فاتح کے نظم کی مزاحیہ تشریح

رانا

محفلین
بہت خوب جیہ بہنا۔ لاجواب۔ مزا آگیا۔:haha:
فاتح بھائی محسن حجازی کی حرکت کا ربط اگر یاد ہے تو دیں۔ آپ کی غزل کی تشریح اگر کی ہے تو وہ بھی لاجواب ہی ہوگی۔:)
 

رانا

محفلین
ارے واہ فاتح بھائی ادھر میں آپ کا ذکر کررہا تھا مراسلے میں اور اسی لمحے آپ بھی سات سمندر پار میرا ذکر کررہے تھے اور مزے کی بات ایک ہی دھاگے میں۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ جو ایک شعر میں سنا تھا کہ ادھر سے تو چاند دیکھے ادھر سے میں اور نظریں ملیں تو عید ہوجائے۔:)
میں نے آپ کے اشعار پر طبع آزمائی کی ہے؟ یہ تو مجھے بھی یاد نہیں۔ شائد کبھی ایسا ہوا ہو۔ محفل پر آپ واحد شخصیت ہیں جن پر اس طرح کے ستم محفلین کی جانب سے اکثر ٹوٹتے رہتے ہیں۔;) اور اتنے زیادہ کہ اب تو شائد ستم توڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا مشکل ہو۔;) اب دیکھیں اگلی بار کون یہ جوا اپنی گردن پر اٹھاتا ہے۔;)
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب جیہ بہنا۔ لاجواب۔ مزا آگیا۔:haha:
فاتح بھائی محسن حجازی کی حرکت کا ربط اگر یاد ہے تو دیں۔ آپ کی غزل کی تشریح اگر کی ہے تو وہ بھی لاجواب ہی ہوگی۔:)
یہ لیجیے
:grin:ویسے تو ایسے عالم فاضل لوگوں میں ہم سا ان پڑھ تو یونہی معلوم ہوتا ہے گویا کپاس کے کھیت میں کوئی کالا بھینسا آ گھسا ہو تاہم کوئی بات نہیں جب تک کپاس کے کھیت ہیں یہ تو ہوتا رہے گا الا یہ کہ کاشتکار کھیت میں پانی اور پانی میں کرنٹ چھوڑ دیں۔ :grin:
تلاشِ زیست میں اک روز مر کے دیکھیں گے
ہم اشک بن کے تری چشمِ تر کے دیکھیں گے
واہ صاحب کیا مناسبت ہے دو مصرعوں کو باہم! کیا ضرب دی ہے!
لیکن گر اس سانحے کے بعد محبوب بتاشے بانٹنے نکل کھڑا ہوا تو دوسرے مصرعے کا کیا ہوگا؟ :grin:
پھر تو وارث صاحب کے برعکس شاعری محض قیل و قال رہ جائے گی۔ :grin:
خرد جنوں کو، جنوں کو خرد کیا ہے بہت
کمال اب کے ہم اپنے ہنر کے دیکھیں گے
یہ پہلا مصرعہ ہمیں وہ مقولہ یاد دلاتا ہے کہ بے کار مباش کچھ کیا کر اور کچھ نہیں کپڑے ہی پھاڑ پھاڑ سیا کر۔
بنامِ قلزمِ حزن و ملال ہم بھی بشیر
ڈبو کے دل کو تماشے بھنور کے دیکھیں گے
یہ قلزم ملال و حزن کا پانی کافی تیزابی خواص کا حامل ہوتا ہے انسان گھلتا چلا جاتا ہے دریا کے کنارے پڑے کچی مٹی کے ڈھیلے کی مانند۔ :(
تاہم آپ اس کیفیت میں بھی تماشے کی فرصت رکھتے ہیں تو زندہ دلی پر دلیل ہے۔ ;)

بہت خوب غزل ہے ماشا اللہ! بلکہ ہمیں کھچ کا کوئی اردو متبادل نہیں ملا کہئے تو ایک نئی صنف کی طرح ڈال دیتے ہیں بنام 'کھچل'۔ :grin:

آخر میں فاتح صاحب ہمارا ایک معصوم سا سوال ہے اور وہ یہ کہ آج کل آپ ملنے کا کیا لیتے ہیں؟ :grin:
ہماری تو نہ فون کال اٹھاتے ہیں نہ کہیں آن لائن نظر آتے ہیں۔ :(

بہرطور، غزل بہت خوب ہے تو ہم کچھ ہذیان بکنے پر مجبور ہوئے امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ :grin:
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ارے واہ فاتح بھائی ادھر میں آپ کا ذکر کررہا تھا مراسلے میں اور اسی لمحے آپ بھی سات سمندر پار میرا ذکر کررہے تھے اور مزے کی بات ایک ہی دھاگے میں۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ جو ایک شعر میں سنا تھا کہ ادھر سے تو چاند دیکھے ادھر سے میں اور نظریں ملیں تو عید ہوجائے۔:)
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔ ویسے ہم اس وقت سات سمندر تو کجا آپ سے سات دریاؤں کی دوری پر بھی نہیں۔۔۔ :)
میں نے آپ کے اشعار پر طبع آزمائی کی ہے؟ یہ تو مجھے بھی یاد نہیں۔ شائد کبھی ایسا ہوا ہو۔
شاید اشعار نہیں تھے۔۔۔ لیکن کسی تصوارتی مشاعرے کا منظر کھینچا تھا شاید آپ نے جس میں ہم آپ کے شاگرد تھے لیکن کیا ہی کمال لکھا تھا۔ اگر مل جائے تو لنک شیئر کیجیے گا یہاں۔
محفل پر آپ واحد شخصیت ہیں جن پر اس طرح کے ستم محفلین کی جانب سے اکثر ٹوٹتے رہتے ہیں۔;) اور اتنے زیادہ کہ اب تو شائد ستم توڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا مشکل ہو۔;) اب دیکھیں اگلی بار کون یہ جوا اپنی گردن پر اٹھاتا ہے۔;)
رانا بھائی، یہ تو احباب کی محبتیں ہیں جو ہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں۔
یوں بھی ہماری جلی کٹی سن سن کر احباب کو بھی بدلا چکا کے دل کے پھپھولے پھوڑنے کا کا سہل طریقہ میسر ہے :laughing::laughing::laughing:
 

نایاب

لائبریرین
شکر کہ اداسی بھرے دن کچھ تو مسکراہٹ نصیب ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب تیا پانچہ ہوا غزل فاتح کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ فاتح بھائی ۔ آپ کے کلام لبوں پہ مسکراہٹیں بکھیر گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچ کہ " جو لبوں پہ مسکراہٹیں بکھیر دے وہی اصل فاتح زمانہ "
 

رانا

محفلین
واہ کیا بات ہے۔ یہ تو سن 2008 کا مراسلہ ہے۔ یعنی کہ شروع سے ہی یہ سلسلہ چل رہا ہے۔:)

دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔۔۔ ویسے ہم اس وقت سات سمندر تو کجا آپ سے سات دریاؤں کی دوری پر بھی نہیں۔۔۔ :)
اسکا مطلب پانچ دریاؤں کی دوری پر ہیں۔ یعنی کہ آپ پر عید پردیس ہونے کی حالت میں نہیں آئی۔

شاید اشعار نہیں تھے۔۔۔ لیکن کسی تصوارتی مشاعرے کا منظر کھینچا تھا شاید آپ نے جس میں ہم آپ کے شاگرد تھے لیکن کیا ہی کمال لکھا تھا۔ اگر مل جائے تو لنک شیئر کیجیے گا یہاں۔
آپ غالبا اس دھاگے کی بات کررہے ہیں۔

