فردوسِ بریں (فائینل پبلشنگ ورژن)

مہوش علی

لائبریرین
میں نے اپنے ایک جاننے والے انکل کو آج فردوسِ بریں پروف ریڈنگ کے لیے میل کی تھی۔ انہوں نے آج کے آج میں پروف ریڈنگ کر کے مجھے واپس بھیج دیا ہے۔

اس لیے میں نے ابھی فردوسِ بریں کا فائنل ورژن تیار کر لیا ہے۔

لائسنس

زکریا،
میں نے اس میں آپ کی ہدایات کے مطابق لائسنس شامل کر دیا ہے۔ پلیز اس کو چیک کر کے بتائیں کہ آپ مطمئین ہیں یا کہیں بہتری کی گنجائش آپ کو نظر آ رہی ہے۔


ایچ ٹی ایم ایل فائل

ذیل میں میں تین زپ فائلز اٹیچ کر رہی ہوں۔ ان میں سے ایچ ٹی ایم ایل نامی فائل میں فردوسِ بریں دو طرح دی گئی ہے۔

1۔ ایک مکمل ایچ ٹی ایم ایل فائل کی صورت میں (سائز 450 کے بی)

2۔ اور ہر باب کی علیحدہ سے ایچ ٹی ایم ایل فائل۔ پلیز Indexfs فائل کو سب سے پہلے کھولیں، جہاں سے باقی تمام فائلز خود بخود کھلتی جائیں گی۔


پی ڈی ایف فائل

یہ فائل بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ میرے پاس ایکروبیٹ ڈسٹلر نہیں ہے، ورنہ اور زیادہ خوبصورت لگتی۔
اکیلا مسئلہ جو مجھے اس میں نظر آ رہا ہے، وہ یہ ہے کہ اس فائل کا سائز بہت بڑا ہے۔ (ایک ایم بی کے قریب)۔

پی ڈی ایف کے حوالے سے ایک مثبت بات یہ ہے کہ جوں جوں فائل کا سائز بڑھتا جاتا ہے، توں توں فی صفحہ پی ڈیف ایف کا سائز چھوٹا ہوتا جاتا ہے۔ (یعنی بڑی کتابوں کی پی ڈی ایف فائل بنانے میں فائدہ ہے)

ٹیکسٹ فائل

میں ٹیکسٹ فائل بھی شامل کر رہی ہوں۔ ویسے اسکے سائز اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز کے سائز میں بس انیس بیس کا ہی فرق ہے۔

بہرحال، اب یہ ہم کو فائینلی طے کر لینا چاہیے کہ ہم لائیبریری میں کتب کون کون سے فارمیٹ میں رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگلے مرحلے میں میں اقبال کے اردو کلام کی چاروں کتابوں کو ای بُک میں تبدیل کر لوں گی۔

آبِ گم اور زاویہ کے متعلق محب، رضوان اور ماوراء ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا پروگریس ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممبرز نے بہت سارے چھوٹے چھوٹے افسانے بھی پوسٹ کیے ہیں۔

پلیز ایڈوائس کریں کہ ان چھوٹے چھوٹے افسانوں کا کیا کرنا ہے۔
 

آصف

محفلین
مہوش میں نے پی ڈی ایف اُتاری ہے۔ واقعی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ لائسنس بھی نہایت عمدگی سے شامل کیا گیا ہے۔ اب الحمدللہ بہت اچھی کاوش معلوم ہوتی ہے۔ صحیح بات ہے کہ مل کر کام کیا جائے تو بہت عمدہ چیز وجود میں آتی ہے۔

ایک دو نکات ہیں:
1۔ یہ کہ فُٹ نوٹس کو جان بوجھ کر ٹیکسٹ کے بیچ میں ہی شامل کیا گیا ہے یا سہواً ہوا ہے؟ اگر عمداً ایسا کیا گیا ہے تو میں اس کو صفحہ کے آخر پر منتقل کرنے کا مشورہ دوں گا۔
2۔ دوسرا یہ کہ اگر ڈسٹلر اس کو مزید بہتر بنا سکتا ہے تو میرے پاس ڈسٹلر ہے۔ مجھے ورڈ کی فائل بھیج دیں۔ میں ڈسٹِل کر کے دیکھوں گا کہ کیا بہتری آتی ہے۔
 

نعمان

محفلین
پی ڈی ایف میں ناول بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ میں یہاں ایسا نہیں لگنا چاہتا جیسے میں تنقید کر رہا ہوں مگر ڈیزائن کے حوالے سے کچھ تجاویز دونگا جو کتابوں کومعیاری رکھنے میں شاید مددگار ثابت ہوں۔

پی ڈی ایف میں دو کالمی صفحے مجھے درست معلوم نہیں ہوتے وجوہات درج ذیل ہیں:

اول۔ اردو کا فونٹ انگریزی کے مقابلے میں بڑا ہوتا ہے۔
دوئم۔ دو کالمی لے آؤٹ بروشرز، میگزینز یا کتابچوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ناولوں کے لئیے اکثر سادہ لے آؤٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے انگریزی یعنی لیفٹ ٹو رائٹ پڑھنے کے عادی ہوتے ہیں، اسلئیے جب وہ اردو ٹیکسٹ رائٹ ٹو لیفٹ میں پڑھیں گے تو اتنی جلدی سطریں تبدیل ہونے اور متوازی کالم سے پڑھنے کا عمل غیر دلچسپ اور گراں گزرے گا۔
سوئم۔ صفحے اگر پرنٹ کئیے گئے تو شاید کتاب اتنی خوبصورت معلوم نہ ہو۔

گہرے اور شوخ رنگوں کا استعمال بھی ڈیزائن کے اعتبار سے نامناسب ہے۔

ایچ ٹی ایم ایل میں بھی میرے خیال میں اسٹائل شیٹ میں رنگوں کا استعمال نہیں ہونا چاہئیے تاکہ یہ کتاب اپنی اسٹائل شیٹ کے ساتھ بھی مختلف ویبسائٹس پر آسانی سے شامل کی جاسکے۔ اسٹائل شیٹ ایچ ٹی ایم ایل فائل کے ساتھ شامل کردی جائے۔ لائسنس کا ایک ربط یا تو اوپر دیا جائے یا پھر تمام لائسنس شروع ہی میں پیش کیا جائے جیسا کہ گٹنبرگ اور ویکی بکس میں رواج ہے۔ نیکسٹ پریویز اور ہوم کے بجائے اگلا باب پچھلا باب اور صفحہ اول لکھے جائیں اور اگر انہیں ایک ہی سطر میں لکھا جائے تو بیچ میں پائپ ڈال دیا جائے یا پھر الگ سطور میں لکھا جائے تو بہتر ہے۔ اردو ویب ڈاٹ آرگ کا لنک نہ دیا جائے صرف یو آر ایل دیا جائے تاکہ روبوٹس ناول سے اردو ویب کو لنک نہ کریں بلکہ اردو ویب سے ناولز کو لنک کریں۔ یہی صورتحال ای میل ایڈریسز (اگر آئندہ کوئی ای میل ایڈریس دینے کی ضرورت پڑی) ہونی چاہئیے۔

یہ تجاویز میں اس اعتبار سے نہیں دے رہا کہ میں کوئی ڈیزائن ایکسپرٹ ہوں (ڈیزائن سے تو میں بالکل نابلد ہوں) لیکن چونکہ میں کافی عرصے سے انٹرنیٹ سے چوری شدہ کتابیں پی ڈی ایف، ایچ ٹی ایم ایل اور ٹیکسٹ میں پڑھ رہا ہوں اسلئیے میں ایسا ڈیزائن بتارہا ہوں جو میرے خیال میں پڑھنے والوں، نقل کرنے والوں اور ویب ماسٹرز کے لئیے یکساں کارآمد ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
نعمان میں تمھارے مشوروں سے متفق ہوں۔ دو کالم اور رنگوں کے استعمال کی واقعی ضرورت نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
تجاویز دینے کا شکریہ نعمان۔ یہی موقع ہے کہ آپ سب لوگ کھل کر تجاویز پیش کریں۔

1۔ جہاں تک رنگوں کا تعلق ہے، تو وہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں اسے بے رنگ کر دیتی ہوں۔ لیکن کیا Borders کو رہنے دیا جائے؟

2۔ سٹائل شیٹ کو اگر الگ سے دینے کی بجائے ڈاکومنٹ میں ہی Embed کر دیا جائے تو اس کا فائدہ کیا ہو گا؟
مثال کے طور پر جب ہم ایک بڑی فائل کو ابواب میں تقسیم کریں گے تو وہ سب ایک ہی سٹائل شیٹ کو استعمال کر رہی ہوں گی۔ اگر اُسی ڈاکومنٹ میں ایمبیڈ کریں گے تو ہر باب کی ایچ ٹی ایم فائل کے لیے الگ سے شامل کرنا پڑے گا۔
ویسے ٹیکسٹ فائل بھی ساتھ میں ہے۔

3۔ جہاں تک تعلق ہے کہ Previous|Home|Next کا کہ اسے اردو میں کیا جائے۔۔۔۔ تو مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک بنا بنایا سوفٹ ویئر استعمال کر رہی ہوں جو کہ ایک بڑی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو خود بخود Headings کی بنیاد پر چھوٹی ایچ ٹی ایم ایل فائلوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔
یہ طریقہ کار بہت آسان اور اچھا ہے، مثلاً اقبال کی ایک کتاب بالِ جبرئیل میں دو سو کے قریب ھیڈنگز ہیں، اور ان سب کے لیے Manually الگ الگ چھوٹی فائلز بنانا بہت مشکل ہو جائے گا۔ مستقبل میں بہت سی کتابیں ڈیجیٹائز ہوں گی اور ہر کام Manually کرنا دردِ سر بن جائے گا۔

اب یہ سوفٹ وئیر آٹومیٹکلی Previous|Home|Next انگلش میں دیتا ہے۔ ہمارے پاس اس کا کوڈ بھی نہیں ہے کہ اسے اردو میں تبدیل کیا جا سکے۔

ایک کام یہ ہو سکتا ہے کہ اسی سوفٹ ویئر میں یہ سہولت بھی ہے کہ بجائے Previous|Home|Next دینے کے امیجز کا استعمال کیا جائے (یہ تیروں کے نشان ہیں جو اگلےباب، پچھلے باب، اور ھوم کے طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

تو ہم بجائے انگلش ٹیکسٹ استعمال کرنے کے، ان تیروں کے امیجز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

(یہ تجویز شاید اردو ٹیکسٹ کی طرح آٹیڈیل نہ ہو, مگر اس قابل نظر آ رہی ہے کہ اس پر کمپرومس کیا جا سکے)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی ڈی ایف فائل

میں نے یہ پی ڈی ایف بنانے سے قبل کتاب گھر اور اقبال سائیبر لائیبریری میں جا کر دیکھا تھا کہ وہ کس طرح اپنی ای بک پیش کر رہے ہیں۔
سب سے Latest ٹیکنالوجی جو انہوں نے استعمال کی ہے، وہ ہے Parasoft Solutions اور اسی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انہوں نے نئی ای بکز بنائی ہیں۔

مثال کے طور پر کتاب راجہ گدھ ملاحظہ فرمائیں۔

یہ سوفٹ ویئر خاص طور اس لیے ہے کہ سکرین پر ای بکز کو پیش کیا جائے (یعنی پرنٹنگ کے لیے یہ اتنا موزوں نہیں ہے)۔

سکرین پر ای بک پیش کرنے کی لوجک یہ ہے کہ:

1۔ صفحہ کا سائز اور سکرین کا سائز تقریباً ایک ہونا چاہئیے۔ اور ایک کلک کرنے سے سکرین پر مکمل دوسرا صفحہ نمودار ہو۔

2۔ سکرین کا کوئی حصہ خالی نہ ہو اور تمام جگہ پر تقریباً ٹیکسٹ ہو۔

اس کا فائدہ یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے قارئین کو صفحے کی سکرولنگ سے بچایا جائے۔

مثال کے طور پر ہم ایک لیٹر سائز صفحہ لیتے ہیں، اور اس میں ایک کالم کی طرز پر ٹیکسٹ لکھتے ہیں، تو سکرین پر اولاً لمبائی کی بنیاد پر ایک صفحہ پورا نہیں آتا، اور قاری کو صفحہ سکرول کر کے اسی ایک صفحے کا باقی حصہ پڑھنا پڑتا ہے۔

دوم، سکرین کا بہت سا حصہ ٹیکسٹ سے خالی رہتا ہے، کیونکہ لیٹر کی لمبائی، اُس کی چوڑائی سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔

سوم، اگر لیٹر سائز پی ڈی ایف بنائی جائے، اور ایک کالم رکھا جائے، تو پھر ہمیں اوپر، نیچے، دائیں اور بائیں Margins کا سائز کم از کم 2 سینٹی میٹر رکھنا پڑتا ہے۔ اس طرح سکرین پر نمودار ہونے والے ٹیکسٹ کی مقدار اور کم ہو جاتی ہے۔
[ اس کے مقابلے میں دو کالمی پی ڈی ایف میں فائدہ یہ ہے کہ اوپر، نیچے، دائیں اور بائیں کے مارج کا سائز صرف 0٫4 سینٹی میٹر ہے۔
المختصر، دو کالموں کا استعمال وہ واحد طریقہ ہے جس سے maximum ٹیکسٹ کو سکرین پر بغیر سکرولنگ کے پیش کیا جا سکتا ہے۔

Parasoft والوں نے یہی ٹیکنیک استعمال کی ہے۔ اگر آپ پی ڈی ایف فائل کو Full Screen Mode میں کھولیں گے، تو آپ کو 100 فیصد سائز ملے گا۔ نفیس نستعلیق کے اردو ٹیکسٹ کا سائز میں نے 14 رکھا ہے، اور اس سائز پر کتاب بہترین پڑھی جا رہی ہے۔ (یاد رہے کہ نفیس نستعلیق کا 12 کا سائز، دیگر فونٹس کے 12 کے سائز سے by default کچھ بڑا ہے)۔

Full Screen mode میں آپ کو پتا ہےکہ سکرین پر پورا ایک صفحہ پیش ہوتا ہے۔ اگر لیٹر کے سائز میں ایک کالم رکھتے ہوئی پی ڈی ایف فائل بنائی جائے، تو جب بھی اس فائل کو فل سکرین ویو (View) میں کھولیں گے تو صفحہ کی پوری لمبائی کو پیش کرنے کے لیے صفحہ کا سائز کم از کم 66 فیصد پر گھٹ جائے گا، اور اسی کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ کا سائز بھی 66 فیصد پر گھٹ جائے گا۔ (جسکا مطلب ہے کہ اردو ٹیکسٹ کا سائز 14 سے گھٹ کر 9 تک رہ جائے گا، جو کسی طرح بھی موزوں نہیں)۔ چنانچہ، لیٹر سائز اور ایک کالم پی ڈی ایف فائل کو کم از کم فُل سکرین ویو میں نہیں پڑھا جا سکتا ہے۔

جہاں تک اس پی ڈی ایف فائل کو پرنٹ کرنے کی بات ہے، تو یہ اس کے لیے اتنی آئیڈیل نہیں تو اتنی ناموزوں بھی نہیں۔

لیٹر کا سائز تقریبا ہوتا ہے

21 چوڑائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 29 لمبائی

موجودہ پی ڈی ایف B5 ISO سٹینڈرڈ کی ہے اور اسکا سائز ہے


18 چوڑائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 25 لمبائی


یعنی جب آپ پرنٹ کرنے لگیں گے تو چوڑائی کے رخ پر 3 سینٹی میٹر جگہ خالی رہے گی، اور لمبائی کے رخ پر 4 سینٹی میٹر جگہ خالی رہے گی۔ لیکن یہ کوئی اتنا بڑا فرق نہیں ہے اور ایک عام استعمال کنندہ اس فرق کو سمجھ ہی نہیں پائے گا اور اُسے تمام چیزیں نارمل دکھائی دیں گی۔

آپ لوگ تجرباتی طور پر ایک صفحے کو پرنٹ کر کے دیکھیں اور پھر اپنا تجربہ بیان کریں۔

ویسے بھی مجھے یقین ہے کہ 97 فیصد لوگ ان کتابوں کو صرف آنلائن ہی پڑھیں گے، اور شاید صرف 3 فیصد لوگ ہی ان کتابوں کو پرنٹ کرنا چاہیں گے۔ اس لیے ہمیں پہلی افضلیت آنلائن سکرین ریڈنگ کو دینی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پروجیکٹ گٹنبرگ نے جس طرز پر لائیسنس پیش کیا تھا، میں نے ویسے ہی پیش کر دیا تھا (یعنی شروع میں پروجیکٹ کا تعارف کرواتے ہوئے مختصر الفاظ ۔۔۔۔۔ اور آخر میں لائسنس کا مکمل متن)۔

اگر آپ لوگوں کو یہ پسند نہیں آ رہا، تو براہ مہربانی اس معاملے میں فائینل ھدایات دے دیں، اور میں اُسی طرح بنا دوں گی۔
 

دوست

محفلین
ماشاء اللہ ماشاءاللہ۔
اچھی بات ہے۔ میں صرف یہ ہی کہوں گا کہ میرا یہ کام نہیں اس کےلیے تکنیکی رہنمائی دینے والے موجود ہیں۔مگر ابھی تک نظر نہیں‌آئے :shock:
 

نعمان

محفلین
مہوش ایک سنگل ایچ ٹی ایم ایل فائل بھیج رہا ہوں۔ اس میں لائسنس اور دیگر چیزیں شامل کی ہیں لائسنس کو صحیح ایچ ٹی ایم ایل میں منتقل کیا ہے۔ ایک ربط لائسنس کا اوپر دیا ہے۔ تعارفی سطور امپروو کی ہیں۔ ذرا اس فائل کو اپنے سوفٹویر سے گزاریں ویسے یہ کونسا سوفتویر ہے جو آپ استعمال کررہی ہیں؟

پی ڈی ایف کو یک کالمی ہی ہونا چاہئیے تاہم دیکھیں دیگر صاحبان کی کیا رائے آتی ہے۔

بارڈر استعمال نہ کئے جائیں۔ تاہم پی ڈی ایف میں اگر دو کالمی پر اتفاق رائے ہوجائے تو وہاں بارڈر استعمال کرنا پڑیں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان،

ایچ ٹی ایم ایل فائل کو ابواب کے حساب سے split کرنے کے لیے ذیل کا سوفٹ وئیر بہت کارآمد ہے۔

http://www.rekenwonder.com/htmlsplitter.htm

اس سوفٹ وئیر میں چونکہ صرف Heading3 تک ہی split کرنے کی صلاحیت ہے، اس لیے میں نے آپ کی بھیجی ہوئی فائل میں ھیڈنگز کی ترتیب تبدیل کر دی ہے (چونکہ وہاں معاملہ Heading4 تک پہنچا ہوا تھا)

