اگر آپ کو کسی سائٹ پر اردو پڑھنے میں فونٹ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئے تو فائرفاکس کے "ویو مینو" پر "پیج سٹائل" میں "نو سٹائل" کا انتخاب کریں۔ اس سے ویب سائٹ کے بتائے ہوئے فونٹ کے بجائے دوسرے فونٹ جو آپ نے "پریفرینسز" میں دیے ہوں گے، اُن میں صفحہ نظر آئے گا۔