غیرفعال اکاؤنٹ

زیک

مسافر
آپ میں سے جو لوگ محفل کے ارکان کی تعداد پر مظر رکھتے ہیں وہ نوٹ کریں گے کہ یہ تعداد کچھ کم ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے محفل پر رجسٹر کیا مگر پھر اکاؤنٹ کو activate نہیں کیا۔ جب کوئی رجسٹر کرتا ہے تو اسے ایک ای‌میل جاتی ہے جس میں اکاؤنٹ activate کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کا برقی خط کا پتہ غلط ہو تو یہ ای‌میل آپ کو نہیں ملتی اور آپ لاگ‌ان نہیں کر سکتے۔

اس طرح کے کوئی 86 ارکان تھے جنہوں نے رجسٹریشن مکمل نہ کی تھی اور اس بات کو مہینوں ہو چلے تھے۔ جس کو بھی 3 ماہ سے زائد ہوئے تھے اس کا اکاؤنٹ میں نے ختم کر دیا ہے۔

ابھی بھی کوئی 65 ارکان ہیں جنہیں رجسٹر ہوئے 3 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں مگر وہ ایک دفعہ بھی لاگ‌ان نہیں ہوئے۔ انہوں نے البتہ مکمل رجسٹریشن کی ہوئی ہے۔ اس لئے ان کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کئے جا رہے۔

اس کے علاوہ کتنے ہی ارکان ہیں جنہوں نے کوئی پوسٹ نہیں کی۔ ایسے خاموش قاری آتے ہیں اور محفل پڑھ کر چلے جاتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہو گی اگر وہ زیادہ active ہوں مگر ہم اس طرح بھی انہیں خوش‌آمدید کہتے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ بھی برقرار رہیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی شمشاد بھائی۔ تین ماہ والی بات درست ہے۔ ویسے اگر ہم ایک Reminder ای میل شروع کر دیں کہ ہر تین ماہ کے بعد غیر فعال ارکان کو ایک یاددہانی کی ای میل کر دی جائے، اس کے بعد ان کا اکاوئنٹ ڈیلیٹ کیا جائے تو کیا بہتر نہیں ہوگا؟ میرے ساتھ ابتداء میں‌کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ میں‌ ایڈریس بھول جاتا تھا محفل کا۔ کیونکہ یہاں وائرس، سپیم اور ایڈ وئیر کی وجہ سے ہسٹری اور کیشے کو کلئیر کرنا پڑتا ہے۔ ای میل مجھ سے ڈیلیٹ ہو چکی تھی۔ تو مجھے گوگل سے اسے سرچ کرنا پڑتا تھا‌:( مگر خیر ابھی تو ایڈریس یاد ہو گیا ہے اتنے دنوں‌میں۔
بےبی ہاتھی
 
زیک

مسافر
قیصرانی: یہ شمشاد کہاں سے آ گئے؟

اکاؤنٹ activate کرنے کے لئے تو ای‌میل ضروری ہے۔
 
رضوان

محفلین
زکریا نے کہا:
قیصرانی: یہ شمشاد کہاں سے آ گئے؟

اکاؤنٹ activate کرنے کے لئے تو ای‌میل ضروری ہے۔
شمشاد آجکل ان کے پیغامات پر چھائے رہتے ہیں اور تکیہ پیغام بن گئے ہیں :wink:
زکریا ایک اور بات ہے کہ کافی سارے نام انگلش میں ہوں گے پھر جب وہ لوگ محفل سے مانوس ہوتے ہیں تو ایک نیا لاگ ان اردو نام سے بنالیتے ہیں۔ ان انگلش ناموں کو بھی ڈیلیٹ کر سکیں تو ارکان کی تعداد حقیقی رہے گی ۔
 
دوست

محفلین
اگر یاد دھانی کے لیے ایک عدد برقیہ ماہ بہ ماہ ارسال کیا جاتا رہے تو بہترین رہے گا۔ یہ کام خود کار انداز میں سیٹ کیا جاسکتا ہے میرے خیال میں غیر فعال اراکین کے لیے۔
 
