فرحت کیانی
لائبریرین
فرحت سے آج قسمت میں ملنا لکھا ہوا تھا سو ملاقات ہوگئی ۔۔ ورنہ میں شاید نا مل پاتی منڈے کو میری واپسی ہے ،، میں کل جناح سپرُ میں میٹر و سے شوز شاپنگ کررہی تھی جب موبائل بجا تو سناُ تو فرحت تھیں ۔۔ گلہ ِ کررہی تھیں شازیہ جی آپ مجھے ملے بغیر کیسے گزر آئیں فرحت کو ماورہ سے موبائل نمبر ملا تھا میرا ، اور ماورہ نے ہی بتایا کہ باجو ایک مہینے سے ہیں پرسوں واپس جارہی ہیں تو فرحت نے نمبر لے کر کال کی ۔۔ پنڈی میں ہی موجود تھیں ۔۔ اسلئے آج دوپہر شام تک انکے ساتھ ملنے کا پلان تھا جو کل ہی فرحت نے طے کرلیا تھا ۔۔ اور آج میں انکو ملیں ۔۔۔
السلام علیکم
شکریہ شازیہ جی۔ ویسے آپ تو ارادہ کر کے آئیں تھیں ناں کہ مجھ سے رابطہ نہیں کرنا اسی لئے میرے اور ماوراء کے پڑوس سے ہو کر واپس آ گئیں اور بتایا بھی نہیں ۔ وہ تو اچھا ہوا مجھے ماوراء نے بتا دیا۔
خیر مذاق برطرف۔ بہت اچھا لگا اتنے دنوں بعد گپ شپ ہوئی۔ بس وقت کچھ کم تھا
ایک بار پھر بہت شکریہ اور امید ہے آجکل میں آپ کی فلائٹ بھی فائنل ہو جائے گی۔ گھر میں سب کو سلام۔ اور لندن شہر کو بھی میرا سلام پہنچائیے گا
بشرطِ زندگی جلد ہی پھر ملاقات ہوتی ہے انشاءاللہ
طیبہ اور فریحہ بھی پوچھ رہی تھیں آپ کا۔