فردوسِ بریں (فائینل پبلشنگ ورژن)

نعمان

محفلین
اعجاز جہاں ڈبے نظر آرہے ہیں وہ دراصل امیج ٹیگز ہیں جو پی ڈی ایف میں بڑے نظر آرہے ہیں۔ مجھے بالکل سمجھ نہیں آیا کہ یہ امیج ٹیگز کہاں سے آگئے۔ انہیں مہوش فائنڈ اینڈ ری پلیس کی مدد سے دور کرلیں گی غالبا ایک دو ہی ہونگے۔ دیگر اغلاط پروف ریڈنگ کی خامی سے رہ گئے ہیں۔
 

آصف

محفلین
->نعمان: بہت شکریہ۔ بارڈر کے متعلق یہ ہے کہ دو کالمی پی ڈی ایف میں کالموں کو جدا کرنا ایک ضرورت ہے۔ لیکن چونکہ میں نے ابھی تک بغیر بارڈر کے نہیں دیکھی اسلئے کچھ کہہ نہیں سکتا کہ اس کے بغیر گزارہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔

تصویروں کے متعلق یہ ہے کہ مناسب سی تین اردو تصاویر html میں اچھی لگیں گی۔ اور جیسا آپ نے فرمایا ہر فائل کے ساتھ استعمال ہو سکیں گی۔

آپ نے جو تراجم لکھے ہیں، صائب ہیں۔

میں نے پہلے بھی ڈسٹلر کے متعلق لکھا تھا۔ اگر آپ لوگ چاہیں تو میں تجرباتی طور پر کسی مہیا کی گئی ورڈ فائل کی پی ڈی ایف بنا کر چڑھا سکتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
فردوس بریں کا ٹیکسٹ اسی تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں دستیاب ہے۔ ذرا دکھائیں ڈسٹلر میں کیسا دکھائی پڑتا ہے۔

اردو تصاویر کا ری پلیسمنٹ ضرور مل جائے گا۔ لیکن تب تک تصاویر استعمال کرلیتے ہیں۔

مہوش بتائیں گی کہ بغیر بارڈر کے دو کالمی پی ڈی ایف کیسی لگے گی۔ تاہم میرا اندازہ ہے کہ شاید اچھی نہ لگے۔

ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ ٹائپسٹ حضرات اگر فائل نوٹ پیڈ یا ورڈ پیڈ میں لکھتے ہیں تو وہ اس میں ہیڈنگز کیسے ڈالیں گے؟ اگر وہ ہیڈنگز نہیں ڈالیں گے تو ایچ ٹی ایم ایل اسپلیٹر سے گذارنے کے لئیے ڈالنا پڑیں گی۔ مہوش اس کے لئے آپ کے ذہن میں کیا تجویز ہے؟ سنگل ایث ٹی ایم فائل کی بھی کافی فارمیٹنگ کرنا پڑے گی۔
 

دوست

محفلین
میں اب دیکھ رہا ہوں اسے یہ تو واقعی بہت سادہ ہے۔
بارڈر کے ساتھ دو کالمی کس طرح چلے گا۔ہاں ہلکا سا بارڈر اگرہو۔ صرف نام کےلیے۔
دوسرے عبارت ایک دوسرے میں بہت گھسی ہوئی ہے اس کے ایچ ٹی ایم ایل ورژن میں تو ایسا نہیں تھا۔غدیر کے استعمال سے شاید فرق پڑے۔
دوسرے اغلاط بہت ہیں میں اگرچہ نظر ثانی کے بعد آنلائن کرتا رہا ہوں تاہم ایک نفسیاتی اطمینان کی کیفیت ہوتی ہے لکھنے والے کو کہ ٹھیک ہے اس لیے اس پر ذرا ایک دو نشستیں لگا کر اس کی اغلاط دور کر لی جائیں۔
بعض جگہوں پر بلاوجہ پیش نظر آئے گی،حسین کو حیسن لکھا ہوگا۔کہیں کھڑی زبر بھی شاید نظر آجائے بلاوجہ ہی۔یا ی کی جگہ۔
زیادہ تر یہی اغلاط ہونگی۔
ماشاء اللہ ہمارے دو ماہرین کام کرنے لگے ہیں امید ہے جلد ہی ایک معیاری بناوٹ پر اتفاق ہوجائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان،
پی ڈی ایف فائل میں میں نے غدیر فونٹ نہیں، بلکہ "نفیس نستعلیق" فونٹ استعمال کیا ہے۔ آپ اسے اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں

اس فونٹ کے استعمال سے بہت سی پرابلمز سامنے آ رہی ہیں، مگر ان تمام پرابلمز کے باوجود میرا ووٹ پی ڈی ایف میں اسی فونٹ کے استعمال کے لیے جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نعمان، آپ نے ایک سوال یہ بھی کیا ہے کہ اس فورم میں آنلائن کتابیں ٹائپ کرتے وقت تو ہم ھیڈنگز وغیرہ کے ٹیگز نہیں لگا سکتے۔

یہ چیز میری نظر میں پہلے سے تھی اور اس کے متعلق میں نے نبیل بھائی سے کھل کر گفتگو بھی کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک تجویز یہ تھی کہ محفل فورم میں TinyMS نامی ایک اور wysiwyg ایڈیٹر شامل کیا جائے جو کہ ھیڈنگز کے ٹیگ بھی لگا سکتا ہے۔

مگر اس سے بھی بہتر تجویز یہ سامنے آئی کہ جلد ہی اردو وکی اس محفل کے ساتھ Integrate کر دیا جائے گا۔ اور اس اردو وکی کے ایڈیٹر میں بھی ھیڈنگز کے ٹیگ لگانے کی سہولت موجود ہے۔

اب میرے سامنے مسئلہ صرف Footnotes یا Endnotes دینے کا ہے۔ اگر آپ کے پاس اس سلسلے میں کوئی تجویز ہو تو فرمائیے۔

اس کا ایک حل تو یہ تھا کہ لوگ ایم ایس ورڈ کو کتابیں لکھنے کے لیے استعمال کریں اور اس میں Endnotes کی آپشن موجود ہے۔ لیکن ایم ایس ورڈ سے بننے والی ایچ ٹی ایم ایل فائلز کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے (تقریباً عام ایچ ٹی ایم ایل فائل سے دوگنا بڑا)۔

اوپن آفس میں بھی یہ آپشن موجود ہے۔ لیکن اس میں بھی بننے والی ایچ ٹی ایم ایل فائل کا سائز 150 فیصد ہو جاتا ہے۔

چنانچہ آپ سے درخواست ہے کہ آپ ان Footnotes یا Endnotes کے متعلق تجویز پیش کریں۔ شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آصف،
میں نے آپ کی تمام تر ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک پی ڈی ایف فائل تیار کی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ آپ کی تمام تر ڈیمانڈز پر پورا اُترے گی۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں


سب کچھ ٹھیک ہے، مگر پھر بھی کچھ مسائل ہیں۔

میں نے یہ پی ڈی ایف اوپن آفس میں تیار کی ہے۔ اوپن آفس کا پی ڈیی ایف انجن ابتک آزمائے گئے تمام سوفٹ ویئرز سے بہتر کام کرتا ہے (سوائے ایکروبیٹ ڈسٹلر کے، جس کا ابھی تک میں موازنہ نہیں کر سکی ہوں)۔

اوپن آفس کے پی ڈی ایف انجن کی دوسری خوبی یہ ہے کہ یہ سائز میں باقی تمام سوفٹ وئیرز سے چھوٹی فائل بناتا ہے (مجھے یقین ہے کہ ڈسٹلر بھی اس سے چھوٹی فائل نہیں بنا سکتا)۔

اوپن آفس کی ان تمام خصوصیات کے باوجود ایک پرابلم یہ پیش آ رہی ہے کہ اوپن آفس "نفیس نستعلیق" فونٹ کو 100 فیصد Handle نہیں کر پاتا اور کچھ پرابلمز کھڑی کرتا ہے۔ (اس کے مقابلے میں ایم ایس ورڈ میں نفیس نستعلیق 100 فیصد صحیح کام کرتا ہے)۔

پچھلے کئی مہینوں سے جاری میرے تجربات کی روشنی میں، میں نے اوپن آفس میں موجود ان بیماریوں پر 100 فیصد قابو پانا بھی سیکھ لیا ہے۔ لیکن پھر بھی بہتر ہو گا کہ ہم لائیبریری کے لیے ایم ایس آفس اور ڈسٹلر کا استعمال کریں۔

اس لیے آصف، آپ سے درخواست ہے کہ آپ ایک مرتبہ ایم ایس آفس اور ڈسٹلر کی مدد سے یہ پی ڈی ایف فائل بنانے کی کوشش کریں۔

(میں چونکہ اوپن آفس استعمال کرتی ہوں، اس لیے ایم ایس ورڈ میں فارمیٹنگ نہیں کر پاتی۔ بہرحال، میں نے اوپن آفس استعمال کرتے ہوئے فردوسِ بریں کی ایک "ورڈ" فائل بنائی ہے۔ پتا نہیں اب یہ فائل ایم ایس ورڈ میں کھلتی ہے یا نہیں، لیکن پھر بھی آپ ٹرائی کر سکتے ہیں۔

(میں اگلی میل میں اس کو اٹیچ کر دیتی ہوں)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
چونکہ میرا 2 ایم بی فائل اپلوڈ کرنے کا کوٹہ ختم ہو گیا تھا، اس لیے ورڈ فائل کو اپلوڈ کرنے سے قبل پرانی اٹیچمنٹز ڈیلیٹ کرنی پڑی ہیں۔

آصف، اس ورڈ فائل کو آپ ایم ایس ورڈ میں کھولنے کی کوشش کریں اور پھر ڈسٹلر سے پی ڈی ایف بنائیے۔

اس کے بعد ہم اسے اوپن آفس کی پی ڈی ایف سے موازنہ کریں گے (خوبصورتی اور سائز کے لحاظ سے)۔
 

آصف

محفلین
شکریہ مہوش۔ اور آپ کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ لیکن ورڈ فائل کہاں ہے؟ مجھے تو نظر نہيں آرہی!!
 

آصف

محفلین
یہ رہی مائیکروسافٹ آفس اور ایکروبیٹ ڈسٹلر سے بنی پی ڈی ایف۔ میں نے مندرجہ ذیل تبدیلیاں کی ہیں:
مارجنز: ایک سم
نچلا فُٹر: 0.7 سم
صفحہ: لیٹر سائز

طریقہ کار۔ ورڈ سے پوسٹ سکرپٹ بذریعہ Generic Postscript Printer۔ اس کے بعد بذریعہ ڈسٹلر پی ڈی ایف۔

پوسٹ سکرپٹ کی سیٹنگز:
1۔ لیٹر سائز
2۔ Send as soft fonts
3. Download outline for missing fonts

اگر پوسٹ سکرپٹ پرنٹر میں یہ سیٹنگز نہ کی جائیں تو بھی سب ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن پی ڈی ایف بہت بڑی بنتی ہے۔

پوسٹ سکرپٹ کا سائز 61 میگا بائٹ تھا۔ پی ڈی ایف 1450 کلو بائٹ کے قریب ہے۔ ورڈ سے براہِ راست پی ڈی ایف بنانے میں ایک عجیب مشکل آرہی تھی کہ ایکروبیٹ پہلے صفحہ کے بعد "و" کو "ؤ" سے بدل دیتا تھا۔ میرے بیان کردہ طریقے سے بالکل صحیح پی ڈی ایف وجود میں آتی ہے۔