زیک

مسافر
رضوان نے کہا:
کافی سارے نام انگلش میں ہوں گے پھر جب وہ لوگ محفل سے مانوس ہوتے ہیں تو ایک نیا لاگ ان اردو نام سے بنالیتے ہیں۔ ان انگلش ناموں کو بھی ڈیلیٹ کر سکیں تو ارکان کی تعداد حقیقی رہے گی ۔

کچھ حد تک ایسا ہی ہے مگر یہ اندازہ لگانا کہ دو اسم صارف والا شخص ایک ہی ہے منتظمین کے وقت کا بے‌جا استعمال ہے۔ دوسرے محفل پر یہ سہولت موجود ہے کہ رجسٹر کرنے کے بعد آپ اپنا نام بدل سکتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
اگر یاد دھانی کے لیے ایک عدد برقیہ ماہ بہ ماہ ارسال کیا جاتا رہے تو بہترین رہے گا۔ یہ کام خود کار انداز میں سیٹ کیا جاسکتا ہے میرے خیال میں غیر فعال اراکین کے لیے۔

کبھی کسی خاص وجہ سے ایسی ای‌میل کرنا سمجھ میں آتا ہے مگر ہر مہینے باقاعدہ تو spam بن جائے گی۔
 
خاص بنانے کے لیے اس میں فورم پر ہونے والی کوئی بھی اچھی چیز شامل کی جاسکتی ہے جیسے کسی کتاب کا مکمل ہونا یا کسی ترجمہ کا مکمل ہونا ، کوئی سافٹ وئیر لکھا جانا۔ اس طرح یاد دہانی بھی ہو جائے گی اور شاید رکن کی پسند کی چیز بھی پہنچ جائے اس تک
 
پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:

محب علوی صاحب کی بات بلکل صیحیح ہے۔ کوئی بھی اہم پوسٹ یا فورم کی اہم پیش رفت کے بارے میل کی جا سکتی ہے اس سے یاد دھانی بھی ہو جائے اور فورم کے ارکان کو اس اہم پیش رفت کے بارے میں آگاہ بھی کر دیا جائے گا۔
 
زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
خاص بنانے کے لیے اس میں فورم پر ہونے والی کوئی بھی اچھی چیز شامل کی جاسکتی ہے جیسے کسی کتاب کا مکمل ہونا یا کسی ترجمہ کا مکمل ہونا ، کوئی سافٹ وئیر لکھا جانا۔ اس طرح یاد دہانی بھی ہو جائے گی اور شاید رکن کی پسند کی چیز بھی پہنچ جائے اس تک

خاص وجہ اور خاص بنانے میں بڑا فرق ہے۔ آپ ایک باقاعدہ ای‌میل کی بات کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ محفل کے ارکان نے محفل جائن کی ہے نہ کہ کوئی میلنگ لسٹ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم پر ایک میلنگ لسٹ‌ سیٹ اپ کرنے کی تجویز پہلے بھی زیر بحث آ چکی ہے۔ مجھے اب صحیح طرح یاد نہیں کہ اس کے لیے کونسا موڈ استعمال ہوتا ہے۔ فورم پر میلنگ لسٹ سیٹ اپ کرنا تو شاید آسان ہو لیکن اسے باقاعدگی سے چلاتے رہنا ایک اضافی ذمہ داری ہوگی۔
 
پاکستانی

محفلین
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
خاص بنانے کے لیے اس میں فورم پر ہونے والی کوئی بھی اچھی چیز شامل کی جاسکتی ہے جیسے کسی کتاب کا مکمل ہونا یا کسی ترجمہ کا مکمل ہونا ، کوئی سافٹ وئیر لکھا جانا۔ اس طرح یاد دہانی بھی ہو جائے گی اور شاید رکن کی پسند کی چیز بھی پہنچ جائے اس تک

