محمد وارث

لائبریرین
ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا، بیٹھ اکیلے رونا ہوگا
چپکے چپکے بہا کر آنسو، دل کے دکھ کو دھونا ہوگا

بیرن ریت بڑی دنیا کی، آنکھ سے ٹپکا جو بھی موتی
پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا، پلکوں ہی سے پرونا ہوگا

پیاروں سے مل جائیں پیارے، انہونی کب ہونی ہوگی
کانٹے پھول بنیں گے کیسے، کب سکھ سیج بچھونا ہوگا

بہتے بہتے کام نہ آئے لاکھوں بھنور طوفانی ساگر
اب منجدھار میں اپنے ہاتھوں جیون ناؤ ڈبونا ہوگا

میرا جی کیوں سوچ ستائے، پلک پلک ڈوری لہرائے
قسمت جو بھی رنگ دکھائے، اپنے دل میں سمونا ہوگا
 
فاتح

لائبریرین
وارث صاحب!
آپ کی ارسال کردہ میرا جی کی غزل "دل محوِ جمال ہو گیا ہے" پڑھ کر میں نے میرا جی کی یہ مشہور غزل ارسال کرنے کا ارادہ کیا لیکن محفل پر تلاش کرنے کے نتیجہ میں پتا چلا کہ یہ بازی تو آپ بہت پہلے مار گئے ہیں۔
ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا، بیٹھ اکیلے رونا ہوگا
چپکے چپکے بہا کر آنسو، دل کے دکھ کو دھونا ہوگا
لیکن یہ "گئے دنوں کی بات ہے" ہے جب میں محفل کا رکن تو تھا لیکن ایک دو بار کے علاوہ کبھی آنا نہیں ہوا تھا۔
بہرحال بہت شکریہ یہ خوبصورت غزل ارسال کرنے کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح صاحب، واقعی بہت لا جواب غزل ہے یہ میرا جی اور مجھے بہت پسند ہے۔

اصل میں اسے سنا تھا غلام علی کی آواز میں ریڈیو پاکستان سے کبھی بھلے دنوں میں۔ بہت عرصہ ہوا سنی نہیں کیا خیال ہے کیا آپ کچھ ڈھونڈ سکتے ہیں اس کے متعلق۔ وہ امریکہ والی سزا کی فکر نہ کریں، ابھی تو گنگا بہہ ہی رہی ہے ;)
 
میں نے ابھی تک نہیں سنی یہ غزل کسی بھی گلوکار کی آواز میں۔ لیکن کوشش کرتا ہوں ڈھونڈنے کی۔
باقی رہی بات سزا کی تو امریکا ایشیائی گلوکاروں کا اتنا وفادار کب سے ہو گیا۔ :grin:
 
سید زبیر

محفلین
ہنسو تو ہنسے گی دنیا ، بیٹھ اکیلے رونا ہوگا
چپکے چپکے بہا کر آ نسو دل کے دکھ کو دھونا ہوگا​
پیاروں سے مل جائیں پیارے ، انہونی کب ہونی ہوگی ؟​
کانٹے پھول بنیں گے کیسے ، کب سکھ سیج بچھونا ہو گا ؟​
بہتے بہتے کام نہ آئے ، لاکھوں بھنور طوفانی ساگر​
اب منجدھار میں اپنے ہاتھوں جیون ناؤ ڈبونا ہوگا​
میرا جی کیوں سوچ ستائے ، پلک پلک دوری لہرائے​
قسمت جو بھی رنگ دکھائے ، اپنے دل میں سمونا ہوگا​
میرا جی
 
mohsin ali razvi

محفلین
میرا جی کیوں سوچ ستائے، پلک پلک ڈوری لہرائے
قسمت جو بھی رنگ دکھائے، اپنے دل میں سمونا ہوگا
صریرِ خامۂ وارث - میرا بلاگ
----
عامل شیرازی
رنگ قسمت کو بہی خوب دکہا ھم
رنگ الفت سے ذرے پیکا ہے
درد دیتا ہے یہ درد عظیم
درد عامل کو میلے اچہا ہے
محفلیں دیکہا ہے ہم بہی صاحب
محفل اردو ادب اچہا ہے
 
mohsin ali razvi

محفلین
1395249_592403370819591_1518486246_n.jpg
 
ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا بیٹھ اکیلے رونا ہوگا
چپکے چپکے بہا کر آنسو دل کے دکھ کو دھونا ہوگا
بیرن ریت بڑی دنیا کی آنکھ سے جو بھی ٹپکاموتی
پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا پلکوں ہی سے پرونا ہوگا
کھونے اور پانے کا جیون نام رکھا ہے ہر کوئی جانے
اس کا بھید کوئی نہ دیکھا کیا پانا کیا کھونا ہوگا
بن چاہے بن بولے پل میں ٹوٹ پھوٹ کر پھر بن جائے
بالک سوچ رہا ہے اب بھی ایسا کوئی کھلونا ہوگا
پیاروں سے مل جائیں پیارے انہونی کب ہونی ہوگی
کانٹے پھول بنیں گے کیسے کب سکھ سیج بچھونا ہوگا
بہتے بہتے کام نہ آئے لاکھ بھنور طوفانی ساگر
اب منجدھار میں اپنے ہاتھوں جیون ناؤ ڈبونا ہوگا
جو بھی دل نے بھول میں چاہا بھول میں جانا ہو کے رہے گا
سوچ سوچ کر ہوا نہ کچھ بھی آؤ اب تو کھونا ہوگا
کیوں جیتے جی ہمت ہاریں کیوں فریادیں کیوں یہ پکاریں
ہوتے ہوتے ہو جائے گا آخر جو بھی ہونا ہوگا
میراجیؔ کیوں سوچ ستائے پلک پلک ڈوری لہرائے
قسمت جو بھی رنگ دکھائے اپنے دل میں سمونا ہوگا
میرا جی​
 
Top