یوں بھی ہماری جلی کٹی سن سن کر احباب کو بھی بدلا چکا کے دل کے پھپھولے پھوڑنے کا کا سہل طریقہ میسر ہے :laughing::laughing::laughing:
ہاہاہا۔:rollingonthefloor: ویسے ہم شاعری کے معاملات میں نکھٹو ہونے کے باوجود آپ کی شاعری کے مداح تو تھے ہی لیکن جب سے محب بھائی نے ایک جگہ بلال کی فرمائش پر آپ کی ایک غزل کی سنجیدہ تشریح کی تھی تب سے تو ہم دل سے آپ کے مداح ہیں کہ کیا لاجواب مضامین باندھتے ہیں آپ اشعار میں۔ یعنی کہ ہم اشعار کی ظاہری خوبصورتی پر عاشق تھے محب بھائی نے دکھایا کہ اندر اس سے بھی زیادہ حسن ہے۔ اب آپ کو تو پتہ ہے کہ جہاں حسن ہو تو لوگ وہاں پتھر مارنے سے باز نہیں آتے۔:) ہم جیسے ظاہری حسن کو تختہ مشق بناتے ہیں تو استاد لوگ باطنی حسن پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ کیا بات ہے۔ یہ تو سن 2008 کا مراسلہ ہے۔ یعنی کہ شروع سے ہی یہ سلسلہ چل رہا ہے۔:)


اسکا مطلب پانچ دریاؤں کی دوری پر ہیں۔ یعنی کہ آپ پر عید پردیس ہونے کی حالت میں نہیں آئی۔


آپ غالبا اس دھاگے کی بات کررہے ہیں۔


ہاہاہا۔:rollingonthefloor: ویسے ہم شاعری کے معاملات میں نکھٹو ہونے کے باوجود آپ کی شاعری کے مداح تو تھے ہی لیکن جب سے محب بھائی نے ایک جگہ بلال کی فرمائش پر آپ کی ایک غزل کی سنجیدہ تشریح کی تھی تب سے تو ہم دل سے آپ کے مداح ہیں کہ کیا لاجواب مضامین باندھتے ہیں آپ اشعار میں۔ یعنی کہ ہم اشعار کی ظاہری خوبصورتی پر عاشق تھے محب بھائی نے دکھایا کہ اندر اس سے بھی زیادہ حسن ہے۔ اب آپ کو تو پتہ ہے کہ جہاں حسن ہو تو لوگ وہاں پتھر مارنے سے باز نہیں آتے۔:) ہم جیسے ظاہری حسن کو تختہ مشق بناتے ہیں تو استاد لوگ باطنی حسن پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔
واہ کیاآئی کیو پایا ہے۔۔۔ سات سمندروں سے پانچ دریاؤں تک کا بھید پا کر :rollingonthefloor:
جی بالکل یہی مضمون تھا۔
مرکزی خیال
ڈائری کا ایک ورق
27 جولائی 2049

آج ذہن پرانی یادوں کی جگالی کرتے ہوئے ماضی میں کہیں دور بھٹک گیا ۔ سبیل اس کی یوں بنی کہ سر شام ہی ٹی وی پر ایک مشاعرہ آرہا تھا جس میں ملک کے نامور شاعر فاتح الدین بشیر صاحب اپنا کلام سنا رہے تھے اور خوب داد سمیٹ رہے تھے۔ ہمیں وہ دن یاد آگئے جب فاتح صاحب نے ابھی نئی نئی شاعری شروع کی تھی اور ہم سے داد لیا کرتے تھے۔ بڑی محنت کی تھی ہم نے فاتح میاں کو اس مقام تک پہنچانے میں۔ اب یاد آتا ہے تو ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے۔ انہیں شاعری کا شوق کیا ہوا ہماری شامت آگئی۔ ہر وقت اصلاح لینے کے لئے آگے پیچھے پھرا کرتے تھے۔ لیکن ہم نے بھی کبھی انکار نہیں کیا کہ نگاہ دوربین سے بھانپ گئے تھے کہ ان میں شاعری کے اچھے خاصے جراثیم ہیں کہیں ضائع نہ ہو جائیں۔ لیکن ان کی شاعری کو نکھارنے کے سفر میں بڑے بڑے کٹھن مرحلے بھی آئے۔ بس اوپر والے نے توفیق دی جو ہم نے اس جوہر کی تراش کرکے ایک اچھے شاعر کی صورت دی۔ کئی مرتبہ تو انکی حماقتوں سے انکا کیرئیر تباہ ہوتے ہوتے بچا اگر ہم بروقت معاملات سنبھال نہ لیتے تو آج کہیں نام بھی نہ ہوتا۔

