غزل - نہ جب دکھلائے کچھ بھی آنکھ پیارے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

نہ جب دکھلائے کچھ بھی آنکھ پیارے
تَو پھرتُو اپنے اندر جھانک پیارے

طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے

اگر مَہتاب دل کا بجھ گیا ہے
سرِ مژگاں ستارے ٹانک پیارے

ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے

محمد احمدؔ

 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلے شعر سے احمد جاوید صاحب کا شعر یاد آگیا۔۔۔
دہر میں کچھ نہ دیکھنے کے لئے
جھانک لیتا ہوں دل میں روزانہ

واہ احمد بھائی ۔۔۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ لاجواب۔۔۔

طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
واہ۔۔۔۔ بہترین۔۔۔

ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لکڑی سے سب کو ہانک پیارے

لاجواب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلے شعر سے احمد جاوید صاحب کا شعر یاد آگیا۔۔۔
دہر میں کچھ نہ دیکھنے کے لئے
جھانک لیتا ہوں دل میں روزانہ

واہ ! بہت خوب ہے۔

واہ احمد بھائی ۔۔۔ بہت خوبصورت اشعار ہیں۔ لاجواب۔۔۔

طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
واہ۔۔۔۔ بہترین۔۔۔

ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لکڑی سے سب کو ہانک پیارے

لاجواب۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ بھائی ۔۔۔!

خوش رہیے۔ :)
 

عظیم

محفلین

نہیں دِکھلائے جب کُچھ آنکھ پیارے
تو پھر اپنے ہی اندر جھانک پیارے

ہے اُلفت سے دِگر اظہارِ اُلفت
نہ اِک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے


بہت خوب احمد بھائی ۔
 

ابن رضا

لائبریرین
شکریہ ابنِ رضا بھائی! :)

آپ کہاں ہیں آج کل؟ کوئی عمومی نہیں تو سیاسی غزل ہی ہو جائے؟ :)
قبلہ ہم تو آپ کے آس پاس ہی ہیں ۔ گذشتہ کچھ غزلیں شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری ہیں۔ ایک تازہ منقبت کے چند اشعار حاضرِ خدمت ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/حسیؓن-عالی-شان-ہیں،-حسیؓن-پاسبان-ہیں.78350/#post-1622693
 

محمداحمد

لائبریرین
قبلہ ہم تو آپ کے آس پاس ہی ہیں ۔ گذشتہ کچھ غزلیں شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری ہیں۔ ایک تازہ منقبت کے چند اشعار حاضرِ خدمت ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/حسیؓن-عالی-شان-ہیں،-حسیؓن-پاسبان-ہیں.78350/#post-1622693

ارے ٹھیک کہتے ہیں آپ۔

ہم کون سے محفل پر وقت دے پا رہے ہیں جو آپ سے شکوہ کریں۔ ابھی دیکھتے ہیں سب چیزیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
خوب ہے غزل، آنکھ کے ساتھ صوتی قوافئ کی اچھی مثال ہے۔
مجھے تو لاٹھی ہی دکھائی دی، یغامات پڑھے تو پتہ چلا کہ یہ لاٹھی تو عظیم کی پکڑائی ہوئی تھی!!
 
Top