تعارف غزل کی غزل

غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے

الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے

ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے

ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے

اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔

۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

اللہ کی اس بندی کا اللہ کے اس بندے کی طرف سے والسلام علیکم اور خوش آمدید
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
اللہ کی اس بندی کا اللہ کے اس بندے کی طرف سے والسلام علیکم اور خوش آمدید
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

شکریہ فوٹو ٹیک 81

چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے :) اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں :)
 
محسن حجازی

محفلین
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔
 
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔

بہت شکریہ محسن حجازی خوش آمدید کہنے کیلیئے۔

جلدی میں آپ بھی الٹ پلٹ لکھ گئے، الفاظ اوپر نیچے نہیں ہوئے بلکہ آگے پیچھے ہوئے تھے۔

آپ بھی اللہ کے بندے ہیں میں سمجھی موڈریٹر ہیں تو کام کے بندے ہونگے :)
 
غزل اپنا مزید تعارف تو پیش کیجیئے یعنی کچھ دیگر مصروفیات اور مشاغل وغیرہ۔

اچھی بات ہے حسن

مصروفیت میں تو یہ ہے کہ پڑھتی ہوں لاہور کے ایک میڈیکل کالج میں اور مشاغل شعر و شاعری، پڑھنا لکھنا، کھیلنا کودنا :)
 
حسن علوی

محفلین
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میڈیکل کے لوگوں کو بھی اردو ادب سے لگاؤ ھے، مگر آپ کو یہاں کی راہ کس نیک بخت نے دکھلائی؟
 
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میڈیکل کے لوگوں کو بھی اردو ادب سے لگاؤ ھے، مگر آپ کو یہاں کی راہ کس نیک بخت نے دکھلائی؟

ہاں کیوں نہیں میرے ڈیڈی بھی ڈاکٹر ہیں اور میڈیکل سے زیادہ شعر و شاعری اور ادب کی کتابیں ہیں انکے پاس :)۔ اور راہ بس 'سرف' کرتی ہوئی ادھر آ گئی اور بہت اچھا لگ رہا ہے۔
 
Top