ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت سے سزا کے بعد ملک گیر مظاہرے ہوئے ہیں ۔ حکومت کو ان ہونے والے مظاہروں پر خاموشی قفل کا توڑنا پڑا اور صدر زرداری نے ہدایت کی کہ کیس کا از سر نو جائزہ لے کر کورٹ میں اپیل کی جائے ۔ آج وزیر اعظم نے عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ اور والدہ کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی پوری کوشش کرے گی ۔ نواز شریف نے بھی حکومت سے عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو کہا ہے ۔ ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتیں عافیہ کی سزا کے خلاف امریکہ کی مزمت کر رہی ہیں ۔ اس صورت حال نے الطاف حسین کو پریشان کر دیا اور عرصہ دراز کے بعد انہیں یاد آیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ان کی بہن ہیں ۔ آج الطاف حسین نے عافیہ صدیقی کی ماں کو "مجبوراً" فون کیا اور ان سے فرمایا کہ آپ میری ماں جیسی ہیں اس لیے اب وہ اور ان کی پارٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشش کرے گی ۔ اب کوئی ان سے پوچھے کہ بھائی آپ کے سیاسی پیشوا "پردیس مشرف" نے ہی تو عافیہ صدیقی کو ڈالرز کے عوض امریکہ کے حوالے کیا ہے اب یہ آناً فاناً کیا کرشمہ ہوا کہ ایک دم غیرت کا بازار گرم ہوا اور میدان میں کود پڑے ۔
کل جماعت اسلامی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پورے ملک سمیت کراچی میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی جس سے جماعت کے اہم قائدین کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر سیاست دان کے پاس گئی ، حکومت کے زمہ دران سے ملی لیکن کسی نے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کچھ نہ کیا ۔
میڈیا پر بھی مسلسل عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا پر بحث ہوتی رہی اس لیے اب اپنے فائدے کے لیے بہت سے سیاست دان اپنی سیاسی دکان کھولیں گے ۔ اصل بات جب ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو اور اس سے بھی بڑھ کر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے والے غدار "پردیس مشرف" اینڈ کمپنی کو سزا دی جائے ۔
اللہ تعالٰی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت تمام مظلوموں کی مشکلیں دور فرمائے ۔ آمین