شکریہ فوٹو ٹیک 81
چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔
غزل کی ایک غزل سے یہ ذہن میں آیا۔
غزالِ دشت سگاں کو مرا سلام میاں
خدانصیب کرے علم و عفت و شہرت
ہے اتنی فرصتِ گفتار اور کلام میاں۔۔
زہے نصیب کہ ہم، غزل کو غزل کے لہجے میں خود کلامی میں منہمک دیکھتے ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ دلی داد اور دعائیں آپ کی خد مت میں۔۔۔۔
اللہ کرےحرمتِ قرطاس و قلم اور۔
م۔م۔مغل
نیویارک اور یہ لمبی ڈاڑھی
غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے
الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے
ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے
ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے
اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔
۔
شکریہ فوٹو ٹیک 81
چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں