میں نے تو سپاری بھی دے دی ہے آپ کی۔۔۔ اور بہانہ بنے گا فطرانہ نہ دیناشکر ہے کسی کو برا نہیں لگا ورنہ میں تو ڈر رہا تھا کہ دونوں فریق مل کر میری چٹنی نہ بنادیں ایسے راز لیک کرنے پر۔
نہیں بھیا بہت دلچسپ!شکر ہے کسی کو برا نہیں لگا ورنہ میں تو ڈر رہا تھا کہ دونوں فریق مل کر میری چٹنی نہ بنادیں ایسے راز لیک کرنے پر۔
بہت شکریہ۔ اصل میں یہاں محفل پر سب ممبران بالکل فیملی ممبرز ہی کی طرح لگتے ہیں۔ جس طرح گھر میں سب بہن بھائی آپس میں ہلکا پھلکا مزاح اور چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ اور کسی سے مذاق کرتے ہوئے کسی کے دل میں کوئی دور کا بھی خیال نہیں آتا کہ اس کے نتیجے میں کوئی ناراض ہوگا۔ اسی طرح ویسی ہی بےساختگی کا اظہار یہاں بھی ہوجاتا ہے۔ لیکن بہرحال دونوں سچویشنز میں کافی فرق بھی ہے۔ گھر میں سب ایک دوسرے کا مزاج سمجھتے ہیں۔ جبکہ یہاں صرف لفظی رابط ہوتا ہے۔ لہذا بعض اوقات ڈر لگنا ایک فطری رویہ ہے۔ اسی لئے یہاں کوئی مزاح کی پوسٹ کرتے ہوئے ویسی ہی بے ساختگی سے لکھتا چلا جاتا ہوں اور لکھتے ہوئے کہیں دور کا بھی خیال نہیں ہوتا کہ کوئی ناراض ہوگا۔ لیکن جب آن لائن چلا جائے تو طرح طرح کے خوف گھیر لیتے ہیں۔نہیں بھیا بہت دلچسپ!
عینی شاہ ، یہ پرانے ___ہیں۔ پکڑے نہیں جاتے۔ ابھی دیکھ لیجئے کہ پکڑے جانے والے واقعہ کو یہ "زمانہ قدیم" کا واقعہ قرار فرما رہے ہیں۔جی بالکل ایسا ہی ہوا تھا۔۔۔ اور یہ زمانہ قدیم کا واقعہ ہے۔
رانا صاحب ، آپ نے تو محفل لوٹ لی ہے۔ کان میں بتا دیں کس گینگ سے تعلق ہے ؟۔فاتح بھائی اور قرۃالعین اعوان کے معذرت نامے کے بڑے چرچے ہیں آجکل۔ لیکن اندر کی کہانی کسی کو نہیں پتہ کہ کیا ڈیل ہوئی۔ حیران ہوگئے نا۔ بھائی اس ملک میں رہتے ہوئے ڈیل ہونے پر حیران ہونا بذات خود حیرت کی بات ہے۔ لہذا حیرت کو خیرباد کہئے اور اس اندر کی خبر لانے والے رپورٹر رانا جی کو داد دیجئے کہ ایسی رپورٹنگ بھی کوئی کیا کرتا ہوگا۔ اب سنئے تفصیل اس داستان ہوشربا کی۔
گینگ کا نام سن کر خطرہ ہے کہیں کان کا پردہ خود کش دھماکہ نہ کرڈالے اس لئے پردے اور پردہ نشینوں کے وسیع تر مفاد میں اس راز کو وکی لیکس میں چھپنے تک راز ہی رکھا جارہا ہے۔کان میں بتا دیں کس گینگ سے تعلق ہے ؟۔
شکر ہے زمانہ قدیم کہا ہے زمانہ قبل از تاریخ نہیں۔جی بالکل ایسا ہی ہوا تھا۔۔۔ اور یہ زمانہ قدیم کا واقعہ ہے۔
جی جی سمجھ آگئی ہے مجھے ۔ ویری خوشیہ لو عینی بیٹا، خوش؟