فائنڈ ۔۔۔'عاشقی' ۔۔۔ اینڈ ری پلیس ود ۔۔۔'CNG'۔۔۔ :) :)

محمداحمد

لائبریرین
:aadab:

کہتے ہیں کہ شعر کہنے کے بعد شاعر کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے (قاری کی ذمہ داری شروع ہونا البتہ ضروری نہیں ہے :D) ۔ اب قاری اُسے اپنے حالات و واقعات ( بمعہ انتہائی نجی واردات) اور فہم و فراست کے مطابق سمجھتا ہے اور شعر کے معائب و محاسن کے اعتبار سے شاعر کی مدح و ذم کا فریضہ انجام دیتا ہے (کہ یہ سب سے مزیدار کام ہے۔ :p) ۔ جبھی تو ہر دوسرا شعر پڑھ کر ہر تیسرا آدمی غالب کا مصرعہ رگڑتا ہے کہ :

"میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا"
۔ :)

بہرکیف شاعر کو بھی شعر کہنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ زبان سے نکلا شعر اور کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتا اور اگر واپس آ بھی جائے تو ہمیشہ اُلٹا پڑتا ہے۔ :p حالات و واقعات کے مطابق ہم بھی آپ کو اشارتاً پرانے اشعار نئے انداز میں پڑھوا رہے ہیں۔ پڑھیے اور سر دُھنیے:

پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی​
میر​

عاشقی صبر طلب اور تمنا بےتاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک​
غالب​

عاشقی امتیاز کیا جانے
فرقِ نازو نیاز کیا جانے​
جگر​


باقی آپ سمجھدار ہی ہیں۔ :)
 

بھلکڑ

لائبریرین
:laugh::laugh::laugh::prince:
احمد بھائی ۔۔۔۔ آپ کو کوچہ آلکساں کی رُکنیت سے معطل کیا جاتا ہے ۔۔۔۔جتنا دماغ آپ نے چار سطروں کے لئے استعمال کیا ہے ۔۔۔اتنا تو ہم صدیوں نہیں کرسکتے:( ( کوچہ کے رُکن ہوتے ہوئے:lol:)
:grin::grin::grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
:laugh::laugh::laugh::prince:
احمد بھائی ۔۔۔ ۔ آپ کو کوچہ آلکساں کی رُکنیت سے معطل کیا جاتا ہے ۔۔۔ ۔جتنا دماغ آپ نے چار سطروں کے لئے استعمال کیا ہے ۔۔۔ اتنا تو ہم صدیوں نہیں کرسکتے:( ( کوچہ کے رُکن ہوتے ہوئے:lol:)
:grin::grin::grin:

ارے ایسا غضب نہ کیجے گا۔ :(

ویسے پاکستانی دنیا میں کہیں بھی رہیں پاکستانی ہی کہلاتے ہیں، اسی طرح ہم کوچے میں نہ ہوتے ہوئے بھی ۔۔۔۔ :p:ROFLMAO:

رہی بات دماغ لڑانے کی، تو کوچے والے سب سے زیادہ اسی کا استعمال کرتے ہیں۔ چاہے دماغ کی چولیں ہل جائیں ہاتھ پاؤں نہیں ہلاتے اور کوئی نہ کوئی ترکیب لڑا کر کام چوری کے ریکارڈز پر ریکارڈز بناتے چلے جاتے ہیں۔ :D:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہاہہاہاہااااااااااا
پہلے خود پڑھا خوب ہنسے۔۔۔ اور پھر استفسار پر چھوٹے بھائی کو سنایا۔۔۔۔۔ :laugh::laugh::laugh::laugh:

بہترین وحشی۔۔۔ اور ادہم۔۔۔۔۔۔ :laughing::laughing::laughing:

اور بھلکڑ تمہارے لیے مزید ایک ریٹنگ "متفق":bighug::bighug:
 

محمداحمد

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہاہہاہاہااااااااااا
پہلے خود پڑھا خوب ہنسے۔۔۔ اور پھر استفسار پر چھوٹے بھائی کو سنایا۔۔۔ ۔۔ :laugh::laugh::laugh::laugh:

بہترین وحشی۔۔۔ اور ادہم۔۔۔ ۔۔۔ :laughing::laughing::laughing:

اور بھلکڑ تمہارے لیے مزید ایک ریٹنگ "متفق":bighug::bighug:

:):):)

بس بیٹھے بیٹھے ایک شعر ذہن میں آیا نئے معنی اوڑھے ہوئے، پھر ایک اور چلا آیا۔ ایک ہم نے ڈھونڈ کر لگا دیا۔ :)

شعر لکھنے لگا تو سوچا ساتھ ساتھ چار لائینیں بھی گھسیٹ دی جائیں۔ :D

شکریہ ۔۔۔۔۔۔! :love:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:):):)

بس بیٹھے بیٹھے ایک شعر ذہن میں آیا نئے معنی اوڑھے ہوئے، پھر ایک اور چلا آیا۔ ایک ہم نے ڈھونڈ کر لگا دیا۔ :)

شعر لکھنے لگا تو سوچا ساتھ ساتھ چار لائینیں بھی گھسیٹ دی جائیں۔ :D

شکریہ ۔۔۔ ۔۔۔ ! :love:
کیا کہنے آپ کی پرواز تخیل کے۔۔۔ زبردست
 

جیہ

لائبریرین
حیرت اگر مثبت ہے تو چلے گا۔ :)

ویسے غالب کا شعر دانستہ نہیں لگایا۔۔۔ ! آپ کہیں گی تو غالب کا شعر ہٹا کر وصی شاہ کا لگا دوں گا۔ :p
حیرت انگیز اس لحاظ سے لکھا تھا کہ آپ بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔ کہاں عشق اور کہاں سی این جی۔ داد قبول کریں۔ غالب کے تو عشق لفظ پر بہت سے اشعار ہیں وہ سب لگا دیں :)
 

محمداحمد

لائبریرین
حیرت انگیز اس لحاظ سے لکھا تھا کہ آپ بہت دور کی کوڑی لائے ہیں۔ کہاں عشق اور کہاں سی این جی۔ داد قبول کریں۔ غالب کے تو عشق لفظ پر بہت سے اشعار ہیں وہ سب لگا دیں :)

حالات بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔ :p

ہم تو آپ کے حامی ہیں

لیجے۔۔۔۔! آپ نے تو قصہ ہی ختم کر دیا۔ :) (y)

ہمارے جیسا کوئی ہوتا تو بزبان افتخار عارف زیادہ سے زیادہ یہی کہہ پاتا:

حامی بھی نہ تھے، منکرِ غالب بھی نہیں تھے
ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے​
 
Top