فارسی زبان

یونس عارف

محفلین
image060.jpg

فارسی زبان

ہر زبان کا ایک خاص وطن اور علاقہ ہوتا ہے جہاں سے وہ جنم لیتی ہے اور نشونما پا کر سن بلوغ کو پہنچ جاتی ہے ۔ مثلا اردو زبان کی ابتداء کے بارے میں جب ہم تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ جب مسلمانوں نے برصغیر پر قدم رکھا اور مسلمان فاتحین نے یہاں پر حکومت قائم کی تو عربی نے یہاں کی مقامی زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ۔ پس مسلمان فاتحین اور یہاں کی مقامی آبادی کے اختلاط سے ایک نئی زبان نے جنم لیا اور یہ نئی زبان اس قدر قوی ثابت ہوئی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری زبانوں پر حکمرانی شروع کر دی اور بہت ہی کم عرصے میں پاک و ہند کے وسیع و عریض علاقے میں سمجھی اور بولی جانے لگی ۔ گویا ہند و پاک اردو زبان کا ابتدائی وطن ہے ۔

1zd6gba.jpg


فارسی زبان بھی ایک بڑی اور میٹھی زبان ہے جس کا آبائی وطن ملک ایران اور خراسانِ قدیم ہے۔ فارسی زبان اپنی حلاوت اور مٹھاس کی وجہ سے صرف ایران تک ہی محدود نہ رہی بلکہ تیزی سے اپنے اطراف کے علاقوں اور ممالک میں پھیل گئی اور آج اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد بہت زبادہ ہے اور اس کا شمار دنیا کی چند اہم زبانوں میں ہوتا ہے ۔ اس زبان کے بولنے والے دنیا کے مختلف علاقوں میں ہونے کی وجہ سے اپنے لہجوں میں انفرادیت رکھتے ہیں اور ان کے تلفظ اور انداز تکلم میں بڑا فرق پایا جاتا ہے ۔

http://i6.tinypic.com/155jkso.gif

فارسی زبان کو ایران کی قومی زبان ہونے کا شرف حاصل ہے اور ایران نے فارسی کی نشوونما میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے ۔ ایران کی پارلیمنٹ میں مباحثے اسی زبان میں ہوتے ہیں ۔ درس و تدریس بھی اسی زبان میں انجام پاتا ہے اور ملک کے پڑھے لکھے افراد اسی زبان میں گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ملک کے زیادہ تر اخبارات اور جرائد اسی زبان میں شائع ہوتے ہیں اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی یہی زبان غالب ہے ۔ ملک کی دفتری زبان بھی فارسی ہے ۔ ایران میں فارسی زبان کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے جبکہ بہت سی علاقائی زبانیں بھی یہاں پر بولی جاتی ہیں جن میں چند ایک ترکی ،عربی، لری ،بلوچی ، کردی ،عربی وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔
312v4v5.jpg
 

راقم

محفلین
فارسی زبان کا بہت ہی خوب صورت تعارف !

بھائی یونس عارف، السلام علیکم!
آپ نے فارسی زبان کا بہت خوب صورت تعارف پیش کیا ہے۔ بہت شکریہ
اردو اور فارسی سگی بہنیں ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ آج کل اردو اور فارسی کی بجائے انگریزی کو اوڑھنا بچھونا بنایا جا رہا ہے، جو لمحْہ فکریہ ہے۔
آپ سے ایک گزارش ہے کہ فارسی کے نستعلیق فانٹ اگر مل سکیں تو اردو محفل میں شیئر کر دیجیے۔فارسی نستعلیق فانٹ بہت خوب صورت ہوتے ہیں ۔
اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
والسلام
 

arifkarim

معطل
آپ سے ایک گزارش ہے کہ فارسی کے نستعلیق فانٹ اگر مل سکیں تو اردو محفل میں شیئر کر دیجیے۔فارسی نستعلیق فانٹ بہت خوب صورت ہوتے ہیں ۔
ایک تڑپ اور تمنا ہی رہی کہ پاکستانی و ایرانی کم از کم اس فیلڈ میں اکٹھے کام کر سکیں۔ امید ہے آپکی طرف سے مثبت جواب آئے گا۔
 

یونس عارف

محفلین
السلام علیکم راقم صاحب۔
فارسی کے نستعلیق فانٹ میرے پاس ہے لیکن بھیجنے کا طریقہ مجھے معلوم نہیں اگر ٹھوری رہنمائی ہوجائے تو ضرور شیئر کروں گا۔
پسندیدگی کا شکریہ ۔
 

راقم

محفلین
السلام علیکم راقم صاحب۔
فارسی کے نستعلیق فانٹ میرے پاس ہے لیکن بھیجنے کا طریقہ مجھے معلوم نہیں اگر ٹھوری رہنمائی ہوجائے تو ضرور شیئر کروں گا۔
پسندیدگی کا شکریہ ۔

السلام علیکم، یونس عارف صاحب!
میں اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن میرے ذہن میں دو طریقے آتے ہیں:
1۔ آپ نے اگر فارسی نستعلیق فانٹ کسی ویب سائٹ سے اتارا (ڈاؤن لوڈ) کیا ہے تو اس سائٹ کا لنک یہاں جوڑ دیں (پیسٹ کر دیں)۔
http://4shared.com پر رجسڑیشن کروانے کے بعد وہاں اپلوڈ کر دیں اور اس کا لنک یہاں پیسٹ کر دیں۔ اسی طرح کی اور بھی ویب سائٹیں ہیں جن پر آپ کوئی بھی فائل یا فانٹ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
کچھ انتظار کر لیں شاید کوئی دوست اس بارے میں آپ کی بہتر رہنمائی کر سکے۔
اگر آپ اس فارسی نستعلیق فانٹ کا پورا نام ہی یہاں دے دیں تو گوگل پر تلاش کر کے اتارا جا سکتا ہے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے وار آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
والسلام
 

راقم

محفلین
کلمہ عبور برائے کشیدن خطِ زیبائ


السلام علیکم، برادرم یونس عارف صاحب!
اس فانٹ کو کشید کرنے کے لیے کلمہ عبور کی ضرورت ہے۔ میں نے اتار لیا ہے لیکن کشید نہیں ہو رہا ہے۔
اس کا کوئی حل؟
والسلام
 

یونس عارف

محفلین

راقم

محفلین
بہت شکریہ، برادرم یونس عارف صاحب

السلام علیکم راقم بھائی
معاف کیجئیے گا ۔ آپ نے ٹھیک کہا اُس فانٹ کو کشید کرنے کے لیے کلمہ عبور کی ضرورت تھی
اِس ویب سائٹ کو بھی آپ امتحان کیجئیے امید ہے کام بن جائے
http://system.ir/index.php/%d8%a7%d8%a8%d8%b2%d8%a7%d8%b1%d9%87%d8%a7%db%8c-%d8%b1%d8%a7%db%8c%da%af%d8%a7%d9%86/iran-nastaliq-font.html

اللہ آپ کو کامیابی دے آمین

برادرم، یونس عارف صاحب، السلام علیکم!
یہ فانٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیا ہے۔ بہت اچھا فانٹ ہے، بس ایسے حروف جو فارسی میں استعمال نہیں ہوتے،ٹھیک نہیں لکھے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یقیناً یہی ہے کہ یہ فانٹ فارسی زبان کے لیے بنایا گیا ہے۔
اگر کوئی مہربان اس کو اردو کے لیے قابل استعمال بنا دے تو ایک اور خوب صورت نستعلیق فانٹ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
والسلام
 
Top