اس کو ایکروبیٹ ویؤر میں Ctrl+L دبا کر فُل سکرین موڈ میں پڑھئے اور اپنے تاثرات سے آگاہ کیجئے۔
 

Attachments

  • firdous-e-bareen_212.zip
    1.3 MB · مناظر: 8

الف عین

لائبریرین
اکرونیٹ ڈسٹلر کے بارے میں میرے تجربات بھی اچھے نہیں رہے ہیں۔ بطور خاص یہ ہندی داکیومنٹس کو صحیح کر ہی نہیں پاتا تھا۔ میں م س ورڈ میں کام کرنے کے بعد پھر اسی کو او او او میں کھول کر پی ڈی ایف میں کرتا تھا۔
فی الحال میں ایک فری وئر پی ڈی ایف کرئیٹر استعمال کرتا ہوں جس میں یونی کوڈ کی اچھی سپورٹ ہے۔
 

نعمان

محفلین
آصف یہ کتاب بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں اسی پر اتفاق کرلیتے ہیں۔ آئندہ کے لئیے تمام کتابیں اسی طرح ترتیب دے لی جائیں۔
ا۔ مکمل یونیکوڈ ٹیکسٹ
2۔ ایچ ٹی ایم ایل سنگل فائل
3۔ ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز
4۔ پی ڈی ایف


ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز کو بذریعہ ایچ ٹی ایم ایل اسپلٹر کنورٹ کرلیا جائے گا۔ ایچ ٹی ایم ایل بنانے کے لئے مہوش نے یہ سلوشن دئیے ہیں:

TinyMc

wiki

open office / m$ word
لیکن میرے ذہن میں ایک سوال یہ ہے کہ ٹائپ کرنے والے رضاکاروں کو ہوسکتا ہے ان کا استعمال اتنا سہل معلوم نہ ہو۔ خصوصا آف لائن کام کرنے والے اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر کو ترجیح دینگے جس پر کام کرنے کی انہیں عادت ہے۔ لہذا یہ بہتر لگتا ہے کہ ہم ٹیکسٹ تیار کرنے والوں کے لئے فارمیٹنگ کی ہدایات نہ رکھیں جیسا کہ گٹنبرگ والے کرتے ہیں یعنی کہ جو ٹیکسٹ جس شکل میں بھی آرہا ہو اسے قبول کرلیں اور ایک چھوٹی سی ٹیم بنادیں جو ان ٹیکسٹس کی فارمیٹننگ کرے اور فارمیٹنگ کے سلوشنز آزمائے۔ اسطرح ٹائپ کرنے والے یکسوئی سے کام کرسکیں گے۔ یہ بھی دیکھیں کہ گٹنبرگ والے یا دیگر آزاد کتب خانے تمام فارمیٹس لازما پیش نہیں کرتے۔ بہت بڑی فائلز کو صرف یونیکوڈ ٹیکسٹ میں بھی رکھا جاسکتا ہے اور جلد یا بادیر کوئی نہ کوئی انہیں اپنے ویب سائٹ پر رکھنے کے لئے مختلف فارمیٹس میں منتقل کرے گا ہی تو ہم ان کتابوں کے لائسنس کے سبب وہ فارمیٹ حاصل کرلیں گے۔ جیسے اگر ہم کبھی حدیث کے کسی اہم مجموعے کو یونیکوڈ میں لے آئے تو کوئی نہ کوئی اسلامی ویب سائٹ انہیں کبھی نہ کبھی ضرور ری پروڈیوس کرے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ایکروبیٹ ڈسٹلر شاید اتنا قصوروار نہیں جتنا کہ نفیس نستعلیق فونٹ (یہ فونٹ بذاتِ خود سب سے بڑی پرابلم ہے)۔

