الف نظامی! کیا آپ اس اطلاقیہ میں کچھ ترمیمات کر کے مجھے فراہم کر سکتے ہیں:
۱۔ یہ اطلاقیہ دو مختلف فانٹس کی بجائے ایک ہی فانٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک سے زیادہ ترسیموں کو پرنٹ کرا سکے
۲۔ اگر ایک سے زیادہ ایک ہی نوعیت کے ترسیمے مثلا کبھی، جبھی، تبھی، سبھی وغیرہ کو لکھوایا جائے تو یہ اطلاقیہ آخری حرف یعنی چھوٹی یا کو عین ایک دوسرے کے اوپر پرنٹ کرے تاکہ آخری حرف کے حجم سے اندازہ کیا جا سکے۔
۳۔ اورپر نیچے پرنٹ ہونے والے ترسیموں کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جائے
۴۔ ہر ترسیمے کا فونٹ کے اندر جو گلف نمبر ہے وہ بھی ظاہر ہو
۵۔ اگر ترسیمہ نمبر ایک کسی بھی سکیل کے مطابق (سائز۱۰) کا ہے تو دوسرا ترسیمہ اس سے کتنا بڑا ہے ۔ اسی مقررہ مقررہ سکیل کے مطابق