نعمان،
پی ڈی ایف فائل میں میں نے غدیر فونٹ نہیں، بلکہ "نفیس نستعلیق" فونٹ استعمال کیا ہے۔ آپ اسے
اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں
اس فونٹ کے استعمال سے بہت سی پرابلمز سامنے آ رہی ہیں، مگر ان تمام پرابلمز کے باوجود میرا ووٹ پی ڈی ایف میں اسی فونٹ کے استعمال کے لیے جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعمان، آپ نے ایک سوال یہ بھی کیا ہے کہ اس فورم میں آنلائن کتابیں ٹائپ کرتے وقت تو ہم ھیڈنگز وغیرہ کے ٹیگز نہیں لگا سکتے۔
یہ چیز میری نظر میں پہلے سے تھی اور اس کے متعلق میں نے نبیل بھائی سے کھل کر گفتگو بھی کی ہے۔
اس سلسلے میں ایک تجویز یہ تھی کہ محفل فورم میں TinyMS نامی ایک اور wysiwyg ایڈیٹر شامل کیا جائے جو کہ ھیڈنگز کے ٹیگ بھی لگا سکتا ہے۔
مگر اس سے بھی بہتر تجویز یہ سامنے آئی کہ جلد ہی اردو وکی اس محفل کے ساتھ Integrate کر دیا جائے گا۔ اور اس اردو وکی کے ایڈیٹر میں بھی ھیڈنگز کے ٹیگ لگانے کی سہولت موجود ہے۔
اب میرے سامنے مسئلہ صرف Footnotes یا Endnotes دینے کا ہے۔ اگر آپ کے پاس اس سلسلے میں کوئی تجویز ہو تو فرمائیے۔
اس کا ایک حل تو یہ تھا کہ لوگ ایم ایس ورڈ کو کتابیں لکھنے کے لیے استعمال کریں اور اس میں Endnotes کی آپشن موجود ہے۔ لیکن ایم ایس ورڈ سے بننے والی ایچ ٹی ایم ایل فائلز کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے (تقریباً عام ایچ ٹی ایم ایل فائل سے دوگنا بڑا)۔
اوپن آفس میں بھی یہ آپشن موجود ہے۔ لیکن اس میں بھی بننے والی ایچ ٹی ایم ایل فائل کا سائز 150 فیصد ہو جاتا ہے۔
چنانچہ آپ سے درخواست ہے کہ آپ ان Footnotes یا Endnotes کے متعلق تجویز پیش کریں۔ شکریہ۔