ملٹن کی جنتِ گم گشتہ پڑھنے کے بعد بڑا جی چاہتا تھا کہ اردو میں بھی نظمِ معریٰ کی صنف میں کوئی طویل اور عمدہ نظمِ ہونی چاہیے۔ طویل اور عمدہ کا خیال کچھ عرصہ بعد ترک کر دیا۔ لہٰذا نظم پیشِ خدمت ہے:

رات ویران ہے، بہت ویران
آسماں لاش ہے، جلی ہوئی لاش
جس کے سینے پہ چیونٹیوں کی طرح
ایک انبوہ ہے ستاروں کا
رزق چنتے ہیں اور کھاتے ہیں
خامشی سے گزرتے جاتے ہیں

ہائے یہ رات، ہائے ہائے یہ رات
کب بسر ہو گی؟ کیسے گزرے گی؟
کوئی دیکھے مری نظر سے اسے
کوئی چارہ مجھے بتائے مرا
کچھ علاج اس نظر کا؟ کوئی دوا؟
یا پھر آنکھیں ہی نوچ لے میری
ہے مسیحا کوئی؟ طبیب کوئی؟
کون میرے علاوہ دیکھے گا؟
جو مری آنکھ پر بھی ہے دشوار

غم کی عظمت کو کون پہچانے؟
چھوڑ کر زندگی کا کاروبار
کسے فرصت کہ آنکھ اٹھائے ذرا
شب کی ویرانیوں کا نوحہ لکھے؟
آسماں کا جنازہ پڑھ ڈالے؟
اور ستاروں کا راستہ روکے؟
کسے فرصت ہے مجھ سے بات کرے؟
میری آنکھوں میں جھانک کر دم بھر
مجھ سے پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا؟

بھری دنیا میں کون دیدہ ور؟
کون رکھتا ہے میری جیسی نظر؟
کون پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا؟
غم کی عظمت کو کون پہچانا؟
کسے فرصت کہ مجھ کو پہچانے؟

راحیلؔ فاروق
۲۶ اگست ۲۰۱۶ء
ماخذ: دل دریا
 

غدیر زھرا

لائبریرین
کوئی دیکھے مری نظر سے اسے
کوئی چارہ مجھے بتائے مرا
کچھ علاج اس نظر کا؟ کوئی دوا؟
یا پھر آنکھیں ہی نوچ لے میری
ہے مسیحا کوئی؟ طبیب کوئی؟
کون میرے علاوہ دیکھے گا؟
جو مری آنکھ پر بھی ہے دشوار

کیا کہنے...بہت خوبصورت نظم :)
 

لاریب مرزا

محفلین
Paradise lost تو شاہکار ہے ملٹن کا۔ آپ نے کیوں ارادہ ترک کر دیا طویل نظم لکھنے کا؟؟ :)
ہمیشہ کی طرح خوب لکھا!!
 
آخری تدوین:
کیا کہنے...بہت خوبصورت نظم :)
متشکرم! :):):)
عنایت، لالہ! :):):)
جان لیں گے کیا، تابش بھائی؟ :eek::eek::eek:
Paradise lost تو شاہکار ہے ملٹن ہے۔ آپ نے کیوں ارادہ ترک کر دیا طویل نظم لکھنے کا؟؟ :)
یعنی آپ چاہتی ہیں کہ ہم اندھے ہو جائیں؟ ;););)
ہمیشہ کی طرح خوب لکھا!!
شکریہ! :sneaky::sneaky::sneaky:
آج کل جلدی میں ہیں. :)
آج کل پرسوں ترسوں۔۔۔۔الخ! :LOL::LOL::LOL:
غالباً اسی لیے نظم شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کر دی :)
انفرادیت! :cool::cool::cool:
دیکھ لیں راحیل بھائی، آپ کی محبت میں مضحکہ خیزیت کا زخم بھی کھایا ہم نے. :)
ہماری محبت "سے" تو نہیں کھایا نا؟
ویسے ہمیں ہمدردی ہے۔ :love-over::love-over::love-over:
 

لاریب مرزا

محفلین
غم تمغے کا نہیں، اس بات کا ہے کہ اَبُو مدین بھائی نے اپنا پہلا پتھر ہمیں مارا. :(
ویسے آپ کی بات مضحکہ خیز تو ہر گز نہیں تھی، یا تو انہوں نے غلطی سے دے دی یہ ریٹنگ یا ان کی مضحکہ خیزیت کا معیار ہی ایسا ہو گا :)
ہماری بھی خیر نہیں اب :p
 
غم تمغے کا نہیں، اس بات کا ہے کہ اَبُو مدین بھائی نے اپنا پہلا پتھر ہمیں مارا. :(
تابش بھائی میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں. مجھے معلوم نہیں کہ یہ خود بخود کیسے ہو گیا. آج موبائل سے محفل پہ آن لان ہوں اور نیٹ بھی صحیح نہیں آ رہا اس لیے دشواری ہو رہی ہے. یہ یقینا غلطی سے ہو گیا ہے. آپ کا توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ. دلی معذرت قبول کیجیے.
 
ویسے آپ کی بات مضحکہ خیز تو ہر گز نہیں تھی، یا تو انہوں نے غلطی سے دے دی یہ ریٹنگ یا ان کی مضحکہ خیزیت کا معیار ہی ایسا ہو گا :)
ہماری بھی خیر نہیں اب :p
انسان خطا کا پتلا ہے بہن جی. اس لیے ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھنا چاہیے.
 
تابش بھائی میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں. مجھے معلوم نہیں کہ یہ خود بخود کیسے ہو گیا. آج موبائل سے محفل پہ آن لان ہوں اور نیٹ بھی صحیح نہیں آ رہا اس لیے دشواری ہو رہی ہے. یہ یقینا غلطی سے ہو گیا ہے. آپ کا توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ. دلی معذرت قبول کیجیے.
ابو مدین بھائی، معذرت کی بات نہیں، بس تھوڑا شغل کا موقع ڈھونڈتا رہتا ہوں۔ :) اندازہ یہی تھا۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
Top