محفل کے اضافہ زمونگ دَہ پارہ ڈیرہ دہ سعادت خبرہ دہ۔ :)
امید دے چہ ستاسو دہ ذات نہ بہ مونگ ڈیرہ استفادہ اوکڑو۔ :)
اللہ ہم خوشحالہ لرہ :)
والسلام


او کنہ جی زہ پختنہ یم
ماتہ محمود وئیلے وو چہ تاسو ہم پختانہ يے زکہ خو مے تاسو سرہ پہ پختو کے خبرہ اکڑہ
دلتہ دہ پختو دہ فونٹ مسلہ دہ بس دہ اردو دہ فونٹ سہارا اغشتل مجبوری دہ۔
ڈیرہ ڈیرہ مننہ سمیع اللہ صیب چہ زما دہ پارہ مو دومرہ خکلے او خائستہ الفاظ استعمال کڑل دا واقعی زما دہ پارہ
ڈیرہ دہ عزت او خوشحالے خبرہ دہ خو کہ مانہ تپوس کوے نو ماتہ خپل زان دہ دومرہ پوھو خلقو پہ مینز کے ڈیر ناپوھہ خکاری
زہ ایلہ لرم چہ زما پہ علم کے بہ ہم دلتہ ڈیرہ اضافہ اوشی انشاءاللہ او زہ بہ ہم ستاسو ٹولو ملگرو نہ ڈیر سہ ازدہ کڑم ۔
خوشحالہ اوسے جناب ۔ ۔ ۔

ترجمہ محمود اور محفلین کے لیئے

ہاں جی میں پٹھان ہوں۔
مجھے محمود نے بتایا تھا کہ آپ بھی پٹھان ہیں اسی لیئے میں نے آپ سے پشتو میں بات کی۔
یہاں پشتو فونٹ کا مسلہ ہے اس لیے مجبورا اردو فونٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
سمیع اللہ صاحب میں آپکی بہت ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے اتنے اچھے الفاظ میں یاد کیا ۔
یہ میرے لیئے بہت عزت اور خوشی کی بات ہے لیکن اگر مجھ سے پوچھیں تو مجھے تو اپنا آپ اتنے
اصحاب علم و فن کے بیچ بہت کم علم لگتا ہے۔
امید رکھتی ہوں کہ میرے علم میں بھی یہاں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور میں آپ سب ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھوں گی۔
خوش رہیں جناب
 

غ۔ن۔غ

محفلین
لو جی سمیع بھائی کیا میں نے ازبک بولی تھی ۔۔ ہاہہاہا
بھئی پشتون تو پشتو ہی بولے گا نا۔۔۔
اب میں بھول گیا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھی بھول جاؤ۔۔
(ویسے مجھ فاتر العقل کے لیے ترجمہ بھی لگا دیا کریں تاکہ میری درستگی ہوتی رہے۔۔ )
میں تو سوچتا ہوں اپنی نازنین ناز گڑیا کو بھی کم از کم میری استادی کے منصب پر فائز ہونا چاہیے ۔۔
آپ تو سکھا ؤ گے نہیں ۔۔۔ ہاہہا۔
ویسے اچھی خاصی تو میں اب بھی بول ہی لیتا ہوں نا ؟؟ یاد ہے وہ نعت ؟


ارے بابا کیوں پریشان ہو رہے ہو اس قدر
میں خود ترجمہ کر دیا کروں گی تمھارے لیئے
فکر ناٹ محمود
 

غ۔ن۔غ

محفلین
لو جی سمیع بھائی کیا میں نے ازبک بولی تھی ۔۔ ہاہہاہا

ویسے اچھی خاصی تو میں اب بھی بول ہی لیتا ہوں نا ؟؟

ہاں ہاںیہ تو مجھے پتا ہے جو تم پشتو بولتے ہو وہ بھی وہ " اچھی خاصی والی" ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
وہ ہنسی کا دورہ اس وقت پھر پڑگیا جو اس وقت پڑتا جب تم پشتو بولتے ہو ہاہاہاہاہاہا
ہا‎ئے اللہ میں کی کراں۔ ۔ ۔ اہاہاہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
بہت معذرت چاہتا ہوں کہ ابھی تک آپ کو خوش آمدید نہ کہہ سکا۔ نجانے کیوں یہ دھاگہ میری نظر سے اوجھل رہا۔ ایک دفعہ پھر انتہائی معذرت۔

میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہاں اردو محفل کا بھی ایک اسکول ہے۔ اس کی ہیڈ مسٹریس نجانے کہاں چلی گئی۔ چلیں اسی بہانے آپ اس اسکول کی بھی سرپرستی فرمائیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔

شمشاد صاحب معذرت کی کوئی بات نہیں جناب
وہ کہتے ہیں نا کہ دیر آید درست آید
آپ اس طرف آئے تو سہی اوراپنی محفل میں میرا خیر مقدم کیا ،مجھے یقین جانیئے بہت خوشی ہوئی
میں تہہ دل سے آپ کی ممنون ہوں۔
میرے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ نے مجھے محفل کی ہیڈمسٹریسی کے قابل سمجھا لیکن جناب
میں تو یہی دعا کرونگی کہ اس محفل کی اصل ہیڈمسٹریس جلدی سے واپس آجائے تاکہ مجھے بھی ان
سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے
خوش رہیئے ہمیشہ

غزل ناز غزل
 

imsabir

محفلین
غزل ناز عزل بہن آپ کو محفل میں خوش آمدید ۔اُمید ہے آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

نازنین ناز

محفلین
غزل اپیا! آپ بھی پشتون ہیں؟؟ پڑھ کر اتنی خوش گوار حیرت ہوئی کہ بیان سے باہر ہے۔ :-P
کراچی جیسے شہر میں رہتے ہوئے اتنی ثقیل اور ادبی پشتو پر کمال درجے کا عبور، اتنی خالص پشتو تو ہمیں کبھی گاؤں میں بھی سننی نصیب نہیں ہوئی چہ جائیکہ کراچی میں ایسی پشتو کا تصور کرنا اور وہ بھی اُردو میں ایم اے کرنے والی شخصیت کے منہ سے۔ :) مجھے تو آپ سے ملنے کا شدید اشتیاق ہوگیا ہے، موقع نکال کر ضرور ملنا چاہوں گی۔ :)
محفل میں آپ کی شمولیت ہمارے لئے خوشگوار اضافہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ محفل کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی اور ہمیں آپ کی ذات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
 
Top