فانٹ گلائف و ترسیموں کا تقابل : اطلاقیہ

الف نظامی

لائبریرین
اصل میں میں نے یہ امیج اس لئے لگایا ہے کہ کسی نے بتایا تھا علوی نستعلیق کے ترسمیے تبدیل کیے گئے ہیں یا شاید یہ بھی ہوسکتا ہے کہ علوی نستعلیق کی پرانی رلیز میرے پاس ہو۔
ظہور احمد سولنگی ، کیا آپ نے متن سے سپیس کو zwnj سے تبدیل کرکے تقابل کیا ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک جائزہ دیکھیے جمیل نوری نستعلیق اور القلم تاج نستعلیق میں:
دونوں فانٹس میں اونچائی یکساں ہے ، لیکن القلم تاج نستعلیق ، جمیل نوری نستعلیق کے مقابلے میں دی گئی سٹرنگ کو کم چوڑائی میں رینڈر کر رہا ہے۔
نبیل شاکرالقادری عبدالروف اعوان نعیم سعید

2rqhn39.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
الف نظامی! کیا آپ اس اطلاقیہ میں کچھ ترمیمات کر کے مجھے فراہم کر سکتے ہیں:
۱۔ یہ اطلاقیہ دو مختلف فانٹس کی بجائے ایک ہی فانٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک سے زیادہ ترسیموں کو پرنٹ کرا سکے
۲۔ اگر ایک سے زیادہ ایک ہی نوعیت کے ترسیمے مثلا کبھی، جبھی، تبھی، سبھی وغیرہ کو لکھوایا جائے تو یہ اطلاقیہ آخری حرف یعنی چھوٹی یا کو عین ایک دوسرے کے اوپر پرنٹ کرے تاکہ آخری حرف کے حجم سے اندازہ کیا جا سکے۔
۳۔ اورپر نیچے پرنٹ ہونے والے ترسیموں کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جائے
۴۔ ہر ترسیمے کا فونٹ کے اندر جو گلف نمبر ہے وہ بھی ظاہر ہو
۵۔ اگر ترسیمہ نمبر ایک کسی بھی سکیل کے مطابق (سائز۱۰) کا ہے تو دوسرا ترسیمہ اس سے کتنا بڑا ہے ۔ اسی مقررہ مقررہ سکیل کے مطابق
 
الف نظامی

لائبریرین
۲۔ اگر ایک سے زیادہ ایک ہی نوعیت کے ترسیمے مثلا کبھی، جبھی، تبھی، سبھی وغیرہ کو لکھوایا جائے تو یہ اطلاقیہ آخری حرف یعنی چھوٹی یا کو عین ایک دوسرے کے اوپر پرنٹ کرے تاکہ آخری حرف کے حجم سے اندازہ کیا جا سکے۔
جی یہ ممکن ہے لیکن اس میں ایک ترسیمہ ایسا بتانا ہوگا جس سے باقی تمام ترسیموں کا تقابل کیا جاسکے۔ مثلا "کبھی" سے باقی تمام ترسیموں "جبھی" ، "تبھی" ، "سبھی" کا تقابل کرنا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی بہت خوب! اگر امیج سائز بڑا ہو جائے تاکہ کمزور نظر والا بھی فرق کو فوری طور پر محسوس کر سکے
اور ایک بات مزید یہ کہ مقرر کردہ معیاری ترسیمہ (کبھی) کے ساتھ تقابل ہونے والے ترسیمہ کے سائز کا تناسب بھی معلوم ہونا چاہیئے
مثلا اگر کبھی کو سو فیصد درست مانا گیا ہے تو تقابل ہونے والے دوسرے ترسیمہ نسبتا کتنا چھوٹا یا بڑا ہے
 
نبیل
شاکر القادری صاحب کیا آپ "کبھی ، سبھی ، جبھی " کی طرح کے دو ترسیموں کی مثال دے سکتے ہیں جو تاج نستعلیق میں مختلف سائز کے ہوں ،
اس سے یہ اندازہ لگانا چاہتا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ غیر معیاری ترسیمہ جس کا سائز مختلف ہو اور معیاری سائز کا ترسیمہ مختلف فانٹ سائز پر ایک دوسرے سے منطبق ہوں ، اس طرح فانٹ سائز کے فرق سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ترسیمے ایک دوسرے سے کتنے فیصد بڑے یا چھوٹے ہیں اور اسطرح غیر معیاری ترسیمہ کو کتنے فیصد سکیل اپ یا سکیل ڈاون کرنا ہوگا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں فوری طور پر ایسی مثال تو دے نہیں سکتا لیکن آپ تجربہ کے لیے تاج نستعلیق کو فونٹ کرییٹر میں کھول کر کسی بھی ایک ترسیمہ کو منتخب کرنے کے بعد اس کا سکیل دس فیصد کم کر کے محفوظ کر لیں اور فونٹ انسٹال کرنے کے بعد اس تسیمے کو معیاری ترسیمہ کے ساتھ تقابل کریں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا اور اگر آپ کا اطلاقیہ سے واقعی دس فیصد چھوٹا شناخت کر لے تو سمجھیئے آپ کامیاب ہوئے
 