[نوٹ
1۔ : جب اوپر والے سوفٹ ویئر سے آپ فائلز split کر لیں، تو پھر آپ کو سب سے پہلے Indexfs والی فائل کھولنی ہو گی۔
2۔ باقی سب چھوئی فائلیں utf-8 اینکوڈنگ میں ہوتی ہیں، مگر یہ fs
فائل بھی آپ utf-8 میں کر لیں تو بہتر ہو گا۔
3۔ سوفٹ ویئر کی آپشن میں جا کر آپ کو Previous, Next; Home کے لیے امیجز کا استعمال کرنا ہو گا۔ بلکہ آپ اس کی آپشن سے کچھ دیر کھیلیں، تو آپ کو خود ہی تمام چیزیں پتا چل جائیں گی۔ بہت آسان سوفٹ ویئر ہے۔
۔۔۔۔۔۔

نعمان، آپ ایک پی ڈی ایف فائل بھی اُس طریقے سے تیار کریں جیسے آپ چاہ رہے ہیں۔ اس کے بعد ہمیں آسانی رہے گی کہ دونوں پی ڈی ایف فائلز کا موازنہ کر کے کوئی فیصلہ کر سکیں۔

ایک بات اور، اگلی کتابوں میں Footnotes and Endnotes سامنے آنے والے ہیں۔ کیا آپ اس کو بغیر ایم ایس ورڈ استعمال کیے ھینڈل کر سکتے ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
ایڈمن،

چونکہ میری فائل اپلوڈ کرنے کی Limits ختم ہو گئی تھی، اس لیے مجھے اپنی سب سے اوپر والی میل سے اٹیچمنٹز کو ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

ایک پی ڈی ایف فائل کا سائز ایک ایم بی سے کچھ زائد ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ایچ ٹی ایم ایل فائل کا سائز تقریبا 500 کے بی۔ (میرے خیال میں موجودہ limits کچھ کم ہیں)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان،
جو آپ نے بات کی تھی Previous, Home, Next ابواب کی، تو ٹیکسٹ میں تو یہ ممکن نہیں تھا۔
ایک طریقہ جو میں نے اوپر استعمال کیا ہے، وہ یہ تھا کہ ٹیکسٹ کی بجائے تیروں کی امیجز کو استعمال کیا جائے۔
لیکن اس سے بھی اچھا طریقہ یہ ہو گا کہ "اگلاباب|ھوم|پچھلاباب" کے تین اردو امیجز تیار کیے جائیں اور تیروں کے امیجز کے جگہ انہیں استعمال کیا جائے۔

اس کے بعد یہ سوفٹ وئیر splitting کی غرض سے ہمارے لیے آئیڈیل ہو گا۔
 

نعمان

محفلین
مہوش میں رات کو یہ سوفٹویر دیکھوں گا اور کچھ اور بھی سوفٹویر کھنگالوں گا اوپن سورس میں اس کے لئیے ہزارہا سلوشن موجود ہیں جو کافی زیادہ کسٹمائزایبل ہیں۔ اگر کوئی مناسب سوفٹویر نہیں ملا پھر تو ظاہر ہے ہمیں انگریزی پر قناعت کرنا پڑے گی کیونکہ پھر امیجز بھی ڈالنا پڑیں گی۔
 

نعمان

محفلین
مہوش،

فریمز کا استعمال تو بالکل نہیں ہونا چاہئیے۔

تصاویر سے تو اچھا انگریزی نویگیشن ہے۔

آپکے سوفٹویر کو پہلی فائل انڈکس کے نام سے بنانی چاہئیے یہ بہت ضروری ہے۔ انڈکس ایف ایس سے لائبریری کا براؤسنگ اسٹرکچر بالکل سیمینٹک نہیں رہے گا۔

میں فی الحال ایسا کوئی سوفٹویر دیکھ نہیں پایا ہوں جو ایک ایچ ٹی ایم ایل ڈاکومنٹ کو ملٹی پل ڈاکومنٹس میں تبدیل کردے۔ اور اس طرح کے معیار میں بالکل سمجھوتا نہ ہو۔ تاہم اگر ایسا کوئی سوفٹویر نہیں ملتا تو میں چاہوں گا کہ کتابوں کو ہینڈ کوڈ کیا جائے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک فائل اٹیچ کر رہا ہوں۔ ایسی ایک فائل میں نے پہلے بھی اٹیچ کی تھی ‘ڈیجیٹل لابریری کے لئے ایک بک تجاویز“ کی تھریڈ میں۔ موجودہ اٹیچ منٹ کے ساتھ ایک ٹیمپلیٹ بھی ہے۔ تینوں فائلز کو سورس دیکھ کر کوئی بھی معیاری ای بک بنا سکتا ہے۔ یہ بھی دیکھیں کہ ٹیمپلیٹ کی فائل معمولی ردو بدل سے تقریبا ہر کتاب کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ میں جلد ہی کے ذریعے سیرسید کی کہانی پیش کرکے دکھاؤں گا۔

