فرحت کیانی
لائبریرین
جی۔ مشنری سکول ہیں اور بنیادی طور پر مسیحی بچوں کے لیے کھولے گئے ہیں جیسے آرمی پبلک سکول, واپڈا کے سکول, ایئر فورس اور نیوی کے سکول غرض ہر بڑے ادارے کے اپنے سکول ہوتے ہیں, اپنے لوگوں کو بہتر تعلیم دینے کے لیے۔ سو فنڈنگ تو ان کو ملتی ہے لیکن کیونکہ مسلم بچوں اور عملے کی ایک بڑی تعداد پڑھتی اور پڑھاتی ہے تو ہم یہ فرض نہیں کر سکتے کہ یہ امداد ہمارے مسلم بچوں کو کسی اور راہ پر لگانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں پڑھنے والے بچے ہر لحاظ سے بیکن, سٹی یا,روٹس سکول میں پڑھنے والوں سے زیادہ ہی مسلمان ہوتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ اگر ان کا معیار تعلیم اتنا اچھا ہے مگر فیس انتہائی کم ہے تو وہ اس کا خرچہ کہاں سے پورا کرتے ہیں؟ کیا بیرونی امداد سے؟