آ گئ شام غریباں اور اندھیرا ہو گیا
اے میرے پیارے چچا
بالیاں جو عید کے دن بابا نے پہنائی تھیں
چھن گئی ہیں بالیاں جل گیا دامن میرا
مجھ کو لگتا ہے سلانے موت ہی اب آئے گی
اب نہیں بابا کا سینہ وہ جو تھا بے سر میرا
اے میرے پیارے چچا
ساتھ بابا کے گئے سب کوئی آتا بھی نہیں
اس اندھیرے بن میں تنہا کس کو دوں بولو صدا
اے میرے پیارے چچا
اس کی آنکھوں سے بھی احسن اشک ہی بہتے رہے
جب یہ کہتی تھی وہ رو کر ہے کہاں بابا میرا
اے میرے پیارے چچا