بہت شکریہ فرحت، لا جواب غزل ہے۔
میرے خیال میں تیسرے شعر میں "غیر" کی جگہ "لوگ" ھے، اور چھٹے شعر میں "بات تو جب ہے" کی جگہ "میں تو جب جانوں" ہے، شاید اس غزل کے مختلف اشعار ملتے ہیں۔
والسلام
وارث صاحب میرے ذہن میں تو یہ شعر ایسے ہے -
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
راہرہ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا
باقی واللہ عالم
واقعی یہ عجیب و غریب شعر ہے اور "صدیوں" پرانا بھی نہیں کہ ایسی صورتحال پیش آئے۔
فاتح صاحب نے اسے "ہمسفر" دیکھا تھا کہیں بہرحال میں نے تین مستند انتخابات میں اسے "لوگ" ہی دیکھا ہے، تفصیل اوپر دیئے گئے ربط پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
بہت شکریہ فرحت، لا جواب غزل ہے۔
میرے خیال میں تیسرے شعر میں "غیر" کی جگہ "لوگ" ھے، اور چھٹے شعر میں "بات تو جب ہے" کی جگہ "میں تو جب جانوں" ہے، شاید اس غزل کے مختلف اشعار ملتے ہیں۔
والسلام
شکریہ تو فرحت کیانی اور محمد وارث بھائی کا بنتا ہے۔۔۔رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن
دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
میں تو جب جانوں کہ بھر دے ساغرِ ہر خاص و عام
یوں تو جو آیا وہی پیرِ مغاں بنتا گیا
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔
بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی۔۔۔ ۔!
میں تو جب جانوں کہ بھر دے ساغرِ ہر خاص و عام
یوں تو جو آیا وہی پیرِ مغاں بنتا گیا
کوئی بات نہیں۔ ہم دوسروں کو شکریہ کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔ ویسے اس والے شکریہ کی وجہ تسمیہ کیا تھی بھلا؟شکریہ تو فرحت کیانی اور محمد وارث بھائی کا بنتا ہے۔۔۔
شکریہ تو فرحت کیانی اور محمد وارث بھائی کا بنتا ہے۔۔۔
اس کی وجہ محمداحمد بھائی بتائیں گے۔کوئی بات نہیں۔ ہم دوسروں کو شکریہ کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔ ویسے اس والے شکریہ کی وجہ تسمیہ کیا تھی بھلا؟
کوئی بات نہیں۔ ہم دوسروں کو شکریہ کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔ ویسے اس والے شکریہ کی وجہ تسمیہ کیا تھی بھلا؟
بہت شکریہ احمد۔ذوالقرنین بھائی نے یہاں کا ربط دیا تھا۔
حد ہوگئی بھئی۔۔۔ یہ کام ہی ان کا تھا۔۔۔ میں تو اپنے حصے کا کام صبح ہی کر لیا۔۔۔۔یہ بزمِ سخن ہے۔ یہاں خود بھی کوئی کام کر لیا تو آپ کی کوچہ آلکساں کی رکنیت منسوخ نہیں کی جائے گی۔ محمداحمد انتظامیہ میں سہی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کے حصے کا کام بھی کریں۔