فورم ناظمین اگر اس تھریڈ میں اظہار رائے کریں تو یہ کام تیز ہوجائے گا۔ ہمارے پاس افسانے ناول اور شاعری کی صورت میں اتنا مواد ہے کہ ایک چھوٹی سی معیاری لائبریری ترتیب دی جاسکتی ہے۔
 

Attachments

  • fb-se-multi_185.zip
    15.7 KB · مناظر: 15

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ نعمان،

آپ اس چیز کے بہت ماہر ہیں اور آپ کی تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ امید ہے کہ دوسرے ممبرز بھی اس معاملے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

نعمان، آپ نے لکھا ہے:

فریمز کا استعمال تو بالکل نہیں ہونا چاہئیے۔

مجھے علم نہیں کہ فریمز کے استعمال میں کیا قباحت ہے، لیکن میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ پرانے براؤزرز میں یہ پرابلم کر سکتے ہیں۔

چلیں ٹھیک ہے، فریمز کا استعمال متروک کر دیتے ہیں۔

تصاویر سے تو اچھا انگریزی نویگیشن ہے۔

صحیح کہا آپ نے کہ تصاویر سے تو اچھا انگریزی نویگیشن تھا۔ اسی لیے میں نے اپنی پہلی فائیل میں انگریزی نویگیشن ہی استعمال کیا تھا۔

لیکن جیسا میں نے عرض کیا تھا، اس سوفٹ ویئر میں یہ ممکن ہے کہ ہم اردو نویگیشن کے امیجز بنا کر استعمال کریں، جو کہ یقیناً بہت اچھے لگیں گے۔

میں امیجز بنانے میں طفل مکتب بھی نہیں، بلکہ اس میدان میں میرا فن بھونڈے پن کی حدود کو چھو رہا ہے۔ لیکن ایک آئیڈیا دینے کے لیے میں نے ذیل کی اٹیچڈ فائل میں یہ اردو نویگیشن والے امیجز استعمال کیے ہیں (جن میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے)۔

مجھے امید ہے کہ ممبرز میں سے جو لوگ امیجز بنانے کے ماہر ہیں، وہ یہ تین چھوٹے چھوٹے خوبصورت امیجز بنا کر ہمارے حوالے کر سکتے ہیں۔ اور ایک دفعہ وہ امیجز سوفٹ ویئر کی سیٹنگ میں رکھ دیے گئے تو سوفٹ ویئر مستقبل میں بغیر کسی پرابلم کے انہیں بطور ڈیفالٹ نیویگیشن استعمال کرتا رہے گا۔


آپکے سوفٹویر کو پہلی فائل انڈکس کے نام سے بنانی چاہئیے یہ بہت ضروری ہے۔ انڈکس ایف ایس سے لائبریری کا براؤسنگ اسٹرکچر بالکل سیمینٹک نہیں رہے گا۔

نعمان، یہ تو بہت ہی آسان سی بات ہے۔ fs فائل کا نام تبدیل کر کے آپ خالی index کر دیں۔ یہ پرفیکٹلی کام کرتا ہے۔

لیکن اب index یا fs فائل کا سوال بالکل ہی غیر ضروری ہو گیا ہے، چونکہ ہم فریمز کا استعمال نہیں کر رہے۔ لہذا سوفٹ ویئر کی آپشنز میں جا کر سادگی سے Navigation Pan کو disable کر دینا کافی ہے، اور ہمیں اس طرز پر فائلز مل جائیں گی جیسے آپ چاہ رہے ہیں۔

ذیل میں میں نے جو فائل اٹیچ کی ہے، اس میں اب fs فائل کی جگہ سب سے پہلے firdoos000.html فائل کھولنا ہو گی۔



میں فی الحال ایسا کوئی سوفٹویر دیکھ نہیں پایا ہوں جو ایک ایچ ٹی ایم ایل ڈاکومنٹ کو ملٹی پل ڈاکومنٹس میں تبدیل کردے۔ اور اس طرح کے معیار میں بالکل سمجھوتا نہ ہو۔ تاہم اگر ایسا کوئی سوفٹویر نہیں ملتا تو میں چاہوں گا کہ کتابوں کو ہینڈ کوڈ کیا جائے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک فائل اٹیچ کر رہا ہوں۔ ایسی ایک فائل میں نے پہلے بھی اٹیچ کی تھی ‘ڈیجیٹل لابریری کے لئے ایک بک تجاویز“ کی تھریڈ میں۔ موجودہ اٹیچ منٹ کے ساتھ ایک ٹیمپلیٹ بھی ہے۔ تینوں فائلز کو سورس دیکھ کر کوئی بھی معیاری ای بک بنا سکتا ہے۔ یہ بھی دیکھیں کہ ٹیمپلیٹ کی فائل معمولی ردو بدل سے تقریبا ہر کتاب کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ میں جلد ہی کے ذریعے سیرسید کی کہانی پیش کرکے دکھاؤں گا۔