ڈسٹلر نے جو فائل بنائی ہے، وہ خوبصورتی میں اوپن آفس کے مقابلے کی ہے۔ لیکن اسکا سائز 1350 کلوبائیٹ ہے (زپ فارمیٹ میں)، جبکہ اوپن آفس والی فائل کا سائز 1001 کلو بائیٹ ہے (زپ فارمیٹ میں)۔

چلیں، یہ ایک قابل قبول فرق ہے اور اس پر سمجھوتہ ممکن ہے۔

ایک اور فرق جو آ رہا ہے، وہ یہ ہے کہ آصف آپ نے جس طرح ڈسٹلر سے پی ڈی ایف فائل بنائی ہے، اس سے فہرستِ ابواب کے ایکٹیو لنک نہیں بن سکتے۔ جبکہ اوپن آفس میں یہ ممکن ہے۔

بہرحال، اس پر بھی سمجھوتہ ہو سکتا ہے، کیونکہ فہرستِ ابواب میں صفحہ نمبر دیا ہوتا ہے، اور ایکروبیٹ ریڈر میں گنجائش ہے کہ آپ سیدھا اپنی مرضی کے صفحے پر جا سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا خیال ہے کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ پہلی کوشش میں پی ڈی ایف فائلیں اوپن آفس سے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن چونکہ نفیس نستعلیق فونٹ اوپن آفس میں بہت پرابلم کرتا ہے، اس لیے چند فائلیں ہمیں شاید پھر بھی ڈسٹلر سے بنانی پڑیں۔

(میں اگلی پوسٹ میں اُن پرابلمز کا ذکر کروں گی جو کہ نفیس نستعلیق فونٹ اوپن آفس میں کرتا ہے۔ اس کے کچھ حل بھی ہیں، جنہیں ہم آگے دیکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نعمان،

میرے خیال میں ہمیں ان تین فارمیٹ میں کتابیں رکھنی چاہیے ہیں۔

1۔ اینکوڈڈ ٹیکسٹ / یا سنگل ایچ ٹی ایم ایل فائل
2۔ ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل
3۔ پی ڈی ایف

سنگل ایچ ٹی ایم ایل اور ٹیکسٹ فائل ایک ساتھ دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ دونوں کا سائز تقریباً ایک جتنا ہی ہے (سنگل ایچ ٹی ایم ایل فائل کا سائز شاید 10 تا 15 فیصد ہی زیادہ ہو)۔

سنگل ایچ ٹی ایم ایل فائل سے با آسانی ٹیکسٹ فائل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال، میں پھر بھی ٹیکسٹ فائل کے حق میں ہوں، کیونکہ ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل کی موجودگی میں سنگل ایچ ٹی ایم ایل فائل کی کوئی ضرورت نہیں رہتی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نعمان، ایک بات اور یہ ہے کہ آپ جس طرح ٹیکسٹ سے ایچ ٹی ایم ایل فائل بناتے ہیں، اُس سے فائل کا سائز بہت چھوٹا بنتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اگر کوئی اوپن آفس یا ایم ایس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے ایچ ٹی ایم ایل فائل بناتا ہے، تو فائل کا سائز تقریبا دگنا ہو جاتا ہے۔

آپ کی بنائی ہوئی ایچ ٹی ایم ایل فائل سے پی ڈی ایف کے لیے ورڈ فائل بنا لینا کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔۔۔ مگر ورڈ فائل سے چھوٹی سائز کی ایچ ٹی ایم ایل فائل بنانا مشکل ہے۔

اس لیے آپ کی تجویز صحیح لگتی ہے کہ ٹائپسٹ حضرات صرف ٹائپ کرنے تک اپنے آپ کو محدود رکھیں، اور باقی کام فارمیٹنگ کے ماہرین کریں۔

ویسے اردو وکی میں ھیڈنگز وغیرہ دینے کی سہولت ہو گی اور امید کی جا سکتی ہے کہ ٹائپسٹ حضرات اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
 
Top