غزل کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

ریحان قریشی صاحب
عظیم صاحب
امجد علی راجا صاحب

کتنا بڑا کیا ہے کرم چشمء یار نے
دل میں جگہ نہ پائی غمء روز گار نے

وہ مسکرا رہے تھے کسی اپنی بات پر
غنچے کھلا دیے ہیں چمن میں بہار نے

گمنام پھر رہا تھا یہاں جا بجا مگر
مشہور کر دیا ہےمجھے تیرے پیار نے

چپ چاپ وہ بہاتا رہا اشک شہر میں
رسوا مجھے کیا یوں مرے غم گسار نے

خوش رنگ کا مہک کا سدا لب پہ ذکر ہے
پاگل بنا دیا ہے گلوں کے نکھار نے

مدت سے رہ گزر پہ میں خاموش بیٹھا ہوں
پتھر بنا دیا ہے ترے انتظار نے

پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
تجھ پر غزل لکھی جو ترے خاکسار نے
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاں مجھے یاد آکیا ایک بار پہلے بھی پوچھی تھی میں نے ۔ ۔ ۔ مکرر حیرت ۔ ۔ ۔ بھائی صاحب اتنی سی عمر میں اتنی پختگی کیسے آگئ آپ تو مجھےاپنی فیلڈ کے عارفہ کریم لگتے ہیں
پختگی کا تو پتا نہیں مگر یہ فیلڈ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ مغلوں کے دور تک قریب قریب ہر شخص شاعری اور عروض سے واقفیت رکھتا تھا اور شعرا کی ایک کثیر تعداد کم عمری میں ہی شعر کہنا شروع کرتی تھی۔ گو کہ اب استادی اور شاگردی کا وہ دور چلا گیا مگر اردو محفل کے توسل سے اس فیلڈ پر بآسانی مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
اب آپنے اپنے مراسلے ہی دیکھنے والوں کو محدود کیا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ورنہ آپ سے بات کرنا آسان ہو جاتی ۔ ۔ ۔ آپ کی بات سن کر مجھے اپنے ایک کزن کی بات یاد آگئ اس نے میتھمیٹکس میں ماسڑ کیا ہوا ہے کہتا ہے میتھ میرے لیے حلوہ ہے ۔ ۔ ۔ ہمارے پرانے سارے درد تازہ ہو جاتے ہیں سکول کے زمانے کے (جو سوٹیاں کھائیں تھیں اس کے ) اب تک جان جاتی ہے ۔ ۔
 
وہ مسکرا رہے تھے کسی اپنی بات پر
وہ مُسکرا رہے تھے کسی اپنی "ہی" بات پر
۔۔
اگر میری اپنی غزل ہوتی تو میں اس کو ایسے کر دیتا:)
چپ چاپ وہ بہاتا رہا اشک شہر میں
رسوا مجھے کیا یوں مرے غم گسار نے
لاجواب
پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
تجھ پر غزل لکھی جو ترے خاکسار نے
بہت زبردست ۔۔
بہترین کلام بھیا ۔ ڈھیروں داد
 
قوی امید ہے ۔ ۔ ۔ آپ بھی انٹری دیں گے جلد یا بدیر ۔ ۔ ۔
اکمل بھائی جس دن میری انٹری ہو گئی اُس دن باقی سب کا کھاتہ گول ہو جانا ہے ۔ اس لیے کئیوں کے رزق پہ لات نہ ماریں ۔
اینے جوگے ہوندے تے ڈاکٹر نئیں ۔ شاعر ہوندے;)
 
خوب!

یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
بہت نوازش سر۔ میں کوئ شاعر نہیں ہوں ویسے تک بندی کرتا رہتا ہوں ایک انتہائ ادب سے گزارش کروں گا تھوڑی بہت اگر غلطی کی نشاندہی کر دیا کرو اور ساتھ رہنمائ تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ کروں۔۔

یہاں سہوا غلطی ہے ۔پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں۔"ہیں "نہیں تھا۔۔ بہت بہت مہربانی
 
Top