ایک بار تو حد ہی کردی فاتح میاں نے۔ ایک مصرعہ ان کو بہت آیا ہوا تھا لیکن دوسرا سوجھتا نہ تھا۔ حسب روایت ہم سے مدد مانگی۔ ہم اس وقت ڈسکوری پر قطب جنوبی کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بڑے انہماک سے دیکھ رہے تھے بے دھیانی میں قطب جنوبی کا لفظ ہی منہ سے نکل گیا۔ بس پھر کیا تھا اندھا کیا چاہے دو آنکھیں فاتح میاں نے جھٹ دوسرے مصرعہ میں قطب شمالی کے ساتھ جڑ دیا ۔ اور پھر صبر بھی نہ کیا رات ہی رات میں دوستوں کی محفل میں شئیر بھی کردی۔ اب جو صبح اٹھ کر ہم نے دیکھا تو پریشان ہوئے کہ اب تو تدوین کا بھی وقت نہیں رہا۔ اب کیا ہوگا کہیں آغاز شباب میں ہی شاعرانہ کیرئیر ختم نہ ہوجائے ۔ ہم نے سوچا تیل دیکھیئے تیل کی دھار دیکھئے شائد کوئی راہ نکل آئے۔ اتنے میں دو تین دوستوں نے تعریف کردی بس جناب ہم نے بھی ڈونگرے برسا دیئے ہماری دیکھا دیکھی محفل کے منجھے ہوئے شاعر استادوں نے بھی داد دے ڈالی کہ بڑے استاد جی نے اگر داد دی ہے تو کچھ نہ کچھ تو ہوگا ہی۔ اصل میں قصور اس میں ان کا بھی اتنا نہیں بات ساری فرمابرداری کی ہے کہ ہمارے منہ سے اگر لگڑ بھگا بھی نکل جاتا تو بڑی عقیدت کا اظہار کرتے کہ استاد نے جو کچھ فرمایا ہے تو حکمت سے خالی تو نہ ہوگا کیا ہوا اگر ہماری سمجھ میں نہ آیا۔