نعمان،
میں نے آپ کی بنائی ہوئی فائلز کا جائزہ لیا ہے، اور بلاشبہ یہ آئیڈیل طریقہ ہو سکتا ہے۔
خصوصی طور پر آپ نے اگلے اور پھچلے ابواب کی نیویگیشن کے لیے ان ابواب کے پورے ناموں کو ٹیکسٹ شکل میں شامل کیا ہے۔
یہ دیکھنے میں تو یقینی طور پر بہت خوبصورت لگ رہا ہے، مگر اس سے کام میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا (کیونکہ ایسی ہر ہر فائل Manually بنانی پڑے گی اور Manually تمام ابواب کے نام ٹائپ کرنا پڑیں گے)۔

اور جیسا میں نے پہلے مثال دی تھی کہ زیادہ ابواب والی فائلز میں اس صورت میں پریشانی ہو جائے گی۔ مثال کے طور پر بالِ جبرئیل کے دو سو کے قریب ابواب بنیں گے۔ اول تو یہ دوسو فائلیں بنانا ہی دردِ سر۔۔۔۔ پھر ہر فائل میں اگلے باب کا نام، اور پھر پچھلے باب کا نام ٹائپ کرنا۔۔۔۔۔ یہ بہت بڑی درد سری ہو گی۔

اصولی طور پر یہ سب کام سوفٹ ویئر سے لیا جا سکتا ہے، لیکن ایک کمپرومس جو ہمیں کرنا ہو گا، وہ یہ کہ نیویگیشن کے لیے اگلے اور پچھلے ابواب کے پورے نام نہیں دیے جائیں۔ لیکن اس کمی کو اس طرح پورا کیا جا سکتا ہے کہ ساتھ میں "ھوم" کا نیویگیشن امیج بھی شامل ہے، جہاں تمام ابواب اپنے ناموں اور لنک کے ساتھ موجود ہیں۔

آپ ذیل کی اس نئی فائل کو چیک کریں۔ سب سے پہلے firdoos000.html فائل کھولیں۔ (معذرت کے ساتھ جلدی میں میں نے یہ بالکل Rough کام کیا ہے۔ حتیٰ کہ پرانی رنگدار سٹائل شیٹ استعمال کی ہے۔ جلدی کا کام شیطان کا۔۔۔۔ بہرحال فی الحال مقصد آپ کو صرف ایک آئیڈیا دینا ہے۔



فورم ناظمین اگر اس تھریڈ میں اظہار رائے کریں تو یہ کام تیز ہوجائے گا۔ ہمارے پاس افسانے ناول اور شاعری کی صورت میں اتنا مواد ہے کہ ایک چھوٹی سی معیاری لائبریری ترتیب دی جاسکتی ہے۔

رضوان، میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔

اقبال کے اردو کلام کی بھی چاروں کتابیں تیار ہیں۔

(نوٹ: ذیل میں میں یک کالمی اور لیٹر سائز کی پی ڈی ایف بھی منسلک کر رہی ہوں۔ اور میرے خیال میں یہ بھی بہت اچھی نظر آ رہی ہے)۔
 

نعمان

محفلین
مہوش جہاں تک میرا اندازہ ہے آپ نے میری پچھلی والی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو اوپن آفس کے ذریعے کنورٹ کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ مگر فارمیٹنگ کے چند مسائل نظر آئے ہونگے جس کی وجہ سے پھر آپ نے کسی اور ٹول کا استعمال کیا ہے۔ پی ڈی ایف بنانے کے لئے اوپن آفس ایک آسان حل ہے۔ لیکن اگر آپ اس میں ایکس ایچ ٹی ایم ایل فائل محفوظ کریں تو وہ فائل کا بیڑا غرق کردیتا ہے۔ چونکہ اوپن آفس کا ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر اتنا اچھا نہیں اسلئے وہ اکثر اسٹائل شیٹز کو سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔ مسئلا وہ ہر ہیڈنگ کے فونٹ کے لئے معلومات چاہتا ہے بجائے اسکے کہ باڈی کے ٹیگ سے انہیریٹ کرے۔ خیر میں نے تمام ہیڈنگز کی سی ایس ایس میں فونٹ فیملی ڈالی اور اوپن آفس میں فائل کھولی تو یہ پی ڈی ایف بنی ہے۔ اسے دیکھیں۔ اس میں ایک کمی ہے وہ یہ کہ اس میں غدیر فونٹ نہیں ہے۔ غدیر فونٹ کہاں سے ملے گا اگر مل جائے تو میں اس پی ڈی ایف کو غدیر میں تبدیل کردوں۔ ویسے مجھے تو نفیس ویب نسخ بھی ٹھیک لگتا ہے۔ مگر آپکا والا فونٹ شاید لوگوں کو زیادہ مناسب لگے۔

