فاتح بھائی کی معذرت ... اندر کی کہانی

رانا

محفلین
شکر ہے کسی کو برا نہیں لگا ورنہ میں تو ڈر رہا تھا کہ دونوں فریق مل کر میری چٹنی نہ بنادیں ایسے راز لیک کرنے پر۔:)
 

رانا

محفلین
نہیں بھیا بہت دلچسپ!
بہت شکریہ۔ اصل میں یہاں محفل پر سب ممبران بالکل فیملی ممبرز ہی کی طرح لگتے ہیں۔ جس طرح گھر میں سب بہن بھائی آپس میں ہلکا پھلکا مزاح اور چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ اور کسی سے مذاق کرتے ہوئے کسی کے دل میں کوئی دور کا بھی خیال نہیں آتا کہ اس کے نتیجے میں کوئی ناراض ہوگا۔ اسی طرح ویسی ہی بےساختگی کا اظہار یہاں بھی ہوجاتا ہے۔ لیکن بہرحال دونوں سچویشنز میں کافی فرق بھی ہے۔ گھر میں سب ایک دوسرے کا مزاج سمجھتے ہیں۔ جبکہ یہاں صرف لفظی رابط ہوتا ہے۔ لہذا بعض اوقات ڈر لگنا ایک فطری رویہ ہے۔ اسی لئے یہاں کوئی مزاح کی پوسٹ کرتے ہوئے ویسی ہی بے ساختگی سے لکھتا چلا جاتا ہوں اور لکھتے ہوئے کہیں دور کا بھی خیال نہیں ہوتا کہ کوئی ناراض ہوگا۔ لیکن جب آن لائن چلا جائے تو طرح طرح کے خوف گھیر لیتے ہیں۔:)
 

ساجد

محفلین
فاتح بھائی اور قرۃالعین اعوان کے معذرت نامے کے بڑے چرچے ہیں آجکل۔ لیکن اندر کی کہانی کسی کو نہیں پتہ کہ کیا ڈیل ہوئی۔ حیران ہوگئے نا۔ بھائی اس ملک میں رہتے ہوئے ڈیل ہونے پر حیران ہونا بذات خود حیرت کی بات ہے۔ لہذا حیرت کو خیرباد کہئے اور اس اندر کی خبر لانے والے رپورٹر رانا جی کو داد دیجئے کہ ایسی رپورٹنگ بھی کوئی کیا کرتا ہوگا۔ اب سنئے تفصیل اس داستان ہوشربا کی۔​
رانا صاحب ، آپ نے تو محفل لوٹ لی ہے۔ کان میں بتا دیں کس گینگ سے تعلق ہے :terror: ؟۔
 

شمشاد

لائبریرین
عین الیکشن کے دنوں میں اس دھاگے کو منظر عام پر پھر سے لانا، مجھے تو یہ بھی کوئی سیاسی چال لگ رہی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
عینی شاہ ، یہ پرانے ___ہیں۔ پکڑے نہیں جاتے۔ ابھی دیکھ لیجئے کہ پکڑے جانے والے واقعہ کو یہ "زمانہ قدیم" کا واقعہ قرار فرما رہے ہیں۔:)
شکر ہے زمانہ قدیم کہا ہے زمانہ قبل از تاریخ نہیں۔:rollingonthefloor:
زمانہ قدیم یہی کوئی دو ڈھائی سو دن قبل زرداری۔:)
یہ لو عینی بیٹا، خوش؟ :rollingonthefloor:
 
Top