ایسی لا ابالی کوئی ایک بار تو نہ کی ہوگی۔ کوئی دن نہ جاتا تھا جب ہمیں ان کی کسی بے تکی کاروائی کو سنبھالا نہ دینا پڑتا ہو۔ لیکن دوستی اور مروت ہم میں ایسی تھی کہ ماتھے پر شکن تک نہ لاتے تھے۔ ایسے ہی ایک بار کہیں سے ایک لفظ سن کر آگئے اور سر ہوگئے کہ ہمیں مطلب بتائیے فاحشہ کا۔ ہم نے سوچا ابھی کچی عمر ہے ۔ صحیح بتادیا تو کہیں خراب نہ ہوجائے اس لئے اصل مطلب تو نہ بتایا لیکن لوازمات کچھ اس طرح بے ترتیبی سے بتائے کہ کل کلاں کو اصل مطلب پتہ لگے تو ہمیں غلط بھی سمجھے اور اصل بھی نہ سمجھے۔ لیکن برا ہو اسکی شاعرانہ طبعیت کا کہ کوئی اور عنوان نہ ملا تو اسی پر غزل لکھ ماری۔ ہم نے دیکھا تو سمجھایا کہ میاں یہ کیا کردیا لوگ کیا کہیں گے۔ خدا لگتی کہتے ہیں اس پر تو کوئی داد کا مرض بھی نہ دے گا۔ کاہے کو خانہ اپنا خراب کرتے ہو۔ اب جو ہم نے تفصیل سے سمجھایا تو چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں منتیں کرنے لگے کہ کوئی ترکیب نکالئے حضور ورنہ کہیں کا نہ رہوں گا۔ اس دل کی نرمی کا کیا کیجئے کہ پگھل گیا۔ پوری غزل غور سے پڑھی کہ شائد کسی سبیل رہائی ہو۔ تو نظر اپنے ہی ایک شعر پر جا ٹھہری جو فاتح میاں نے بغیر اجازت شامل کردیا تھا۔ بس پوری غزل میں وہی ایک شعر تھا جس کی تعریف کی جاسکتی تھی سو ہم نے سب سے پہلے جا کر اس شعر پر داد دے ڈالی۔ بس پھر کیا تھا داد کے انبار لگ گئے۔ فاتح میاں کوبھی اندازہ تھا کہ اس شعر کے علاوہ کوئی شعر داد کے قابل نہیں لیکن بہت ہی بھولے تھے فاتح میاں کہ محفل پر بھی اظہار کردیا کہ ہمیں پتہ تھا آپ کو یہی شعر پسند آئے گا۔

بس فاتح میاں سے کچھ ایسا تعلق ہوگیا تھا کہ صرف شاعری میں ہی نہیں عام اخلاقی تربیت میں بھی ہمارا بہت ہاتھ تھا ورنہ تو آج پتہ نہیں کہاں ہوتے۔ ہمارے محلہ سے دو تین کوس کے فاصلے پر ایک محلہ بنام کوچہ ملنگاں تھا۔ جہاں بھانت بھانت کے چرسی موالی جمع ہوکر ڈیرا جمائے رکھتے تھے۔ ہم اکثر فاتح میاں کو اس طرف سے گزرنے سے منع کرتے تھے کہ بری صحبت کا اثر ہوتےدیر نہیں لگتی۔ لیکن پتہ نہیں کس کے کہنے میں آکر وہاں اُٹھنا بیٹھنا شروع کردیا۔ ہم نے بہتیرا سمجھایا کہ میاں یہ شرفا کا طریق نہیں لوگ کیا کہیں گے۔ لیکن ہر بار ایک ہی جواب ہوتا کہ ہم کوئی ساتھ شامل تھوڑا ہی ہوتے ہیں بس گپ شپ تک رہتے ہیں۔ لیکن ہمیں پتہ تھا کہ صحبت کا اثر ہوکر ہی رہے گا۔ آخر وہی ہوا کہ ایک دن وائن ہاوس جا پہنچے اور بوتل کا مطالبہ کردیا۔ وہاں تو بکتی ہی بوتلیں تھیں کاونٹر بوائے نے ایک نکال کر رکھ دی لیکن کوچہ ملنگاں میں شرط لگا کر آئے تھے کہ ہم بڑی پیتے ہیں اس لئے اڑ گئے کہ ہمیں تو وہ چاہئے جو دروازے پر رکھی ہے۔ بار والوں نے بہترا سمجھایا کہ بھائی وہ بیچنے کی نہیں صرف شوپیس کے طور پر ہے لیکن کہاں مانتے تھے۔ تنگ آکر بار کے مالک نے کہ ہماری بڑی عزت کرتا تھا ہمیں فون گھمادیا کہ بھائی آپ ہی آئیے گا تو کچھ ہوگا۔ ہم بھاگم بھاگ پہنچے بڑا سمجھایا کہ میاں یہ بڑی بوتل بکنے کی نہیں۔ آخر چار بندوں سے وہ بوتل اُٹھوا کر الٹی کرکے دکھائی کہ دیکھو اس کے اندر کچھ بھی نہیں تو پھر کہیں جوش ٹھنڈا ہوا۔ ہم نے بارمین کے کان میں کہا کہ ایک صاف بوتل میں اورنج جوس بھر کر سیل کرکے دے دو۔ وہ ہم نے فاتح میاں کو پکڑائی اور گھسیٹتے باہر لے چلے۔ بار بار مڑ کر بڑی بوتل کو دیکھتے کہ شائد ہم نے انہیں الو بنادیا ہے لیکن کیا کرتے اپنے سامنے کیسے عزیز کو خراب ہوتے دیکھ سکتے تھے۔