بہت عمدہ! :)

ویسے ترسیموں کے جائزے کے حوالے سے ایک اطلاقیہ ہمارے ریڈار پر بھی موجود ہے جو شاید آج کل میں مکمل ہو جائے، لیکن اس کا مقصد یکسر مختلف ہوگا۔ :) :) :)
 
نعیم سعید

محفلین
شاکر بھائی! نظامی بھائی نے تو یہ اطلاقیہ ذرا مختلف مقصد کے لیے بنایا تھا، لیکن میرے خیال سے آپ ان ترمیمات کے ذریعہ ’کرننگ‘ یا ’بیرنگ‘ سیٹ کرنے میں کچھ مدد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ اگر میں درست سمجھا ہوں تو یقیناً آپ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔
نظامی بھائی! ویسے تو شاکر بھائی نے تقریباً تمام ضروریات بیان کر دی ہیں۔ اگر ممکن ہو سکے تو چند ایک سہولیات اور شامل کرلیں:
متن کو ٹیکسٹ فائل کی صورت میں اطلاقیہ میں اپلوڈ کیا جا سکے۔
اور اس ٹیکسٹ فائل میں لگیچرز لسٹ آخری حرف کی سارٹنگ کی ترتیب پر رکھی گئی ہو۔ مثلاً: ’ی‘ پر ختم ہونے والے تمام لگیچرز کی لسٹ ہو۔
اطلاقیہ چلانے پر تمام لگیچرز ایک دوسرے کے اوپر یوں نظر آئیں کہ جو لگیچر لمبائی یا چوڑائی کے اعتبار سے سب سے بڑا ہو وہ منفرد رنگ میں نظر آئے۔
اطلاقیہ میں اسی طرح کی سہولت کے ساتھ دو الگ الگ باکس دیئے جائیں۔ تاکہ اس میں دو الگ الگ ٹیکسٹ فائلیں اپلوڈ کر کے دو گروپس کا موازنہ کیا جا سکے۔
مثلاً: اگر شاکر بھائی چاہتے ہیں کہ پہلے باکس میں ’ی‘ پر ختم ہونے والے تمام لگیچرز نظر آئیں۔ اور سامنے والے دوسرے باکس میں ’ک‘ سے شروع ہونے والے لگیچرز نظر آئیں۔
 
arifkarim

معطل

ڈاٹ نیٹ میں یقیناً دو لگیچرز کے درمیان فاصلہ نکالنے کا پروگرام بنایا جا سکتا ہے۔ اور اس فاصلہ کو ایک فائل کی صورت میں ایکسپورٹ بھی کر وایا جا سکتا ہے۔ قابل پروگرامز متوجہ ہوں۔
 
arifkarim

معطل
بہت عمدہ! :)

ویسے ترسیموں کے جائزے کے حوالے سے ایک اطلاقیہ ہمارے ریڈار پر بھی موجود ہے جو شاید آج کل میں مکمل ہو جائے، لیکن اس کا مقصد یکسر مختلف ہوگا۔ :) :) :)
زبردست! ویسے اس مقصد کو ریلیز کے وقت ہی بیان کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔
 
بس بھائی ریلیز میں زیادہ دیر نہ ہونے دیجیے گا، کیوں کہ اب ہم منتظر ہیں۔
پچھلے چار دن بشمول ویک اینڈ ریسرچ میٹنگوں کی نذر ہو گئے۔۔۔ چوبیس گھنتوں میں دو دفعہ تین تین چار چار گھنٹوں کی شفٹوں مین میٹنگیں جاری تھیں اس لیے اس ویک اینڈ کام نہ ہو سکا۔ آج بھی میٹنگ ہے اور کل بھی۔ اس کے بعد ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
بڑی میٹنگز کر رہے ہیں آج کل۔ اللہ مبارک کرے!
 
Top