خاص وجہ اور خاص بنانے میں بڑا فرق ہے۔ آپ ایک باقاعدہ ای‌میل کی بات کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ محفل کے ارکان نے محفل جائن کی ہے نہ کہ کوئی میلنگ لسٹ۔

آپ کی بات بجا زکریا مگر محفل کے ممبران کو باقاعدگی سے محفل میں لانے کے لئے یہ سب کرنے میں کیا ہرج ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، دراصل بن بلائے لوگ ای میل کی آمد کو سپیم سمجھتے ہیں۔ اگر کوئی میلنگ لسٹ‌ سیٹ اپ بھی کی جائے تو یہ یوزرز کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ خود سے اس کو سبسکرائب کریں اور جب مرضی ان سبسکرائب کر دیں۔
 
نبیل جو ممبر بن گیا ہو اس کے لیے سپیم نہیں ہوگی کیونکہ یہ نہ تو کمرشل میل ہو گی نہ کسی انجانے سرور سے ہوگی۔ اس طرح کی میلز سب اچھی پورٹلز پر رجسٹر کرنے پر آتی ہیں، زیادہ محفوظ رہنے کے لیے آپ ان سبسکرائب کرنے کی سہولت دے دیں۔

دوسرے بات اگر تجاویز کو رد ہی کرنا ہو تو پھر کوئی تجویز کیوں دے گا۔ سیدھی سیدھی تجاویز رد کردی جاتی ہیں بجائے ہمدردانہ غور و فکر کے تو پھر آئیندہ کسی کا تجویز دینے کا دل کیوں کرے گا۔ میں نے کئی تجاویز پہلے بھی دی تھی اور آسانی سے قابل عمل بھی تھیں مگر رد کر دی گئی۔
 
جیسبادی

محفلین
محب، تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ میری تجویز ہے کہ آپ منتظمین میں شامل ہو جاؤ۔ پھر تجاویز میرے پاس بھی بہت ہیں!
 
جیسبادی تم تو سنہرے خواب دکھا رہے ہو :)

تجاویز کا خیر مقدم کرنا چاہیے اسی سے کام کرنے والے آگے آتے ہیں ورنہ ایک دو بار اگر تجاویز رد ہوجائیں تو پھر آپ میں ولولہ بھی کم ہوجاتا ہے ، میں ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ جتنی مدد میں کرسکتا ہوں وہ کروں اور اگر کوئی تجویز میں دیتا ہوں اور اس کی حمایت بھی ہوتی ہے ارکان کی طرف سے تو اس پر کم از کم غور ضرور ہونا چاہیے۔ تجربات کرنے سے گھبرانا کیا ، کامیاب نہ ہوا تو ایک اور تجربہ ہی ہو گا نہ ۔
 
زیک

مسافر
محب بات سادہ سی ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے فارغ وقت میں اردوویب چلاتے ہیں اور اس وقت بھی ہمارے کرنے والے کاموں اور تجاویز کی فہرست میں بہت سی چیزیں ہیں جن تک ہم نہیں پہنچ پا رہے۔ اردوویب کو چلانا کافی وقت اور محنت طلب کام ہے۔
 
میں قدر کرتا ہوں اس کی اور یقینا اس کام کے لیے زیادہ لوگوں کی ضرورت ہے اب کیونکہ اب تعداد اور فرمائشیں بڑھتی جارہی ہیں۔
اس کے لیے آپ کے ذہن میں کوئی لائحہ عمل ہو تو بتائیں تاکہ میں اور کوئی اورفعال رکن یہ بوجھ کسی حد تک بانٹ ‌سکیں۔
 
دوست

محفلین
بات تو ٹھیک ہے منتظمین آخر کہاں تک تگ و دو کریں۔ قدیر ویسے ہی محفل چھوڑ چکے ہیں ( شاید) اور آصف بھائی بھی کبھی کبھار ہی شکل دکھاتے ہیں وہ بھی اردو لغت کے سلسلے میں۔
اس صورت حال میں کچھ قابل بھروسہ + فعال اراکین کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ تاکہ محفل کا انتظام و انصرام بہتر ہوسکے۔
 
Top