مہوش آپکی پی ڈی ایف میں ہر صفحے پر جو معلومات لکھی آرہی ہیں وہ بری لگ رہی ہیں۔ ٹیبل آف کنٹنٹس کلک ایبل نہیں ہے۔
 

Attachments

  • fb-sp-3_863.zip
    447.9 KB · مناظر: 16

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں صرف اظہار تشکر کے لیے اینٹری ڈال رہا ہوں۔ مہوش اور نعمان، جزاک اللہ۔ آپ دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ فارمیٹ کی standardization کا کام کافی پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو اس کاوش کی جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

آصف

محفلین
میری رائے:
1۔ نعمان کی حالیہ پی ڈی ایف اور html میں کوئی فرق نہیں۔ اگر ہمیں اتنا سادہ ہی رکھنا ہے تو pdf کی ضرورت ہی نہیں۔ اور اگر صرف مختلف فارمیٹ کو ذہن میں رکھا جائے تو کونسا ایسا کمپیوٹر ہوگا جس پر پی ڈی ایف ریڈر ہو اور html نہ ہو؟

صرف فونٹ کے مسئلے کو حل کرنا پی ڈی ایف بنانے کا بنیادی مقصد نہیں ہے۔ انگریزی میں عام طور پر فونٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اسے کے باوجود پی ڈی ایف نہایت مقبول ہے۔ وہ اسلئے کہ پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کو ایک خاص شکل دینے کيلئے اور فارمیٹنگ کیلئے استعمال کی جاتی ہے جو یا تو html میں ممکن نہیں ہوتی یا بہت دشوار ہوتی ہے اور انٹربراؤژر compatible نہیں ہوتی۔ اگر اس سارے سلسلے کو نکال ہی دیا جائے تو پی ڈی ایف بنانے کا کوئی مقصد نہیں بچتا۔

3۔ پی ڈی ایف سے رنگوں کو نکالنے پر تو میں متفق ہوں لیکن اس میں تصویری لنک اور دو کالموں کا حامی ہوں۔ میں نے اپنا مانیٹر گزشتہ چند مہینوں سے 90 ڈگری پر صرف اسلئے گھمایا ہوا ہے کیونکہ میں بھی کافی ای بک پڑھتا ہوں اور سکرالنگ ای بک کو دلچسپ نہیں رہنے دیتی۔ ابھی یہ مانیٹر عام طور پر لوگوں کے پاس نہیں ہیں۔ دو کالمی اردو پی ڈی ایف پڑھنے میں بہت زیادہ سہل ہے۔ اس چیز کو صرف اسلئے نظر انداز نہ کیا جائے کہ انگریزی میں زیادہ استعمال نہیں ہوتی۔ انگریزی اور اردو کے مطالعہ کی مختلف ergonomy ہے۔ جس کو سیدھی سبھاؤ فائل چاہئے اس کے لئے html اور ٹیکسٹ موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اب تک اس کا ٹیکسٹ محض سرسری طور سے دیکھا تھا، اب ہتہ چلا کہ اس میں مزید اغلاط ہیں۔ صفحہ 4 پر (نعمان کی اس فائل میں) کچھ ڈبّہ نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ حسین کو کئی جگہ ’حیسن‘ لکھا گیا ہے۔ اگلے ورژن میں درست کر لیں سب لوگ۔
 

نعمان

محفلین
چلیں دو کالمی پی ڈی ایف رکھ لیتے ہیں۔ رنگ ہٹا دئیے جائیں۔ بارڈر کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے؟

آصف تصویری لنک کی بات ہم ملٹی پل ایچ ٹی ایم فائلز کے حوالے سے کررہے تھے۔ کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ تصویری لنک استعمال کئیے جائیں یا پھر انگریزی الفاظ ہی استعمال کرلئیے جائیں؟ ویسے یہ تصویریں دو کلو بائیٹ سے تو کیا ہی زیادہ ہونگی۔ تین تصویریں تمام ای بکس کی ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔

نیکسٹ پریویز اور ہوم کے لئیے مناسب الفاظ بھی بتادیں کیونکہ ھوم لکھا ہوا تو بہت عجیب لگے گا۔ میرا خیال ہی اگلا باب، پچھلا باب اور صفحہ اول استعمال کرلئیے جائیں۔
 
Top