فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

احمد علی

محفلین
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے​
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں​
کیا کہنے۔۔۔۔:notworthy:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں

واہ فاتح بھائی بہت خوب غزل کہی ہے آپ نے:)
تفصیل سے تو مغزل ہی آ کر رائے اور داد دے گا لیکن ابھی ہم دونوں کی طرف سے آپ کو اس تخلیق پر رسید کے طور پر بہت سی داد اور دعائیں
 

ش زاد

محفلین
واہ واہ واہ بہت عمدہ غزل کہی ہے آپ نے بہت لطف ایا پڑھ کر تمام شعر بہت عمدہ ہیں بہت سی داد آپ کے لیے اور دعائیں
 

کاشفی

محفلین
آگ اچانک بھڑک اٹھی تھی رات کی کالی جھولی میں​
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں​
ڈال دیا تھا میں نے بھی اک خواب سوالی جھولی میں​
اپنے ہاتھوں میں پھیلی رہ جانے والی جھولی میں​
کس کی دعاؤں کا تھا ثمر وہ شعلہ جوالہ شہوت کا​
ہائے کہاں سے آئی اتنی سندر گالی جھولی میں​
دونوں جہاں کی مالک و ملکہ! بس میں اتنا جانتا ہوں​
تیرا خالی پن ہی بھرا ہے میری خالی جھولی میں​
سینے کے تکیے پر سر تھا قدموں میں تہوار بِچھے​
ہولی کے سب رنگ تھے من میں اور دیوالی جھولی میں​
سانسیں لے کر جانے والا جاتے جاتے چھوڑ گیا​
چند اک بال مرے کالر پر اور اک بالی جھولی میں​
ہفت افلاک نگوں تھے اس شب، دو اجسام زمیں پر خلط​
قطب جنوبی جیب میں تھا اور قطب شمالی جھولی میں​
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے​
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں​
فاتح الدین بشیر​
واہ واہ۔ سبحان اللہ۔
کیا کہنے جناب بہت عمدہ لاجواب۔ ایک ایک شعر عمدہ و لاجواب ہے۔ پورا کلام ہی خوبصورت ہے۔مزا آیا۔
یہ تو دیکھ خدا نے تجھ کو دوست دیے ہیں کیسے کیسے
ایک محبت چھینی تجھ سے کتنی ڈالی جھولی میں
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ فاتح، مزا آ گیا۔ ماشاء اللہ بہت پیاری غزل ہے، اگرچہ یہ کالر والر بالی والی تمہارا رنگ نہیں!!
بہت شکریہ اعجاز صاحب۔
آپ کی بات بجا ہے کہ کالر اور بالی کے الفاظ واقعی میری شاعری میں نئے ہیں لیکن میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ جس لمحے میں جو کیفیت ہو اسی کو لکھوں۔
 

فاتح

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
لگاؤں شکایت فاتح لالہ کو بچُو ؟؟؟
میں نے کہنا ہے عاطف لالہ کہہ رہے تھے کہ فاتح لالہ بھوکے شودے ہیں ۔
جلدی لگاؤ شکایت۔۔۔ ابھی تک تو مجھے معلوم نہیں ہوا کہ عاطف بٹ نے ایسا کچھ کہا ہے لیکن تمھاری جانب سے شکایت پر کسی تحقیق کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔۔۔۔ بس پھر۔۔۔ ہم تم ہوں گے عاطف ہو گا
 

فاتح

لائبریرین
تمہارے فاتح لالہ نے تو پہلے ہی آدھی محفل کا ادھار دینا ہے اور نظر نہیں آتے۔ :ROFLMAO: اب تم بھی شامل ہوجاؤں ادھار لینے والوں میں! :p
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی۔۔۔ ہم نے جن جن کا قرض دینا ہے انھیں کبھی محفل کی راہ نہیں دکھاتے۔۔۔ :ROFLMAO:
 
Top