محمداحمد
لائبریرین
ہوا کے ہاتھ کیا لگے گلی گلی کے ہو گئے۔ واہ۔ بہت خوب۔۔۔
شکریہ محترم۔۔۔!
ہوا کے ہاتھ کیا لگے گلی گلی کے ہو گئے۔ واہ۔ بہت خوب۔۔۔
پسندیدگی؟ یا پسند آوری؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ محترم ۔۔۔ ۔!
غزل کے لئے آپ کی پسندیدگی میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔
وہی سوچ رہا تھا کہ یہ تو پڑھی ہوئی لگ رہی ہے۔ وہاں داد نہیں دی ہو تو یہاں تو دے دیتا ہوں جو اس کا حق ہے۔یہ پرانی غزل ہے۔ اردو محفل مشاعرے میں پیش کی تھی ۔ سوچا آپ کی شاعری میں بھی لگا دی جائے۔
پسندیدگی؟ یا پسند آوری؟ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
واہ واہ واہ. بہت خوب. بہترین.
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.
ہم نے تو پسندیدگی کا ہی شکریہ کیا تھا ۔
اگر آپ پسند آور ہوئے تھے تو اس کا بھی بہت شکریہ۔
یعنی "پسندیدہ" کے ساتھ" گی" کی بندش درست نہیں ہے۔ تصیح کا بہت شکریہ۔
یقیناً نہال آتشیں ہوئے ہوں گے۔۔۔۔بہت شکریہ نین بھائی،
آپ کی داد پا کر نہال ہو گئے ہیں ہم۔
خوبصورت غزل احمد بھائی بہت ساری داد۔
جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
تو گویا آپ نے جِنوں سے بھی دوستی کر لی ہے۔
صرف جنوں سے نہیں۔
سخن پری نے ہجر کو بھی شامِ وصل کر دیا
تری طلب سِوا ہوئی تو شاعری کے ہوگئے
ہوائی مخلوق سے خوب تعلقات کو فروغ دیا ہے محمد احمد بھائی نے۔
بہت ہی خوب جناب۔ مزہ آگیا
ایک مرتبہ پھر دادا قبول فرمائیے جناب۔ واہ کیا بات ہے۔
بہترین!
وہی سوچ رہا تھا کہ یہ تو پڑھی ہوئی لگ رہی ہے۔ وہاں داد نہیں دی ہو تو یہاں تو دے دیتا ہوں جو اس کا حق ہے۔
بہت خوب ۔۔
پسندیدہ کے ساتھ بندش ’’گی‘‘ کی ہی درست ہے۔ ’’پسندیدگی‘‘ بالکل درست لفظ ہے۔ فرق معانی کا ہے۔
پسندیدگی ۔۔۔ پسند کیا جانا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ وہ شے شخص کام جس کو پسند کیا گیا۔ مفعول کے طور پر
پسند آوری ۔۔۔ پسند کرنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ وہ جو پسند کرے ۔۔۔ ۔۔۔ فاعل کے طور پر
کوئی شعر غزل نظم وغیرہ پسندیدہ ہے تو اس کی یہ صفت پسندیدگی ہے۔ اور جو پسند کرتا ہے وہ پسند آور ہے۔ یار لوگ اس کو استعمال کیسے کر رہے ہیں، یہ بات دوسری ہے۔
آداب مزید۔
برائے توثیق و توجہ
جناب الف عین ۔۔
یقیناً نہال آتشیں ہوئے ہوں گے۔۔۔ ۔