غزل پر آپ کی نظر ثانی چاہیے

غزل
عشق کے طور محبت کے ہنر چھوڑ آئے
ہم جہاں پہونچے وہاں اپنا اثر چھوڑ آئے

تیری زلفوں کی مہک بستی تھی جن میں جاناں
ہم ترے شہر کی وہ شام و صحر چھوڑ آئے

دشت و صحرا میں بھٹکنا پڑے یا گلیوں میں
ہم تو چاہت میں تری پرکھوں کا گھر چھوڑ آئے

شوق مزل میں بھٹکتے ہی رہ گئے خورشید
حوصلہ ہار کے جو لوگ سفر چھوڑ آئے
خورشید بھارتی
انڈیا
 

یاز

محفلین
غزل کافی عمدہ ہے، تاہم املا کی کچھ اغلاط ہیں۔ ان کو درست کرنے کی کوشش کیجئے بھائی۔
جیسے
شام و صحر کی بجائے شام و سحر درست ہے
مزل کی جگہ منزل
 

مزمل حسین

محفلین
بھٹکتے رہ گئے منزل کے شوق میں خورشید۔
حوصلہ ہار کے جو لوگ سفر چھوڑ آئے
اب کیسا رہے گا۔
ابھی بھی خارج از بحر ہے۔
شوقِ منزل میں بھٹکتے ہی رہے وہ خورشید
حوصلہ ہار کے جو لوگ سفر چھوڑ آئے
یوں کر لیں۔
ویسے ایک بات ہے کہ سفر چھوڑ کے آ نے والے شوقِ منزل میں کیوں بھٹکیں گے۔ کوئی حسرت و رنج کی سی بات ہو سکتی ہے، شوق جب تک رہے گا سفر نہیں چھوٹے گا۔
 
ابھی بھی خارج از بحر ہے۔
شوقِ منزل میں بھٹکتے ہی رہے وہ خورشید
حوصلہ ہار کے جو لوگ سفر چھوڑ آئے
یوں کر لیں۔
ویسے ایک بات ہے کہ سفر چھوڑ کے آ نے والے شوقِ منزل میں کیوں بھٹکیں گے۔ کوئی حسرت و رنج کی سی بات ہو سکتی ہے، شوق جب تک رہے گا سفر نہیں چھوٹے گا۔
بات معقول ہے۔ان کو منزل ہی کبھی ملتی نہیں ائے خورشید
 

مزمل حسین

محفلین
آخری تدوین:
تیری زلفوں کی مہک بستی تهی جن میں جاناں
روانی کی کمی ہے.( تنافر بهی ہے شاید )

دشت و صحرا میں بهٹکنا پڑے یا گلیوں میں
روانی کی شدید کمی ہے
 

الف عین

لائبریرین
تیری زلفوں کی مہک جن میں بسی تھی جاناں
بہتر اور رواں مصرع ہے۔
دشت و صحرا میں ہی بھٹکیں، کہ پھریں گلیوں میں
ایک ممکنہ صورت

پرکھوں کا گھر بھی اچھا نہیں لگ رہا۔ کیا اسے اپنا ہی گھر کیا جا سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
دشت و صحرا ہی میں بھٹکے یا پھریں گلیوں
ہم محبت میں تری اپنا تو گھر چھوڑ آئے
کیا یہ شعر موزوں ہے۔
’یا پھریں ‘میں ’یا‘ کے الف کا دبنا اچھا نہیں لگتا۔ میرا مشورہ ’کہ‘ کا تھا، وہی بہتر ہو گا میرے خیال میں۔
اپنا تو‘ بھی رواں نہیں۔
 
’یا پھریں ‘میں ’یا‘ کے الف کا دبنا اچھا نہیں لگتا۔ میرا مشورہ ’کہ‘ کا تھا، وہی بہتر ہو گا میرے خیال میں۔
اپنا تو‘ بھی رواں نہیں۔
دشت و صحرا ہی میں بھٹکیں کہ پھریں گلیوں میں
اب تو چاہت میں تری اپنا نگر چھوڑ آئے
کیسا رہے گا محترم
 
آخری تدوین:
Top