جاسمن آپ نے بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے۔ اللہ آپ کو اس کام پر جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
غیر مسلموں سے دوستی سے آپ کی کیا مراد ہے؟
آپ نے اپنی ایک طالبہ نبیلا کی مثال دی۔ آپ اس کے ساتھ کھاتی پیتی تھیں تو کیا یہ دوستی نہیں ہے؟ دوستی یہی تو ہوتی ہے۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے، پڑھنے لکھنے والوں سے اچھی جان پہچان، سلام دعا، ہنسنا بولنا، یہ دوستی ہی تو ہے یا پھر کچھ اور ہے؟ آپ نے بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے اور آپ جو پیغام دینا چاہتی ہیں وہ آپ آرام سے دیجئے یہاں پر تنقید سے نہ گھبرائیے۔
سین خے!
جب تک ہم ان سے اچھے تعلقات نہیں رکھیں گے کیسے انہیں اسلام کا پیغام دے سکیں گے!
ایک آدھ دفعہ آنے جانے کو،ساتھ کام کرنے کو،جان پہچان کو دوستی نہیں کہتے۔اس میں نیت کو بھی بہت دخل ہے۔
میں اس کی مثال دیتی ہوں۔
میری سابقہ باس قادیانی تھیں۔میرے پہلے بچے کی وفات ہوگئی۔میں 89 دنوں کی چھٹی پہ تھی۔انہوں نے میرے نام چھٹی بھیجی کہ میں 45 دن کی چھٹی سے زیادہ نہیں کر سکتی اب۔اس سے پہلے وہ میرے گھر افسوس کے لئے آچکی تھیں باقی احباب کے ساتھ۔
میں صاحب کے ساتھ ان کے گھر گئی۔میڈم!آپ میری باس ہیں آپ مجھے صرف فون کر دیتیں اور اس قانون کا حوالہ نہ بھی دیتیں صرف اپنا حکم دیتیں تو میں پھر بھی آپ کا کہنا مانتی۔
اگلے دن میں جانے لگی۔
میں نے ان کا ہر حکم مانا ہے اور بہت اچھی ماتحت رہی ہوں الحمداللہکافی لوگ ذاتی طور پہ انہیں تحائف دیتے تھے لیکن میں باس کو تحائف دینے کے خلاف تھی۔میڈم مجھ پہ بہت بھروسہ کرتی تھیں اور مجھ سے بات چیت پہ بہت خوش رہتی تھیں۔میری بے تکلفی کی عادت تھی۔ان سے بھی ہنسی مذاق چلتا تھا۔
پھر ان کا تبادلہ ہوگیا۔پھر بھی کسی میٹنگ پہ ملاقات ہو جاتی۔میں ہمیشہ ان کے بائیں طرف بیٹھتی ہوں۔انہیں چائے بنا کر دیتی ہوں۔کسی میٹنگ میں جانا ہو اور ان کے پاس اپنی کنوینس نہیں ہوتی تو انہیں پک اینڈ ڈراپ کرتی ہوں۔
ان کا فون آیا کہ ان کا بھائی بیمار ہے اور ان کے پاس آٹھ عدد پیپرز بنانے کے لئے آگئے ہیں۔میں نے تسلی دی اور انہیں پیپرز بنا کے،کمپوز کر کے پرنٹ نکال کے بھیج دیے۔
انہیں اپنے بھائی کے پاس باہر جانا تھا تب بھی یہی ہوا۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے ایک میٹنگ تھی۔میں کسی وجہ سے نہیں جا رہی تھی۔ان کو فون کر کے پوچھا۔ان کے پاس جانے کا انتظام نہ تھا۔میں خود گھر سے دور تھی۔
فورا ادھر ادھر فون کھٹکا کے انتظام کیا۔
ان کا بہت جی چاہتا ہے کہ ہماری دوستی ہو۔ہم ایک دوسرے کے گھر آئیں جائیں۔رازو نیاز کریں۔ لیکن۔۔۔۔۔یہ میں نہیں کر سکتی۔
مجھے ان سے ہمدردی ہے۔مجھے کبھی ان کی تنہائی پہ ترس بھی آتا ہے۔
لیکن میں نے کچھ فاصلہ رکھا ہے۔