بس کیا کیا بتائیں۔ کیا کیا دکھ نہیں جھیلے فاتح میاں کو اس مقام تک پہنچانے میں۔ آخر ہماری محنت رنگ لائی اور آج وہ کافی سمجھدار ہوگیا ہے اور شاعری میں بھی اصلاح کی ضرورت کچھ ایسی خاص محسوس نہیں ہوتی۔ البتہ ہماری عزت بہت کرتا ہے جانتا ہے کہ جو کچھ ہے ہماری ہی وجہ سے ہے۔ آج کے مشاعرے میں بھی فون کرکے بہت اصرار سے بلایا تھا مگر اب طبعیت گھبراتی ہے۔ بس فاتح میاں جہاں رہو خوش رہو۔​
 

فاتح

لائبریرین
شکر کہ اداسی بھرے دن کچھ تو مسکراہٹ نصیب ہوئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت خوب تیا پانچہ ہوا غزل فاتح کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ فاتح بھائی ۔ آپ کے کلام لبوں پہ مسکراہٹیں بکھیر گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
سچ کہ " جو لبوں پہ مسکراہٹیں بکھیر دے وہی اصل فاتح زمانہ "
گویا فاتحِ زمانہ تو جیہ ٹھہریں کیونکہ یہ مسکراہٹیں تو آپ کے لبوں پر ان کا کلام (تشریح) بکھیر گیا ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
گویا فاتحِ زمانہ تو جیہ ٹھہریں کیونکہ یہ مسکراہٹیں تو آپ کے لبوں پر ان کا کلام (تشریح) بکھیر گیا ہے :)
محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم تو "جز " میں " کل " ہی کو پاتے ہیں ۔
" کل " خود ہی پہنچا دیتا ہے " جز " تک اس کا حصہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں آپ دونوں ہی کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
ہم اس لڑی پر تبصرہ اور تشریح کی درجہ بندی کی حالت میں نہیں ہیں! :) :) :)
آپ جس حالت میں ہیں وہ قابلِ رحم ہے ہاہاہاہاہا
کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے
یہ تو آشوب ناک صورت ہے

انجمن میں یہ میری خاموشی
بردباری نہیں ہے وحشت ہے
 

جیہ

لائبریرین
ہے ذرا ر تو بتانا مجھے پھر بتاتی ہوں کہ کون آپا ہے اور کون انکل :angry2::angry2:

(مذاق)
 

عمراعظم

محفلین
زبردست جیہ ۔۔۔ مزاح میں فاتح کے اشعار کی تشریح کا حق اداکر دیا ۔ ایسے ہی لکھتی رہا کریں کہ یہ ماحول کی کرختگی میں مسکراہٹوں کا سامان ہے۔
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
(یہاں بہن لکھا تھا،لیکن حجاب کا بھیا نامہ پڑھ ہمیں ڈر لگا کہ ایسا نہ ہو ہماری بھی کلاس لی جائے) جیہ جویریہ بہت خوب اور زبردست تشریح کی ہے۔ لطیفوں کے بعد شائد آپکی تحریر پڑھ کر بے ساختہ ہنسی نکل گئی۔
اور بےچارے فاتح بھائی تو بس ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔شائد انکی حالت یہ ہو :)atwitsend::atwitsend::atwitsend:) (مذاق)
 
آخری تدوین:
Top