فانٹس کیلئے ایک آسان انسٹلر کی ضرورت؟!

arifkarim

معطل
مجھے کچھ فانٹس کے مجموعے کو ایک ایسے انسٹلر میں بند کرنے کی ضرورت پڑگئی ہے جسکی مدد سےیہ باآسانی کسی بھی سسٹم میں‌انسٹال/ان انسٹال ہو سکیں۔ اس سلسلہ میں کوئی مدد کر سکتا ہے۔؟ ویسے تو نیٹ پر کافی انسٹلر میکرز موجود ہیں۔ مجھے بہترین اور آسان ترین کی تلاش ہے:lovestruck:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود فونٹ انسٹالر ویژوئل سٹوڈیو میں بنایا گیا ہے۔ ویژوئل سٹوڈیو شاید انسٹال پروگرام بنانے کے لیے بہترین تو نہیں ہے لیکن آسان کافی ہے۔ ویسے بھی فونٹ انسٹال کرنے کے لیے کوئی پیچیدہ لاجک پروگرام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ صرف فونٹس کو ونڈوز کی فونٹس ڈائریکٹری میں کاپی کرنا ہوتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جان عارف کریم صاحب

انسٹلر میکرز نہیں ہوتا میرے خیال میں انسٹالر میکر کہہ سکتے ہو
 

رابطہ

محفلین
عارف میں نے کسی زمانے میں‌فونٹ زپ استعمال کیا تھا اور اسکو فونٹ انسٹالر کے لحاظ سے بہترین پایا تھا آپ بھی اسکو چیک کرلو
http://www.digitope.com/fontzip/index.aspx

بہت شکریہ جناب عبدالمجید صاحب
لیکن یہ تو ٹرائل ہے۔ اس سلسلے میں کوئی مدد مل سکتی ہے؟
 

رابطہ

محفلین
شکریہ نبیل۔ مجھے بعض ذرائع سےیہ پروفیشنل پروگرام ملا ہے: Installshield
http://www.acresso.com/products/is/installshield-overview.htm
یہ ونڈوز وسٹا کو بھی خاص طور پر اسپورٹ کرتا ہے اسلئے فی الحال اسکو اتار رہا ہوں۔

عارف صاحب بہت شکریہ ۔ اس کا ٹرائل ختم کرنے کا علاج فراہم ہو جائے تو بہت عنایت ہوگی۔ شکریہ
 
Top