غزل ۔ جا کے پچھتائیں گے، نہ جا کے بھی پچھتائیے گا ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

جا کے پچھتائیں گے، نہ جا کے بھی پچھتائیے گا
آپ جاتے ہیں وہاں، اچھا! چلے جائیے گا

میں کئی دن ہوئے خود سے ہی جھگڑ بیٹھا ہوں
آپ فرصت سے کسی دن مجھے سمجھائیے گا

میں خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں بیٹھے بیٹھے
بھیج آہٹ کا سندیسہ مجھے بلوائیے گا

میں نے ظلمت میں گزارے ہیں کئی قرن سو آپ
روشنی سے جو میں ڈر جاؤں، نہ گھبرائیے گا

میں سمجھتا ہوں مجھے لوگ سمجھتے ہی نہیں
میں کسی روز نہ سمجھوں تو سمجھ جائیے گا

گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدی
میں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چُھڑوائیے گا

خیر مقدم کو ہے تیار جہاں، جائیے آپ
ہاں پلٹنا ہو تو پھر میرے ہی ہو جائیے گا

مجھ سے ضد ہے تو پھر اس ضد کو نبھانے کے لئے
میں جو مر جاؤں تو پھر آپ بھی مر جائیے گا

جامِ جم فکر کا رکھتا ہے نرالے منظر
آپ جو دیکھتے ہیں دنیا کو دکھلائیے گا

سوچ جب یکساں نہ ہو قافلہ کس کام کا ہے
آپ احمدؔ کہیں رستے میں ہی رہ جائیے گا

محمد احمدؔ

 

نور وجدان

لائبریرین
سوچ جب یکساں نہ ہو قافلہ کس کام کا ہے
آپ احمدؔ کہیں رستے میں ہی رہ جائیے گا

محمد احمدؔ

مقطع بہت خوب ہے
 

آوازِ دوست

محفلین
گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدی
میں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چُھڑوائیے گا

خیر مقدم کو ہے تیار جہاں، جائیے آپ
ہاں پلٹنا ہو تو پھر میرے ہی ہو جائیے گا
واہ ! جناب بہت خوب۔ آپ تو لگتا ہے سومنات فتح کر کے رہیں گے :)
 
غزل

جا کے پچھتائیں گے، نہ جا کے بھی پچھتائیے گا
آپ جاتے ہیں وہاں، اچھا! چلے جائیے گا

میں کئی دن ہوئے خود سے ہی جھگڑ بیٹھا ہوں
آپ فرصت سے کسی دن مجھے سمجھائیے گا

میں خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں بیٹھے بیٹھے
بھیج آہٹ کا سندیسہ مجھے بلوائیے گا

میں نے ظلمت میں گزارے ہیں کئی قرن سو آپ
روشنی سے جو میں ڈر جاؤں، نہ گھبرائیے گا

میں سمجھتا ہوں مجھے لوگ سمجھتے ہی نہیں
میں کسی روز نہ سمجھوں تو سمجھ جائیے گا

گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدی
میں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چُھڑوائیے گا

خیر مقدم کو ہے تیار جہاں، جائیے آپ
ہاں پلٹنا ہو تو پھر میرے ہی ہو جائیے گا

مجھ سے ضد ہے تو پھر اس ضد کو نبھانے کے لئے
میں جو مر جاؤں تو پھر آپ بھی مر جائیے گا

جامِ جم فکر کا رکھتا ہے نرالے منظر
آپ جو دیکھتے ہیں دنیا کو دکھلائیے گا

سوچ جب یکساں نہ ہو قافلہ کس کام کا ہے
آپ احمدؔ کہیں رستے میں ہی رہ جائیے گا

محمد احمدؔ


واہ محمداحمد بھائی بہت خوب۔ کیا اچھی غزل ہے
مقطع خاص طور سے پسند آیا
ماشاءاللہ
 
Top