غزل

جب تک صنم کا ہاتھ مرے ہاتھ میں رہا
شاہوں کے جیسا لہجہ مری بات میں رہا

خاموش مجھکو دیکھا تو سرپر ہی چڑھ گیا
جب تک میں بولتا رہا اوقات میں رہا

دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
دیکھا اٌدھر تو دوست مری گھات میں رہا

بوندیں برس رہیں تھی تری یادوں کی صنم
شب بھر نہا تا میں اسی برسات میں رہا

سچ بولتے رہے سدا دنیا کے روبرو
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا

کیا دل کے ٹوٹنے کی مرے تھی اسے خبر
افسردہ چاند کس لئے کل رات میں رہا
 
الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ۔ لکن اصلاح کے شعبے میں ہے تو کچھ بولنا ضروری سمجھتا ہوں۔
پہلے تو اپنا تعارف کرائیں۔ (ممکن ہے کہ مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا ہو اگر دیا ہے تو!)
اس غزل میں کئی جگہ ’الف‘ کا اسقاط درست ہونے پر بھی روانی کو متاثر کر رہا ہے۔ مثلاً
دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
اور
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا
’ہاری’ محض ’ہَمَری‘ تقطیع ہوتا ہے۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں، جو ماشاء اللہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
محبوب کے لئے لفظ ’صنم‘ کا استعمال کلاسیکی غزوں میں ہوتا تھا، لیکن آجکل صرف فلمی گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس سےپرہیز کریں۔
 
آخری تدوین:
اطھی ٍزل ہے ماشاء اللہ۔ لکن اصلاح کے شعبے میں ہے تو کچھ بولنا ضروری سمجھتا ہوں۔
پہلے تو اپنا تعارف کرائیں۔ (ممکن ہے کہ مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا ہو اگر دیا ہے تو!)
اس غزل میں کئی جگہ ’الف‘ کا اسقاط درست ہونے پر بھی روانی کو متاثر کر رہا ہے۔ مثلاً
دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
اور
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا
’ہاری’ محض ’ہَمَری‘ تقطیع ہوتا ہے۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں، جو ماشاء اللہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
محبوب کے لئے لفظ ’صنم‘ کا استعمال کلاسیکی غزوں میں ہوتا تھا، لیکن آجکل صرف فلمی گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس سےپرہیز کریں۔
محترم۔میں بھارت کے مشہور شہر کلکتہ کا رہنے والا ہوں۔شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہے۔اب تک اپنی طبیعت اور شاعر دوستوں کے مشوروں سے شعر کہتا آرہا ہوں۔اردو فورم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔غزل میں نے برائے اصلاح ارسال کیا ہے۔اصلاح فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
 
سید عاطف علی

کلکتےکا جو ذکر کیا تو نے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے ہائے
 
محمدظہیر

محفلین
محترم۔میں بھارت کے مشہور شہر کلکتہ کا رہنے والا ہوں۔شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہے۔اب تک اپنی طبیعت اور شاعر دوستوں کے مشوروں سے شعر کہتا آرہا ہوں۔اردو فورم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔غزل میں نے برائے اصلاح ارسال کیا ہے۔اصلاح فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
خوش آمدید جناب۔ محفل کے محترم افضل حسین صاحب بھی کلکتے سے ہیں :)
 
Top