فائرفاکس میں املاء کی پڑتال

جیسبادی

محفلین
وکیپیڈیا کے جانے پہچانے صارف کاشف عقیل نے فائرفاکس کے لیے CRULP اردو لغت کو package کیا ہے۔ ابھی موزیلا کے موقع پر نہیں ڈالا۔ معلوم نہیں کاشف صاحب اس چوپال پر آتے ہیں یا نہیں۔ بحرحال وکیپیڈیا کے دیوان عام میں ملاحظہ کریں

http://ur.wikipedia.org/wiki/تبادلۂ_خیال_منصوبہ:دیوان_عام
 

دوست

محفلین
اس لغت کا انسٹال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اتاریں اور رائٹ کلک سے فائر فاکس سے کھول لیں۔ فائرفاکس اسے بطور ایڈآن پہچان لے گا اور انسٹال کر لے گا۔ مجھے اب انگریزی والی لغت کی بجائے اسے فعال کرنا پڑا ہے۔ فائرفاکس صرف ایک لغت ہی چلا سکتا ہے شاید ایک وقت میں اور وہ بھی خود چننا پڑتی ہے۔
اردو محفل کے احباب سے گزارش ہے وہ یہ لغت لازمی نصب کرلیں اس سے ان کی املاء کی غلطیاں نوے فیصدی کم ہوجائیں گی۔ اس لغت کی استعداد خاصی محدود لگ رہی ہے۔ کاشف صاحب اردو محفل میں تیار کی گئی لسٹ بھی اس میں شامل کیوں نہیں کرلیتے۔
وسلام
 

کاشف عقیل

محفلین
اردو محفل پر تیار کی گءی فہرست مجھے دے دیں، میں ضرور اسے شامل کر لوں گا۔ الفاظ کی فہرست میں نے ادارہ تحقیقات اردو کے موقع جال سے لی ہے مگر مجھے بھی اس میں کافی خامیاں اور کمزوریاں نظر آ رہی ہیں۔ اب میں ایک نیا پروگرام لکھ رہا ہوں جو کسی بھی ملف کو پڑھ کر اس میں سے نءے الفاظ فہرست میں ڈال دے گا۔ ابھی تجرباتی طور پر روزنامہ جنگ کے کالموں سے الفاط فہرست میں شامل کر رہا ہوں۔

کاشف
 

کاشف عقیل

محفلین
نبیل صاحب، آپ نے جو ربط دیا ہے اس پر فہرست سے متعلق گفتگو تو کافی ہے اور ابتداءی فہرست بھی ہے لیکن تصحیح شدہ حتمی فہرست نہیں مل رہی

کاشف
 

دوست

محفلین
کاشف پہلے تو خوش آمدید
دوسرے میں آپ کو صبح یہ فہرست ای میل کردیتا ہوں۔ ویسے اوپن آفس کی ڈکشنری لسٹ‌ سے بھی یہ اتاری جاسکتی ہے۔ جہاں‌ ہم نے جوں کی توں‌ جمع کروا دی تھی۔ بس نام ہی نام ہے کام نہیں کرتی وہاں‌ یہ۔
وسلام
 

جیسبادی

محفلین
کاشف پہلے تو خوش آمدید
دوسرے میں آپ کو صبح یہ فہرست ای میل کردیتا ہوں۔ ویسے اوپن آفس کی ڈکشنری لسٹ‌ سے بھی یہ اتاری جاسکتی ہے۔ جہاں‌ ہم نے جوں کی توں‌ جمع کروا دی تھی۔ بس نام ہی نام ہے کام نہیں کرتی وہاں‌ یہ۔
وسلام

دوست، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہ لغت اوپن آفس کے ساتھ کام کیوں نہیں کرتی؟
 

دوست

محفلین
چونکہ اس کی .aff فائل نہیں بنائی گئی۔ اب اس کا طریقہ کار کیا ہے یہ میرے علم میں نہیں۔ غالبًا یہ فائل سابقوں لاحقوں پر مشتمل ہوتی ہے جو الفاظ کی تلاش کا عمل تیز کردیتی ہے۔ ایک صاحب کچھ عرصے تک یہیں اس پر کام بھی کرتے رہے ہیں لیکن پھر وہ یکدم غائب ہوگئے۔
کاشف آپ اگر اپنا ای میل مجھے ذ پ کردیں تو میں آپ کو یہ لسٹ بھیج دوں۔
وسلام
 

جیسبادی

محفلین
بہت زبردست کام کیا ہوا ہے کاشف عقیل صاحب نے اللہ انکو جزائے خیر دے
کام تو یقیناً اچھا ہے، مگر خیال رہے کہ یہ صرف تنصیب script کا ہے۔ املا کی پڑتال کا انجن (hunspell) پہلے سے فائرفاکس میں موجود ہے۔ اس وقت ادارہ تحقیقات اردو کی فراہم کردہ "الفاظ کی فہرست" استعمال ہو رہی ہے۔ جیسا کہ دوست نے اوپر بتایا کہ اصل کام aff ملف بنانا ہے، جس میں کسی لفظ سے نئے لفظ اشتیاق کرنے کے قواعد بتائے جاتے ہیں۔
 

کاشف عقیل

محفلین
میں نے ملف اتار لی ہے۔ یہ ملف کافی عمدہ معلوم ہوتی ہے اور مجھے اس میں تا حال کوءی غلطی نظر نہیں آءی ہے۔ میں اس فہرست کو ادارہ تحقیقات اردو کی فہرست کے ساتھ مدغم کر کے املا پڑتالگر کا نیا ورژن اپلوڈ کر رہا ہوں۔

.aff فاءل پر کام شروع کیا ہے میں نے۔ اس کام کے لیے مجھے کسی مستند زبان دان (linguist) کی مدد درکار ہو گی کیونکہ یہ کام تکنیکی سے زیادہ زبان دانی سے متعلق ہے۔ ابتداءی کوشش کے طور پر میں نے aff فاءل میں منبادل الفاظ تلاش کرنے کے قوانین شامل کیے ہیں جو کہ درست طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ سابقے اور لاحقے بنانے کاے قوانین کے کوشش کی ہے لیکن تاحال کامیابی نہیں ہوءی۔

میں اس پروجییٹ پر CodePlex پر سرگرمی سے کام کر رہا ہوں۔ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہاں براہ راست حصہ لیں: http://www.codeplex.com/UrduDictionary
 

کاشف عقیل

محفلین
اردو املا پڑتالگر کا نیا ورژن حاضر خدمت ہے۔ یہ ورژن درج ذیل مواقع سے اتارا جا سکتا ہے۔

https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/7981
http://www.codeplex.com/UrduDictionary/Release/ProjectReleases.aspx?ReleaseId=15473

اس میں درج ذیل تبدیلیاں کی گءی ہیں
1 - کرلپ اور اردو محفل کی فہرستوں‌ کو یکجا کر دیا گیا ہے
2 - کرلپ کی فہرست میں سے الفاظ کی تکرار کو ختم کیا گیا ہے
3 - اردو قواعد کی شروعات کی ہے۔ فی الحال متبادل اردو الفاظ تجویز کرنے کے کچھ قوانین شامل کیے ہیں جو درست طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ کچھ واحد جمع بنانے کے قوانین کی بھی کوشش کی ہے لیکن یہ ابھی پوری طرح کام نہیں کر رہے

والسلام
کاشف
 
Top