شاہد شاہنواز
لائبریرین
ویسے آپ نے ایک جگہ کہا تھا کہ صرف عروض ڈاٹ کام سے آپ وزن چیک کرتی ہیں۔ پھر وہ رباعی کی بحر میں غزل کیا عروض ڈاٹ کام کے بھروسے کہی تھی؟؟
ضرور. عروض ڈاٹ کام کی بہتی گنگا میں آپ بھی ہاتھ دھو لیں .
اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جہاں تک بروزن شعر ذاتی طور پر کہنے کا تعلق ہے۔ کچھ شعراء اس کی قابلیت رکھتےہیں، کچھ پہلے تحریر کرتے ہیں، پھر عروضی پیمانوں پر اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ میں اپنی بات کروں تو تقریبا سب ہی بحریں الحمد للہ سمجھ لیتا ہوں اور جب بھی شعر کہتا ہوں وہ بروزن ہوتا ہے، لیکن کچھ بحریں ایسی ضرور ہیں جن میں مشکل ہوتی ہے۔ کبھی کبھی پوری ہی غزل غلط ہوجاتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے جب کمپیوٹر کا سہارا میسر ہے تو اس سے استفادہ کرنے میں کوئی برائی نہیں، بلکہ اچھی بات ہے۔