مارگالہ عسکری
محفلین
ایک مدد حاصل کرنیکا طریقہ ہے شاید سب کو پتہ ہو پر پھر بھیزبردست۔ اب بتائیے کہ یہ کمانڈ کیسے کام کرتی ہے۔ یعنی اس کا پوسٹ مارٹم، کیونکہ کمانڈ واقعی کام کر رہی ہے اور بہت آسانی سے
کسی بھی کمانڈ کی مدد حاصل کرنے کے لیئےڈاس پر help سپیس کمانڈ کا نام لکھیں اور اینٹر دبائیں اسکی ہیلپ اور سارے سوئیچز بمع تفصیل آ جائیں گے ( help dir)۔
یا
ڈاس پر کمانڈ کا نام یا پروگرام کا نام سپیس ?/ لکھیں اور اینٹر دبائیں اسکی ہیلپ اور سارے سوئیچز بمع تفصیل آ جائیں گے ( ?/ dir) ۔
یہ طریقہ سٹینڈرڈ ہے اور سارے کمانڈ لائن پروگرام اسے فالو کرتے ہیں ۔ دراصل جو کمانڈ کا نام ہم لکھتے ہیں وہ ونڈوز میں path کے variable کے روابط میں سے کسی ایک ربط میں موجود exe کا نام ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے پروگرامز کو path variable میں ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو System properties> advanced>Environment variable میں جا کر ایڈ کر سکتے ہیں ایک path کو دوسرے سے سیمی کالن سے علیحدہ کریں، اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ Dos سے پروگرام چلانے کے لئیے آپکو سارا path (جیسے D:\folder1\folder2\program.exe) نہیں دینا پڑے گا صرف پروگرام کا نام (program) دیں اور چلائیں۔ اکثر کمانڈز جو ہم استعمال کرتے ہیں وہ c:\windows اور c:/windows/system32 میں ہوتے ہیں۔