مبارکباد فاتح کی ایک اور فتح

فاتح

لائبریرین
لائبریری کے ارکان سے محفل کو کیا پرخاش ہے بھلا؟؟؟:confused:

پرخاش تو نہیں لیکن لائبریری ارکان کے ناموں کے ساتھ صرف "لائبریری ٹیم ممبر" لکھا رہتا ہے جب کہ باقی ارکان کے مراسلات کی تعداد بڑھنے پر ان کے درجات بھی بلند ہو جاتے ہیں:grin:
 

فاتح

لائبریرین
یہ دھاندلی ہے میں‌نہیں‌مانتی۔۔۔۔۔۔۔اس کے لیے میں محفل کی عدالت میں‌جاؤں گی۔۔۔۔۔۔۔۔

بھلا فاتح بھائی آتے بھی نہیں پر بھی وہ مجھ سے آگے کیسے نکل گئے میں‌تو روز آتی ہوں۔۔۔۔۔فاتح‌بھائی تیار ہو جایئں‌ایف اءٰ آر کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارے آپ نے تو حبیب جالب کی یاد تازہ کر دی "میں نہیں مانتا۔۔۔ میں نہیں مانتا۔۔۔"

ویسے آپ سے آگے نہیں نکلا میں۔ بلکہ آپ بعد میں آ کر مجھ سے آگے نکل گئی ہیں۔
اب ایف آئی آر مت کٹوائیے گا، میں شریف آدمی ہوں اور ایسی دھمکیاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
جی کیا کہنے اس بے خودی کے

یہ بھی ایک انداز ہے جو قدرت نے کسی کسی کو ہی ودیعت کیا ہے:)

یہان یہ عالم ہے کہ آتے جاتے پوسٹس کی تعداد پر نظر ضرور ڈالتے ہیں:rolleyes:

:grin::grin::grin:
آپ کی اس بات کا جواب تو آپ کے ہی سابقہ مراسلے میں موجود ہے:
کچھ اور نئے جہاں فتح کرنے ، شاید:rolleyes:

اور جو اس جہان میں ہی نہ ہو اس کی بے خودی کیا اور ہوشیاری کیا؟:)

ویسے آپ کے اس مراسلے کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے نام کے ساتھ "آنجہانی" لکھنا شروع کر دوں;)
 

زینب

محفلین
ارے آپ نے تو حبیب جالب کی یاد تازہ کر دی "میں نہیں مانتا۔۔۔ میں نہیں مانتا۔۔۔"

ویسے آپ سے آگے نہیں نکلا میں۔ بلکہ آپ بعد میں آ کر مجھ سے آگے نکل گئی ہیں۔
اب ایف آئی آر مت کٹوائیے گا، میں شریف آدمی ہوں اور ایسی دھمکیاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

اچھا۔میں بعد میں آکے آگے نکل گئی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ٹھیک ہے میں‌بھی سوچوں مجھے تو کسی نے مبارک نہیں دی۔۔:grin:

میری میل کا کیا بنا فاتح بھائی:mad:۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ، میری طرف سے بھی دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔​

اگر میری آنکھیں دھوکا نہیں کھا رہیں تو یہ ظل سبحانی ہی ہیں نا۔۔۔۔ :rolleyes:
حضور کہاں غائب ہیں اتنی مدت سے؟ یوں تو آپ کے دستخط بتا رہے ہیں کہ "ڈاکٹری" سیکھ رہے تھے شاید۔
تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ;)

لیکن۔۔۔ ' ہی گئے ہو اب تو جانا نہیں دوبارہ'

کوئی اتا پتا تو بتائیں کہ کہاں ہیں آج کل؟
 

damsel

معطل
:grin::grin::grin:
آپ کی اس بات کا جواب تو آپ کے ہی سابقہ مراسلے میں موجود ہے:


اور جو اس جہان میں ہی نہ ہو اس کی بے خودی کیا اور ہوشیاری کیا؟:)

ویسے آپ کے اس مراسلے کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے نام کے ساتھ "آنجہانی" لکھنا شروع کر دوں;)

لگا دیجیئے گا جناب سند رہے گی ورنہ ہم کو بھوت پریت سے بڑا ڈر لگتا ہے:)
 

ظفری

لائبریرین
یہ دھاگہ آج کئی بار نظر سے گذرا ۔۔۔ مگر یہ گمان نہیں تھا کہ فاتح کے لیئے تخلیق کیا گیا ہے ۔ میں سمجھا تھا کہ استادِ محترم نے لائیبریری کے حوالے سے کچھ پوسٹ کیا ہے ۔
تو فاتح ، دیر سے آنے کی معذرت کیساتھ میری طرف سے بھی دو ہزاریہ بننے پر تم کو مبارک ہو ۔ اور ہاں ۔۔۔۔۔۔ تم تو جانتے ہی ہوگے کہ تم فاتح اس وقت تک نہیں بن سکتے ۔ جب تک میرا ساتھ میسر نہ ہو ۔۔۔ کیوں ، کیا خیال ہے ۔ ؟ ;)
 
Top